• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

arifkarim

مبتدی
شمولیت
مئی 11، 2015
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
17
ویسے کہنے کو ہر فورم کا دعوی ہوتا ہے کہ یہاں سب کو بات کرنے کی آزادی ہے ، سب کا برابر عزت و احترام ہے ، لیکن جس طرح کے رویے کا تذکرہ آپ اردو مجلس کے حوالے سے کر رہے ہیں ، اردو محفل پر بھی کئی اسلام پسندوں کا اسی طرح مذاق اڑایا جاتا ہے ۔
البتہ وہاں کی انتظامیہ کا رویہ کیسا ہے ، اور وہ کون لوگ ہیں ، اس بارے میں مجھے معلومات نہیں ہیں ۔
میں پچھلے 9 سال سے اردو محفل کا ایکٹوممبر ہوں۔ 25000 کے قریب پیغامات ہیں۔ کئی بار اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے معطل بھی ہوا، مگر چونکہ اردو فانٹ سازی کا جنون کی حد تک شوق تھا تو ایڈمنز نظر کرم کر دیتے۔
کسی زمانے میں اردو محفل بھی اسی طرح مذہبی مباحثوں کا اکھاڑا ہوا کرتا تھا۔ پھر کسی نے تجویز دی کہ ان زمرہ جات کو ماڈریشن کے نیچے کر دیں۔ تب سے وہاں کافی سکون ہے۔ اب تو بس شعرو و شاعری اور گپ شپ ہی چلتی ہے۔ نظریاتی اور سنجیدہ موضوعات پر بہت کم دھاگے کھلتے ہیں۔
 

arifkarim

مبتدی
شمولیت
مئی 11، 2015
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
17
مجلس پر ناصبیت کا الزام ادارہ محدث کے کسی بھی فرد نہیں لگایا ، اردو مجلس کے متعلق ہماری کیا سوچ ہے ، وہ اس تھریڈ میں کئی ایک مراسلوں میں بیان ہو چکی ہے ، بلکہ ایک دو دن پہلے ، اردو مجلس پر بھی میں نے ابنے جذبات کا اظہار کیا تھا ( وہ الگ بات ہے کہ اب نہ مجھے میری پوسٹ نظر آرہی ہے ، نہ ہی وہ تھریڈ )
البتہ اس تھریڈ کو حذف کرنے کا بالکل کوئی ارادہ نہیں ، جو کچھ کہا گیا ، جو رویہ اپنایا گیا ، یہ کسی پہلے شخص کے ساتھ نہیں ، کئی ایک افراد کے ساتھ بد زبانی ہوتی رہی ہے ، لیکن چونکہ وہ حذف ہوتی رہی ، اس لیے شاید رکی نہیں ، اب کی بار یہ محدث پر ہے ، یہاں سے حذف نہیں ہوگی ، امید ہے آئندہ اس فعل کے اعادہ میں یہ تھریڈ ( شاید ) کچھ رکاوٹ کا باعث بنے ۔
باقی ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ۔
اس قسم کے فورمز کو ہم نارویجن زبان میں ekkokammer کہتے ہیں۔ یعنی ایک ایسا کمرہ جو بالکل خالی ہو اور جہاں صرف آپکی اپنی آواز دیواروں سے ٹکرا کر سنائی دے۔ جہاں اختلافی تو کیا متبادل رائے کی بھی قطعی کوئی اجازت نہیں کہ اس سے بحث و مباحثے کی فضا بنے گی اور یہ انکے عقائد کو ٹھیس پہنچا سکتی ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
کسی زمانے میں اردو محفل بھی اسی طرح مذہبی مباحثوں کا اکھاڑا ہوا کرتا تھا۔ پھر کسی نے تجویز دی کہ ان زمرہ جات کو ماڈریشن کے نیچے کر دیں۔ تب سے وہاں کافی سکون ہے۔ اب تو بس شعرو و شاعری اور گپ شپ ہی چلتی ہے۔ نظریاتی اور سنجیدہ موضوعات پر بہت کم دھاگے کھلتے ہیں۔
میں کچھ عرصہ وہاں جاتا رہا ہوں ، مذہبی بحثوں پر تو پابندی ہے ، لیکن جو باتیں اسلام مخالف ہیں ، محرمات کا ارتکاب ہے ، ان پر وہاں لمبے لمبے تھریڈ چلتے ہیں ، مثلا شراب پینے والوں کی گپ شپ ، سور کا گوشت کھانے کے تجربات کا ذکر وغیرہ ۔
میں اردو سے لگاؤ کی بنا پر وہاں گیا تھا ، لیکن اسلام بیزار باتوں کی کثرت کی وجہ سے وہاں آنا جانا بہت کم ہوگیا ہے ۔
 

arifkarim

مبتدی
شمولیت
مئی 11، 2015
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
17
میں کچھ عرصہ وہاں جاتا رہا ہوں ، مذہبی بحثوں پر تو پابندی ہے ، لیکن جو باتیں اسلام مخالف ہیں ، محرمات کا ارتکاب ہے ، ان پر وہاں لمبے لمبے تھریڈ چلتے ہیں ، مثلا شراب پینے والوں کی گپ شپ ، سور کا گوشت کھانے کے تجربات کا ذکر وغیرہ ۔
میں اردو سے لگاؤ کی بنا پر وہاں گیا تھا ، لیکن اسلام بیزار باتوں کی کثرت کی وجہ سے وہاں آنا جانا بہت کم ہوگیا ہے ۔
اردو محفل کے ممبران صرف پاکستان اور بھارت سے نہیں ہیں، پوری دنیا سے ہیں۔ اسی لئے وہاں پر ممبران کو کسی مذہبی کیٹیگری میں فٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ ملحد، دہرئے، لبرل، سیکولر سے لیکر کٹر، جہادی، بنیاد پرست لوگ بھی موجود ہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

مُسلمانوں کے درمیان اللہ کی خاطر مُحبت نشر کرنے کا ایک نبوی طریقہ :


رسول اللہ صلی اللہ علی وعلی آلہ وسلم کا فرمان مُبارک ہے :


لاَ تَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا وَلاَ تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَوَلاَ أَدُلُّكُمْ عَلَى شَىْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ أَفْشُوا السَّلاَمَ بَيْنَكُمْ

تُم لوگ اُس وقت تک جنّت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک اِیمان نہ لاؤ ، اور اُس وقت اِیمان والے نہیں ہو سکتے جب تک ایک دوسرے سے مُحبت کرنے والے نہ بنو گے ،کیا میں تُم لوگوں کو ایسی چیز(کام) کے بارے میں نہ بتاوں کہ جس کو کرنے سے تُم ایک دوسرے سے مُحبت کرنے لگو ، (وہ کام یہ ہے کہ)اپنے درمیان سلام (کرنے)کو پھیلاؤ -

صحیح مُسلم/حدیث203/ کتاب الاِیمان/باب24

اور دوسرا ، شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کا یہ شاندار قول بھی سناتا چلوں کہ

ولو كان كُل ما اختلفَ مُسلِمَانٌ فى شيءٍ تهاجرا لم يَبقَ بَين المُسلِمِين َ عصمة ٌولا أخُوَة

اور اگر کوئی سے دو مُسلمان ہر اختلاف کی صُورت میں ایک دوسرے سے قطع تعلقی کرنے لگیں تو مُسلمانوں کے درمیان نہ تو کوئی عزت داری رہے اور نہ ہی کوئی بھائی بندی

كتب ورسائل وفتاوى شيخ الإسلام ابن تيميہ ،باب صلاۃ الجمعہ،

اللہ تبارک و تعالی ٰ ہم سب کو اور ہر ایک کلمہ گو ایک دوسرے سے صرف اور صرف اللہ کے لیے مُحبت کی توفیق عطاء فرمائے اور ہمارے اختلافات کو ہماری مُحبت کے خاتمےکا سبب نہ بننے دے ، بلکہ اُسی مُحبت میں ایک دوسرے کی اصلاح کی نیک کوششوں کی ہمت دے ، والسلام علیکم۔
 
Last edited:

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
کیا اللہ دیکھ نہیں رہا؟ قبر میں کوئی ٹرولز ساتھ نہیں جائیں گے جو موضوع کا رخ بدل لیں۔ روز محشر کوئی سپیمر ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔ سب معاملہ صاف ہو جائے گا۔ الزامات اور تہمت میں فصاحت کے دریا بہانے والے معذرت میں مبہم بڑبڑاہٹیں لے کر آئیں تو کوئی قبول نہیں کرتا۔ یہ صورت حال الزامات لگانے والوں کا اپنا انتخاب ہے۔
قبر میں جانے سے پہلے اگر کوئی ایک غلطی صرف اور صرف ایک غلطی محترم خضر حیات بھائی کی یہاں لکھ دیں کہ جس پہ انکو رگڑا گیا تو ہم بھی سمجھ لیں گے کہ کون یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
میں کچھ عرصہ وہاں جاتا رہا ہوں ، مذہبی بحثوں پر تو پابندی ہے ، لیکن جو باتیں اسلام مخالف ہیں ، محرمات کا ارتکاب ہے ، ان پر وہاں لمبے لمبے تھریڈ چلتے ہیں ، مثلا شراب پینے والوں کی گپ شپ ، سور کا گوشت کھانے کے تجربات کا ذکر وغیرہ ۔
میں اردو سے لگاؤ کی بنا پر وہاں گیا تھا ، لیکن اسلام بیزار باتوں کی کثرت کی وجہ سے وہاں آنا جانا بہت کم ہوگیا ہے ۔
متفق تماما. میں نے اسی لۓ وہاں آنا جانا کم کر دیا ہے.
اگر کوئی اصلاحی مضمون بھی ڈالا جاۓ تو کچھ لوگ ایسے کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں کہ بس نہ پوچھیں.
ایک بار میں نے ایک مضمون لکھا تھا. مغربی تہذیب کا عورت پر اثر
یہ مضمون اصلاحی تھا لیکن کچھ لوگوں نے اختلافی بنا دیا. اور کچھ لوگوں نے کہا کہ مضمون نگار تو ہندوستان سے ہے.
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
السلام علیکم! میں یہ پوسٹ محض مسلکی ہمدردی میں کر رہا ہوں، میرا مقصد کوئی فتنہ فساد پھیلانا نہیں، ان شاء اللہ!

---------------------------------------------------------------

یہاں پر میں شیخ ناصر الدین البانی رحمتہ اللہ علیہ سے ایک دین کے طالب علم کی ملاقات محمود ردا مراد کا مزکور قصہ نقل کر رہا ہوں کہ جب حکمتیار کا ایک نمائندہ شیخ البانی سے ملاقات کے لیے آیا، موضوع تھا شیخ جمیل الرحمٰن کا قتل تو ملاقات میں موجود محمود ردا مراد نے کسی بات پر خفا ہوتے ہوئے کچھ کہنا چاہا اور محمود صاحب نے شیخ سے اجازت مانگی کہ میں اس موضوع پر کچھ کہنا چاہتا ہوں، تو شیخ نے کہا ان شاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصہ مختصر کہ میں نماز کے وقفے کے بعد شیخ البانی نے محمود صاحب کو اجازت دی کہ وہ بولیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بنیادی بات جو محمود ردا مراد کو شیخ البانی نے سمجھائی وہ یہ کہ: "انا کے لیے سچ تسلیم کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہ اس بھی زیادہ اس وقت مشکل ہوتا ہے جب اپنی بات تیز لہجے میں کی جائے"

------------------------------------------------------------------


One day we were invited for lunch by sh. Hassan al-Awaysheh. Among the guests was a young man who brought a message from Hikmatyar to Shaikh Naseruddeen al-Albani concerning the assassination of Shaikh Jamilur-Rahman, may Allah grant him mercy. The discussion was about the war in Afghanistan, and the assassination of Jamil Arrahman which was the topic of the hour. After the Shaikh opened the discussion and made his point, I asked his permission to share my views on the issue. The Shaikh looked at me in the face and noticed that I was irritated by Hikmatyar's representative, and said: �In sha Allah. I waited long hoping that he would give me the chance to speak.

The time for Asr prayer was due, so we went to the masjid to perform Salah, and then we returned to our host's house. When every one took his seat, the Shaikh looked at me and said, I think you have something to say. I was just waiting for that moment, and did not hesitate to say: Certainly

Having said what I had in my mind, I felt relieved. Later on, I realized that the Shaikh had a valid reason for not giving me the chance to speak when first I asked his permission. He knew that the statements of the guest irritated me, and he wanted me to calm down before I uttered any word.

On the way home, I apologized to him for being unable to hide my emotion while making my point. Although he agreed that it was valid point, but he said: As you know, it is hard for the ego to accept the truth. It is more so to accept it when it is presented in a sharp manner. I looked at him while he was driving, and gave him a smile tinted with a sense of guilt. I was unable to utter a word in response. I said to myself if these were the only words of wisdom I learnt from this great scholar during my stay with him, they would have been more than sufficient for me to take home.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
(آپ کو اس وجہ سے معطل کیا گیا : tahir asakari )
عام طور پر لوگ کسی فورم پر اس کے قوانین کی مخالفت کی وجہ سے پابندی یا بین کا شکار ہوتے ہیں ، مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ میں نے ’ جسارت ‘ کسی اور فورم پر کی ہے ، جبکہ بلاک کسی اور فورم پر ہوا ہوں ۔ :)
بہت ’ با آبرو ‘ رہ کر تیری ’ مجلس ‘ سے ہم نکلے ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top