• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث فورم کی نئے سافٹ ویئر پر منتقلی : شکایات و مسائل

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اگر آپ یہ دھاگا ملاحظہ کر رہے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ الحمدللہ، محدث فورم کی نئے سافٹ ویئر پر منتقلی کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ نئے سافٹ ویئر کا نام زین فورو ہے، اس سے قبل ہم وی بلیٹن نامی سافٹ ویئر استعمال کر رہے تھے۔ اس منتقلی کی مختصر وجہ تو یہ ہے کہ وی بلیٹن پر ڈویلپمنٹ کی رفتار سست تھی اور وہ سافٹ ویئر بگز سے بھرپور تھا۔ فورم کی مینجمنٹ دشوار تھی، وغیرہ۔

موجودہ سافٹ ویئر نئے ویب اسٹینڈرڈز کے مطابق ہے۔ ڈویلپمنٹ بہت اچھی رفتار سے جاری ہے۔ انتظامیہ کے لئے نظامت بہت آسان ہے۔ یوزرز کے لئے کئی اہم فیچرز موجود ہیں، خصوصاً آئندہ چند ماہ میں موبائل یوزرز بڑی آسانی سے فورم استعمال کر پائیں گے۔ فورم کی اسپیڈ بہتر ہو جائے گی، ان شاءاللہ۔

یاد رہے کہ ہم نے اس وقت کئی فیچرز بند کر رکھے ہیں، جنہیں اس ابتدائی اپ گریڈ کے بعد آہستہ آہستہ فعال کر دیا جائے گا۔ دو چار دن مختلف قسم کے آپشن ڈھونڈنے اور سمجھنے میں مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ لیکن ہم ان شاء اللہ ایسے اراکین کی فوری مدد کے لئے موجود رہیں گے۔

یاد رہے کہ محدث فورم کا اب درست یو آر ایل یہی ہوگا:
http://forum.mohaddis.com
نا کہ
http://www.mohaddis.com/forum/

اور پرانا یو آر ایل یعنی:
http://www.KitaboSunnat.com/forum

خود کار طور پر نئے یو آر ایل پر ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ اسی طرح دھاگوں اور پوسٹس کے پرانے لنکس بھی نئے لنکس پر ٹرانسفر ہو جائیں گے۔ البتہ یوزر پروفائل کے پرانے لنکس اب کام نہین کریں گے۔ اس لئے پہلے جہاں بھی یوزرز کو پوسٹس ٹیگ کیا گیا ہوگا، وہاں سے ہم آئندہ روز تک ٹیگ ہٹا دیں گے۔
ایک نقصان یہ ہوا ہے کہ دعائیہ کلمات والے بٹن کو دبا کر جہاں شکریہ ادا کیا گیا تھا، وہ تو ٹرانسفر ہو گیا ہے، لیکن " پسند کریں" والے بٹن سے جو پسندیدگیاں دی گئی ہیں، وہ منتقل نہیں ہو پائی ہیں۔
نیز ابھی ٹیمپلیٹ / اسٹائل میں کئی جگہوں پر کام کرنے باقی ہیں۔ جنہیں وقت کے ساتھ ساتھ درست کیا جاتا رہے گا۔

نئے سافٹ ویئرز کے فیچرز اور ٹریننگ سے متعلقہ تفصیلات ان شاء اللہ علیحدہ پوسٹ میں تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ یہ دھاگا فقط ممبران کے لئے کھولا گیا ہے تاکہ اگر اس منتقلی کے فوری بعد کسی کو بھی کوئی پریشانی ہو تو وہ رابطہ کر سکے۔

اگر آپ کو لاگ ان ہونے ہی میں دقت ہے تو پھر آپ ہم سے درج ذیل ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:
mohaddisforum@gmail.com

کہیں کسی قسم کی ایرر نظر آئے، یا کوئی فنکشن درست طور پر کام نہ کر رہا ہو تو ازراہ کرم فوری طور پر مطلع فرمائیں۔ باقی فورم کے مختلف آپشن کو گھوم پھر کر، چھان پھٹک کر اور دیکھ بھال کر بتائیں کہ آپ کا تجربہ کیسا رہا۔ مثبت اور منفی دونوں قسم کے تبصرہ جات کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔

والسلام
ٹیم محدث فورم
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام،

شاکر بھائی شکریہ،
بہت ساری پرابلمز ہیں، سب سے پہلے تو آپ پروفائل میں موجود تصویروں کو disable کر دیجئے، ابھی حال ہی میں ایک ممبر کی فوٹو دکھائی دے رہی ہے،
دوسری بات یہ ہے کہ میری پروفائل میں "رکن مکتبہ محدث" نظر آ رہا ہے اسے ٹھیک کر دیجئے، یعنی پہلے کی طرح "رکن خاص" کر دیجئے، مجھے یہ زیادہ پسند ہے.
ان شاء الله ہمیشہ کی طرح میں اس کام میں یعنی فورم خوبصورت بنانے کے لیے تمام پریشانیوں کو یہاں پوسٹ کرتا جاؤ گا
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
نظر بد دور
الحمد للہ فورم کو نئے رنگ اور ڈھنگ میں دیکھ کر اپنے آپ کو جوان سمجھنے لگا ہوں خوشی کے الفاظ نہیں مل پارہے ہیں اللہ تعالیٰ اس فورم کو طویل عمر عنایت فرمائے اور امت میں الفت اور محبت پیدا کرنے کا ذریعہ بنائے نماز پڑھتے ہی فورم کے نئے لک کی نقاب کشائی کی بہت اچھا لگا بہت اچھا لگا کتنا اچھا لگا دل میں جھانک کر دیکھ لیں اگر ممکن ہو میری طرف سے تمام منتظمین کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔کچھ اسپیڈ میں سدھار کر لیاجائے تو زیادہ مناسب رہے گا
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
مجھے پاسورڈ کے سلسے میں کچھ پرابلم کا سامنا ہوا لیکن میں نے اس کو ری سیٹ کرلیا ہے ۔
ویسے دیکھنے میں فورم جاذب نظر ہے ۔ دو تین دن استعمال کرکے خوبیوں اور خامیوں کا معلوم ہوگا
جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
مئی 20، 2012
پیغامات
128
ری ایکشن اسکور
257
پوائنٹ
90
اسلام علیکم! پورانہ ورین بہت بہتر تھا یہی وجہ تھی کہ میں آپ کے فارم پر تشریف لاتا تھا دوسرے کچھ سائٹ پر بھی اسی طرح کا سوفٹ وئر استعمال کیا جا رھا ہیں۔۔ خیر :(
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ماشاءاللہ
اللہ تعالیٰ مزید ترقی عطا فرمائے آمین

اگرچہ پہلے والا استعمال میں اس سے آسان تھا، لیکن رفتار کے لحاظ سے یہ صحیح ہے۔ اور شاکر بھائی محدث فورم کے لوگو اور صفحہ اول پر کلک کرنے سے محدث ڈاٹ کام اوپن ہوتی ہے، اسے درست کریں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام،

شاکر بھائی شکریہ،
بہت ساری پرابلمز ہیں، سب سے پہلے تو آپ پروفائل میں موجود تصویروں کو disable کر دیجئے، ابھی حال ہی میں ایک ممبر کی فوٹو دکھائی دے رہی ہے،
دوسری بات یہ ہے کہ میری پروفائل میں "رکن مکتبہ محدث" نظر آ رہا ہے اسے ٹھیک کر دیجئے، یعنی پہلے کی طرح "رکن خاص" کر دیجئے، مجھے یہ زیادہ پسند ہے.
ان شاء الله ہمیشہ کی طرح میں اس کام میں یعنی فورم خوبصورت بنانے کے لیے تمام پریشانیوں کو یہاں پوسٹ کرتا جاؤ گا
عامر بھائی،
آپ ایک پوسٹ اور کیجئے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کے یوزرگروپ کی پرمیشن درست نہیں ہیں۔ کیونکہ آپ کا بالا اقتباس کردہ پیغام "نامنظور"حالت میں تھا۔ یا تو ہمارے کسی ساتھی سے غلطی ہوئی ہے اور یا پھر پرمیشن کا مسئلہ ہے۔ آپ ایک پوسٹ اور کیجئے پلیز۔

ابھی یوزر ٹائٹل وغیرہ درست کرنے ہیں۔ لیکن رکن خاص کے بجائے "رکن مکتبہ محدث" آپ کا نیا ٹائٹل ہوگا۔ اس پر آپ متعلقہ سیکشن میں لڑائی کر سکتے ہیں۔
پروفائل تصاویر کی اجازت دینے کا ہم نے سوچا تھا، لیکن اس شرط کے ساتھ کہ چہرے یا جاندار کی تصویر نہ ہو۔ ابھی جس کی جو تصویر ہے آنے دیجئے۔ آئندہ کچھ دن تک ایسے تمام یوزرز کی پروفائل تصاویر کو ہم ہٹا دیں گے جو بالا معیار پر پوری نہیں اتریں گی۔
آپ یہ تعاون کر سکتے ہیں کہ ایسے اراکین کے نام ہمیں بتا دیں جن کی پروفائل تصویر درست نہیں ہے۔ یہ نام ذاتی پیغام یا مکتبہ محدث وغیرہ میں بتائے جا سکتے ہیں۔

جزاکم اللہ خیرا۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم
نظر بد دور
الحمد للہ فورم کو نئے رنگ اور ڈھنگ میں دیکھ کر اپنے آپ کو جوان سمجھنے لگا ہوں خوشی کے الفاظ نہیں مل پارہے ہیں اللہ تعالیٰ اس فورم کو طویل عمر عنایت فرمائے اور امت میں الفت اور محبت پیدا کرنے کا ذریعہ بنائے نماز پڑھتے ہی فورم کے نئے لک کی نقاب کشائی کی بہت اچھا لگا بہت اچھا لگا کتنا اچھا لگا دل میں جھانک کر دیکھ لیں اگر ممکن ہو میری طرف سے تمام منتظمین کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔کچھ اسپیڈ میں سدھار کر لیاجائے تو زیادہ مناسب رہے گا
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جزاکم اللہ خیرا عابد الرحمٰن بھائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھیں!
ہمارے حساب سے تو یہ نیا فورم ، پرانے کے مقابلے میں زیادہ رفتار سے کھل رہا ہے۔ آپ کے پاس صفحات کھلنے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے؟
یہ ممکن ہے کہ پہلی دفعہ کھلنے میں کچھ وقت لگے۔ لیکن دوسری بار اور اس کے بعد تو اسپیڈ اچھی ہونی چاہئے۔ ان شاء اللہ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اسلام علیکم! پورانہ ورین بہت بہتر تھا یہی وجہ تھی کہ میں آپ کے فارم پر تشریف لاتا تھا دوسرے کچھ سائٹ پر بھی اسی طرح کا سوفٹ وئر استعمال کیا جا رھا ہیں۔۔ خیر :(
بھائی،
آپ فکر نہ کریں۔ ہم کوشش کریں گے کہ موجودہ فورم کو بھی ڈیزائن وغیرہ کے لحاظ سے جس حد تک ممکن ہو گزشتہ فورم سے قریب رکھیں۔
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
واعلیکم سلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شاکر بھائی بہت بہت شکریہ فورم کو جدت دینے کا۔ نیا سافٹ ویئر گو کچھ ساتھیوں کو پرانے کے مقابلے میں تھوڑا مشکل لگے گا کہ پرانے سافٹ ویئر اور فورم کے لے آوٹ پر ہاتھ بیٹھ گیا تھا اب نئے سافٹ ویئر پر ہاتھ بیٹھنا ایک اور اضافی کام ہے تاہم ایسے تمام ساتھیوں سے میری گذارش ہے کہ اس فورم کی تکنیکی ٹیم کی ان تھک محنت اور اس ثمر آور کاوش پر ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم خلوصِ نیت کے ساتھ تکنیکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کریں اور نئے سافٹ ویئر کا زیادہ استعمال کریں تاکہ ایک تو ہم اس کے عادی ہو سکیں دوسرا ہمیں اس سافٹ ویئر میں موجود کسی بھی قسم کی تکنیکی خامی کی فوری نشاندہی کا موقع مل سکے۔ کسی بھی تکنیکی خامی کی فوری نشاندہی سے ہم تکنیکی ٹیم کی مدد کریں گے جو بعد ازاں اس خامی کو دور کر کے فورم کو ہماری سہولت کے لیے مزید خوبصورت اور سہل بنا دیں گے۔
پاس ورڈ کا معاملہ مجھے بھی درپیش ہوا لیکن ری سیٹ کر کے حل کر لیا ہے۔
نیا سافٹ ویئر زیادہ لائیٹ ثابت ہوا ہے اور پہلے کی نسبت ویب پیج جلد لوڈ ہوا ہے۔
کلر سکیم بھی نہایت عمدہ ہے آنکھوں کو تازگی کا احساس دیتی ہے بوجھ نہیں بنتی۔
میں اس بہترین منتقلی پر تکنیکی ٹیم کو تہہ دل اور خلوص نیت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ سے دعاء کرتا ہوں کہ تمام تکنیکی ٹیم اور معاونین کو اس کا اجر عظیم عطاء فرمائے اور آئندہ بھی فورم کی بہتری اور مزید سہل بنانے کے لیے متعلقین کو ہمت اور استقامت عطاء فرمائے آمین۔
جزاک اللہ خیرا
 
Top