- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,748
- ری ایکشن اسکور
- 26,379
- پوائنٹ
- 995
محدث ٹیم کی طرف سے رمضان المبارك شروع ہونے كى مباركباد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام معزز قارئین کو رمضان المبارک کی خوشیاں مبارک ہوں۔رب کریم سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر مسلمان کو اس بابرکت مہینے کا پورا پورا حق اداء کرنے کی توفیق دے۔آمین۔ (محدث ٹیم)
كيا رمضان المبارك شروع ہونے كى مباركباد دينا جائز ہے، يا يہ بدعت شمار ہوتى ہے ؟
رمضان المبارك شروع ہونے كى مباركباد دينے ميں كوئى حرج نہيں، نبى كريمﷺ اپنے صحابہ كرام كو رمضان المبارك آنے كى خوشخبرى ديتے اور انہيں اس كا خيال ركھنے پر ابھارتے تھے.
ابو ہريرہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريمﷺ نے فرمايا:’’ تمہارے پاس بابركت مہينہ آيا ہے، اللہ تعالى نے اس كے روزے تم پر فرض كيے ہيں، اس ميں آسمان كے دروازے كھول ديے جاتے ہيں، اور جہنم كے دروازے بند كر ديے جاتے ہيں، اور سركش قسم كے شياطين پابندسلاسل كر ديے جاتے ہيں، اس ميں ايك رات ايسى ہے جو ايك ہزار راتوں سے بہتر ہے جو اس كى بھلائى اور خير سے محروم كر ديا گيا تو وہ محروم ہے‘‘ (سنن نسائى 4 / 129 ،صحيح الترغيب ( 1 / 490 )