• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث کوئز

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
سوال:آئمہ اربعہ میں ’’اما م الورع‘‘ یعنی تقوٰی کا امام کن کو کہا جاتا ہے؟؟
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
سوال:آئمہ اربعہ میں ’’اما م الورع‘‘ یعنی تقوٰی کا امام کن کو کہا جاتا ہے؟؟
اس حوالے سے امام ابو حنیفہ﷫ اور امام احمد بن حنبل﷫ دونوں کی شہرت ہے۔ اول الذکر شائد زیادہ معروف ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم!
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
اس حوالے سے امام ابو حنیفہ﷫ اور امام احمد بن حنبل﷫ دونوں کی شہرت ہے۔ اول الذکر شائد زیادہ معروف ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم!

امام احمد رحمہ اللہ ہی ہیں۔۔۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
یاد دہانی!!!!
پہلا رکن ایک سوال پوسٹ کرے گا۔اگلا رکن اس سوال کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ ایک نیا سوال بھی پوسٹ کرے گا۔
سوال:سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا دور حکومت کتنے عرصے پر محیط تھا؟​
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
جواب:ڈھائی سال
99 تا 101ھ

سوال:"ذوالبجادین "کس صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب ہے۔۔لقب کی وجہ؟
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
جواب:ڈھائی سال
99 تا 101ھ

سوال:"ذوالبجادین "کس صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب ہے۔۔لقب کی وجہ؟


یہ صحابی عبد اللہ بن عبد نہم ہیں جنکا نام عبد العزی تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تبدیل کیا
اور انکو ذوالبجادین کہنے کی وجہ کے متعلق لمبا واقعہ ہے مختصر یہ کہ یہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اسلام لانے کیلئے آئے تو چونکہ انکے چچا نے ان سے سب کچھ لے لیا تھا تو انکی والدہ نے ایک چادر دی جسکو پھاڑ کر دو بنایا اور ایک کو ایزار اور دوسرے کو پورے جسم پر لپیٹا تو ان چادروں کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انکو ذوالبجادین کہا۔۔
فائدہ۔انکے فوت ہونے پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا۔
اللهم إني أمسيت عنه راضيًا فارض عنه "، قال: يقول ابن مسعود: فوالله لوددت أني مكانه، ولقد أسلمت قبله بخمس عشرة سنة.

(اسد الغابۃ جلد 3 صفحہ 228 ترجمہ 2930)
نوٹ،۔ اس واقعہ کے متعلق میں نے کچھ سرچ کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ صحیح نہیں ہے۔۔
واللہ اعلم
 
Top