• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جب موزوں کو وضو کر کے پہنا ہو (تو پھر دوبارہ پیر دھونے کے لیے نہ اتارے
(۱۵۷)۔ سیدنا مغیرہؓ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبیﷺ کے ہمراہ تھا تو میں نے (وضو کے وقت) چاہا کہ آپﷺ کے دونوں موزوں کو اتار ڈالوں تو آپﷺ نے فرمایا کہ ان کو رہنے دو، میں نے ان کو (پیروں کی) طہارت کی حالت میں پہنا تھا۔ '' پھر آپﷺ نے ان پرمسح کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جس نے بکری کا گوشت اور ستو (کھانے) سے وضو نہیں کیا (اس کی دلیل)
(۱۵۸)۔ سیدنا عمرو بن امیہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بکری کا ایک شانہ کھایا پھر آپﷺ کو نماز کے لیے بلایا گیا چنانچہ آپﷺ نے چھری رکھ دی۔ اس کے بعد آپﷺ نے نماز پڑھی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جس نے ستو (کھانے) سے کلی کر لی اور وضو نہیں کیا
(۱۵۹)۔ سیدنا سوید بن نعمانؓ سے روایت ہے کہ (فتح) خیبر کے سال وہ رسول اللہﷺ کے ہمراہ گئے تھے، یہاں تک کہ جب (مقام) صہباء میں پہنچے اور وہ خیبر سے بہت قریب تھا تو آپﷺ کے عصر کی نماز پڑھی اور پھر توشہ (ناشتہ) منگوایا تو (صحابہ کرامؓ) صرف ستو آپﷺ کے پاس لائے۔ آپﷺ نے اس کے گھولنے کا حکم دیا پھر رسول اللہﷺ نے اور ہم سب نے کھایا۔ اس کے بعد آپﷺ مغرب کی نماز پڑھنے کو کھڑے ہو گئے اور (صرف) کلی کی اور ہم نے (بھی صرف) کلی کی اور پڑھ لی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔

(۱۶۰)۔ ام المومنین میمونہؓ سے روایت ہے کہ (ایک دفعہ) ان کے ہاں نبیﷺ نے (بکر ی کے) شانے کا گوشت کھایا، اس کے بعد نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :کیا (یہ ضروری ہے کہ) دودھ (پینے) کے بعد بھی کلی کی جائے
(۱۶۱)۔ سیدنا ابن عبا سؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے دودھ پیا تو کلی کی اور فرمایا : '' دودھ میں چکناہٹ ہوتی ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :سو جانے سے وضو (کرنا ضروری ہے) اور (کوئی ایسا بھی ہے) جو ایک دو مرتبہ اونگھ جانے سے یا جھونکا آ جانے، سر کے ہل جا نے سے وضو (کو فرض) نہیں سمجھتا ؟
(۱۶۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ : '' جب تم میں کوئی شخص اونگھنے لگے اور وہ نماز پڑھ رہا تو اسے چاہیے کہ (نماز توڑ کر) سو جائے، یہاں تک کہ اس کی نیند جاتی رہے۔ اس لیے کہ جب تم میں سے کوئی نیند کوئی حالت میں نماز پڑھے گا تو وہ کچھ نہیں جانتا شاید استغفار کرتا ہو اور وہ (انجانے میں) اپنے نفس کوبد دعا دے ڈالے۔ ''

(۱۶۳) ۔ سیدنا انسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے دوران اونگھنے لگے تو اسے چاہیے کہ سو جائے، یہاں تک کہ (اس کی نیند جاتی رہے اور) سمجھنے لگے کہ کیا پڑھ رہا ہے؟''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب:بغیر حدث کے (وضو پر) وضو کرنا (بھی ثابت ہے)
(۱۶۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے۔ (مزید یہ بھی) کہتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کو جب تک وہ حدث نہ کرے (ایک ہی) وضو کافی ہوتا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :اپنے پیشاب (کے چھینٹوں) سے نہ بچنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے
(۱۶۵)۔ سیدنا ابن عبا سؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ مدینہ یا مکہ کے باغات میں سے کسی باغ کے پاس سے گزرے تو دو آدمیوں کی آواز سنی جنہیں ان کی قبروں میں عذاب رہا تھا۔ پھر نبیﷺ نے فرمایا : '' ان دونوں پر عذاب ہو رہا ہے اور (بظاہر) کسی بڑی بات پر عذاب نہیں کیا جا رہا۔ '' پھر آپﷺ نے فرمایا : ''ہاں (بات یہ ہے کہ) ان میں سے ایک تو اپنے پیشاب (کے چھینٹوں) سے نہ بچتا تھا اور دوسرا چغلی کھایا کرتا تھا۔ '' پھر آپﷺ نے ایک شاخ منگوائی اور اس کے دو ٹکڑے کیے اور ان دونوں میں سے ہر ایک کی قبر پر ایک ایک ٹکڑا رکھ دیا، تو آپﷺ سے عرض کی گئی کہ یا رسول اللہ ! یہ آپﷺ نے کیوں کیا؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' امید ہے کہ جب تک یہ خشک نہ ہو جائیں، ان دونوں پر عذاب کم رہے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :پیشاب کے دھو نے کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(۱۶۶)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے جاتے تھے تو میں آپﷺ کے لیے پانی لاتا تھا اور اس پانی سے آپﷺ استنجاء کیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب:نبیﷺ اور سب لوگوں کا اعرابی کو مہلت دینا کہ وہ اپنے پیشاب سے (جو) مسجد میں (کر رہا تھا) فراغت حاصل کر لے
(۱۶۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی کھڑا ہو گیا اور مسجد میں ہی پیشاب کرنے لگا تو لوگوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لینا چاہا (یعنی مارنا چاہا) تو ان سے نبیﷺ نے فرمایا : '' اسے چھوڑ دو اور اس کے پیشاب پر ایک ڈول پانی بہا دو اس لیے کہ تم لوگ آسانی کرنے کے لیے بھیجے گئے ہو اور سختی کرنے کی لیے نہیں بھیجے گئے ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :بچوں کا پیشاب (نجس ہے یا نہیں ؟)
(۱۶۸)۔ ام قیس بنت محصنؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہﷺ کے پاس اپنا ایک چھوٹا بچہ لے کر آئیں جو کھانا نہ کھاتا تھا، تو اسے رسول اللہﷺ نے اپنی گود میں بیٹھا لیا، پھر اس نے آپﷺ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا، پس آپﷺ نے پانی منگوایا اور اس پر چھڑک دیا اور اسے دھویا نہیں۔
 
Top