• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمعہ کی نماز کے لیے تیل لگا (کر جانا) مسنون ہے
(۴۹۵)۔ سدنا سلمان فارسیؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا ہے : '' جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور جس قدر ممکن ہو طہارت کرے پھر (بالوں کو) تیل لگائے یا اپنے گھر کی خوشبو استعمال کرے پھر اس کے بعد (جمعہ کی نماز کے لیے) نکلے اور دو آدمیوں کے درمیان (جو مسجد کے اندر بیٹھے ہوئے ہوں) تفریق نہ کرے پھر جس قدر اس کی قسمت میں ہو نماز پڑھے اس کے بعد جس وقت امام خطبہ دینے لگے تو چپ رہے تو اس کے وہ گناہ جو اس جمعہ اور گزشتہ جمعہ کے درمیان (ہو گئے) ہیں، معاف کر دیے جائیں گے۔ ''

(۴۹۷)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے پوچھا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا ہے۔ : '' جمعہ کے دن غسل کرو اور اپنے سروں کو اچھی طرح دھو ڈالو، اگرچہ تم جنبی نہ ہو اور خوشبو کا استعمال کر و۔ '' ابن عباسؓ بولے کہ غسل تو ہاں (میں بھی جانتا ہوں کہ اس کا آپﷺ نے حکم دیا ہے) لیکن خوشبو کو میں نہیں جانتا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (جمعہ کے دن) عمدہ سے عمدہ لباس جو میسر ہو پہنے
(۴۹۷)۔ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطابؓ نے ایک مسجد کے پاس دروازے کے پاس ایک ریشمی جوڑا فروخت ہوتے دیکھا تو انھوں نے عرض کی کہ یارسول اللہﷺ ! کاش آپﷺ اس کو مول لے لیتے اور اس کو جمعہ کے دن اور قاصدوں کے سامنے جب وہ آپﷺ کے پاس آتے ہیں ، پہن لیا کریں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : ''اسے تو وہی شخص پہنے گا جس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہو۔ ''اس کے بعد (کہیں سے) اسی قسم کے کئی ریشمی جوڑے رسول اللہﷺ کے پاس آ گئے تو آپﷺ نے عمر بن خطابؓ کو اس میں سے ایک حلہ (ریشمی جوڑا) دے دیا۔ عمرؓ نے عرض کی یارسول اللہﷺ !آپﷺ نے مجھے یہ دیدیا حالانکہ آپﷺ حلہ عطارد کے بارے میں کچھ ارشاد فرما چکے ہیں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : ''میں نے آپ کو اس لیے نہیں دیا کہ تم خود اس کو پہنو۔ ''پس عمرؓ نے وہ حلہ اپنے ایک مشرک بھائی کو جو مکہ میں تھا پہنا دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمعہ کے دن مسواک کرنا (مسنون ہے)
(۴۹۸)۔ سیدنا ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : ''مجھے اپنی امت کے لوگوں کی تکلیف و مشقت کا خیال نہ ہوتا تو بے شک انھیں ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا۔ ''

(۴۹۹)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ ہم لوگوں سے) رسول اللہﷺ نے فرمایا : ''میں نے تمہیں مسواک (کی فضیلتوں) کے بارے میں بہت کچھ سکھایاہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمعہ کے دن فجر کی نماز میں کیا پڑھا جائے ؟
(۵۰۰)۔ سیدنا ابوہریرہ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جمعہ کے دن فجر (کی نماز) میں الٓم السجدۃ (سورۂ سجدہ) اور (ھَلْ اَتیٰ عَلیَ الْاِ نْسَانِ حِیْنُ مِّنَ الدَّھْر﴾ (سورۂالدھر) پڑھا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمعہ گاؤں اور شہروں، دونوں میں جائز ہے
(۵۰۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : '' تم سب لوگ مسؤل (یعنی حاکم و ذمہ دار) ہو اور تم سب لوگوں سے تمہاری رعیت کے بارے میں باز پرس ہو گی۔ امام (بھی) مسؤل ہے اور اس سے اس کی رعیت کی بابت بازپرس ہو گی اور مرد اپنے گھر میں مسؤل ہے اور اس سے اس کی رعیت کی باز پرس ہو گی اور عورت اپنے شوہر کے گھر میں مسؤل ہے اور اس سے اس کی اور رعیت کی بابت باز پرس ہو گی اور خادم اپنے آقا کے مال میں مسؤل ہے اور اس سے اس کی اور رعیت کی بابت بازپرس ہو گی۔ '' (راوی ابن شہاب) کہتے ہیں کہ مجھے خیال ہے کہ انھوں نے یہ بھی کہا : '' آدمی اپنے باپ کے مال میں مسؤل ہے اور اس سے اس کی رعیت کی بابت باز پرس ہو گی اور تم سب کے سب مسؤل (یعنی حاکم) ہو اور تم سب سے تمہاری رعیت کی بابت باز پرس ہو گی۔ ''
(فائدہ) امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اس سے پہلی روایت میں بحرین کی بستی جوانی کا ذکر کر چکے ہیں جس میں نبیﷺ کی مسجد کے بعد سب سے پہلے خطبہ جمعہ ہوا۔ اور یہ روایت بھی امام زہری نے رذیق ابن حکیم کے اس سوال کے جواب میں بیان کی کہ کیا میں اپنے حبشی غلاموں کو جو میری زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہیں، جمعہ پڑھاؤں تو انہوں نے کہا کہ وہاں پڑھاؤ اور پھر یہ حدیث بیان کی۔ '' (محمود الحسن اسد)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جسے جمعہ کے لیے آنا ضروری نہیں،کیا اس پرغسل جمعہ واجب ہے ؟
(۵۰۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کی یہ روایت کہ جس میں یہ ذکر تھا کہ '' ہم باعتبار ترتیب امم، سب امتوں کے بعد آئے ہیں لیکن قیامت کے دن حساب و کتاب اور جنت میں لے جا نے کے حساب سے سب سے آگے ہوں گے۔ '' گزر چکی ہے۔ (دیکھیے حدیث : ۴۹۲) اس روایت کے آخر میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر آپﷺ نے فرمایا: '' ہر مسلمان پر ضروری ہے کہ ہر ہفتہ میں ایک دن غسل کر ے، اس دن اپنا سر اور اپنا بدن اچھی طرح صاف کرے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : کتنی دور سے جمعہ کے لیے آنا چاہیے اور یہ کن کن پر واجب ہے
(۵۰۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نبیﷺ کی زوجہ محترمہ کہتی ہیں کہ لوگ اپنے گھروں سے اور مدینہ کی نواحی بستیوں سے نماز جمعہ میں باری باری آیا کرتے تھے۔ گردو غبار کی وجہ سے ان (کے جسم) پر غبار اور پسینہ بہت آتا تھا پھر ان کے بدن سے بھی پسینہ نکلتا تھا تو بد بو ہوا کرتی تھی پس ایک آدمی ان میں سے رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور آپﷺ (اس وقت) میرے ہاں تھے تو نبیﷺ نے فرمایا : '' کاش تم لوگ اس دن (گردو غبار اور بد بو سے) صاف رہا کرتے۔

(۵۰۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے ہی روایت ہے کہ لوگ اپنے کام کاج خود کیا کرتے تھے اور جب جمعہ کے لیے جاتے تو اپنی اسی حالت میں چلے جاتے تو ان سے کہا گیا : '' کا ش تم غسل کر لیا کرو۔ ''

(۵۰۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جمعہ کی نماز آفتاب کے ڈھلنے پر پڑھتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمعہ کے دن گرمی زیادہ ہو تو کیا جائے ؟
(۵۰۶)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ جب خوب سردی ہوتی تھی تو نبیﷺ نماز جلدی پڑھتے تھے وہ جب گرمی زیادہ ہوتی تھی تو نماز کو کھڑا کر کے (ٹھنڈے وقت) پڑھتے تھے یعنی جمعہ کی نماز۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

باب : جمعہ کے لیے (پیدل) چلنے کا بیان

(۵۰۷)۔ سیدنا ابو عبسؓ روایت کرتے ہیں کہ اور وہ اس وقت نماز جمعہ کے لیے جا رہے تھے کہ میں نے نبیﷺ سے سنا ہے : '' جس کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو جائیں تو اس کو اللہ نے (دوزخ کی) آگ پر حرام کر دیا ہے (یعنی دوزخ کی آگ اس کو نہیں چھو سکتی)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :کوئی مسلمان جمعہ کے دن اپنے بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ پر نہ بیٹھے۔
(۵۰۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے منع فرمایا ہے کہ : '' کوئی شخص اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود اس کی جگہ پر بیٹھ جائے۔ '' عرض کیا گیا کہ یہ کیا صرف جمعہ میں ؟ فرمایا : '' جمعہ اور اس کے علاوہ اور موقع پر بھی۔ ''
 
Top