• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : خطبہ،عید کی نماز کے بعد (دینا چاہیے)

(۵۳۳)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ میں نے عید کی نماز رسول اللہﷺ اور ابو بکرؓ، عمرؓ اور عثمانؓ کے ساتھ پڑھی۔ یہ سب لوگ خطبہ سے پہلے نماز پڑھتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ایام تشریق میں عبادت کر نے کی فضیلت
(۵۳۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' اور کسی بھی دن میں عبادت کرنا ان دس دنوں میں عبادت کر نے سے افضل نہیں ہے۔ '' صحابہ نے عرض کی کہ جہاد بھی نہیں ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : ''ہاں ! جہاد بھی نہیں مگر وہ شخص جو جہاد میں اپنی جان اور مال پیش کرتا ہوا نکلا پھر کسی چیز کو لے کر نہ لوٹا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : منیٰ میں قیام کے دوران اور عرفات میں تکبیر کہنا
(۵۳۵)۔ سیدنا انسؓ سے تلبیہ کی بابت پوچھا گیا کہ تم نبیﷺ کے ہمراہ کس طرح کیا کرتے تھے ؟ سیدنا انسؓ نے کہا کہ تلبیہ کہنے والا تلبیہ کہہ لیتا تھا اسے منع نہ کیا جاتا اور تکبیر کہنے والا تکبیر کہہ لیتا تھا تو اسے بھی منع نہ کیا جاتا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عیدگاہ میں اونٹ کی یا اور کسی جانور کی قربانی کرنا
(۵۳۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ اونٹ کی یا کسی اور جانور کی قربانی عید گاہ میں کیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس شخص نے عید کے دن جب واپس ہونے لگا تو راستہ بدل دیا
(۵۳۷)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ ، ایک راستے سےعید گاہ جاتے اور واپسی پر راستہ بدل دیتے تھے

(۵۳۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کی حدیث حبشی لوگوں کے کھیل کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (یکھیے حدیث : ۲۸۶) اس روایت میں یہ زیادہ کیا ہے کہ پس سیدنا عمر بن خطابؓ نے انھیں ڈانٹا تو نبیﷺ نے فرمایا : '' انھیں رہنے دو،بے خوف ہو جاؤ اے بنی ارفدہ۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وتر کا بیان

باب : وتر کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے ؟
(۵۳۹)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺ سے نماز تہجد کی بابت پوچھا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' نماز شب کی دو رکعتیں ہیں پھر جب تم میں سے کسی کو صبح ہو جانے کا خوف ہو تو وہ ایک رکعت پڑھ لے، یہ ایک رکعت جس قدر نماز وہ پڑھ چکا ہے سب کو وتر بنا دے گی۔ ''

(۵۴۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ گیارہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے یعنی یہ آپﷺ کی نماز تہجد ہوتی تھی۔ اس میں سجدہ اتنا (طویل) کرتے تھے کہ کوئی تم میں سے پچاس آیتیں پڑھ لے قبل اس کے کہ آپﷺ اپنا سراٹھائیں اور دو رکعتیں نماز فجر سے قبل پڑھا کرتے تھے پھر اپنی دائیں جانب لیٹ رہتے تھے یہاں تک کہ موذن نماز (کی اطلاع) کے لیے آپﷺ کے پاس آتا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز وتر کے اوقات
(۵۴۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ رات کے ہر حصہ میں رسول اللہﷺ نے نماز وتر پڑھی ہے کبھی اول شب میں، کبھی نصف شب اور کبھی آخر شب میں اور آخر میں نبیﷺ کا وتر صبح کے قریب پہنچا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : چاہیے کہ اپنی آخر نماز وتر کو بنائے
(۵۴۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' (اے لوگو!) تم رات کے وقت اپنی آخری نماز وتر کو بناؤ۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سواری پر وتر پڑھنا (درست ہے)
(۵۴۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ سفر میں نماز وتر اپنی سواری پڑھا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد قنوت کا پڑھنا
(۵۴۴)۔ سیدنا انسؓ سے سوال کیا گیا کہ نبیﷺ نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھا تھا ؟ انہوں نے کہا ہاں، پھر پوچھا گیا کہ کیا رکوع سے پہلے آپﷺ نے قنوت پڑھی تھی ؟ انہوں نے کہا رکوع کے بعد کچھ دنوں تک۔

(۵۴۵)۔ سیدنا انسؓ ہی سے روایت ہے کہ ان سے قنوت کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بے شک قنوت نبیﷺ کے عہد میں پڑھی جاتی تھی۔ پھر پوچھا گیا کہ رکوع سے پہلے یا رکوع کے بعد ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ رکوع سے پہلے۔ کہا گیا کہ فلاں شخص نے آپ (رضی اللہ عنہ) سے نقل کر کے یہ خبر دی کہ آپ نے کہا کہ رکوع کے بعد (قنوت پڑھی تھی) ۔ سیدنا انسؓ نے فرمایا وہ جھوٹا ہے، رسول اللہﷺ نے صرف ایک مہینہ رکوع کے بعد قنوت پڑھی تھی میں خیال کرتا ہوں کہ آپﷺ نے کچھ لوگوں کو جو قاریِ (قرآن) کہلاتے تھے اور ستر کے قریب تھے (نجد کے) مشرکوں کی طرف بھیجا نہ کہ ان لوگوں کی طرف (جنہوں نے ان کو قتل کیا) اور ان کے اور رسول اللہﷺ کے درمیان عہد (صلح) تھا (مگر ان لوگوں نے بد عہد ی کی اور ان قاریوں کو بے وجہ قتل کر دیا) پس رسول اللہﷺ ایک مہینے تک ان کے لیے بد دعا کرتے رہے۔ اسی طرح ایک اور روایت میں ہے کہ نبیﷺ نے ایک مہینے تک قنوت پڑھی اور آپﷺ ''رعل''اور '' ذکوان ''قبیلوں پر بد دعا کرتے رہے۔

(۵۴۶)۔ سیدنا انسؓ سے ہی روایت ہے کہ قنوت مغرب اور فجر کی نماز میں (پڑھی جاتی) تھی
 
Top