• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب ،اللہ تعالیٰ کا فرمان '' اور انھیں ابراہیم (علیہ السلام)کے مہمانوں کا (بھی) حال سنادو '' (حجر) اور'' جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے پروردگار ! مجھے دکھا تو مردوں کو کس طرح زندہ کرتا ہے۔۔۔ ''(البقرۃ)
(۱۴۱۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' (ابراہیمؑ نے جو سوال کیا وہ شک کی وجہ سے نہ تھا ، اگر ان کو شک ہوتا تو) ہمیں ابراہیمؑ سے زیادہ شک ہونا چاہیے تھا جب انھوں نے کہا کہ '' اے میرے رب ! مجھے دکھا تو مردوں کو کیسے زندہ کرے گا ؟ (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا :'' کیا تمہیں ایمان (یقین) نہیں ؟ جواب دیا کہ ایمان (یقین) تو ہے لیکن میرے دل کی تسلی ہو جائے گی '' (جو آنکھ سے دیکھ کر ہوتی ہے) اور اللہ تعالیٰ لوط علیہ السلام پر رحم کرے وہ زبردست رکن (یعنی اللہ تعالیٰ) کی پناہ لیتے تھے اور اگر میں اتنی مدت تک قید خانے میں رہتا جتنی مدت یوسفؑ رہے تو میں (آزادی دینے کے لیے) بلانے والے کے پاس فوراً چلا جاتا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمانٗ اس کتاب میں اسماعیل (علیہ السلام) کا واقعہ بھی بیان کیجیے وہ وعدے کے بڑے سچے تھے۔ '' (مریم)
(۱۴۲۰)۔ سیدنا سلمہ بن اکوعؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ قبیلۂ اسلم کے کچھ لوگوں پر گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے تو آپﷺ نے فرمایا :'' اسماعیل کے بیٹو ! تیر چلاؤ کیونکہ تمہارے دادا تیر انداز تھے اور میں اس جماعت (ابن اور ع) کے ساتھ ہوتا ہوں۔ '' یہ سن کر دوسری جماعت والوں نے ہاتھ روک لیے (تیر چلانا بند کر دیا) رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' تم تیر کیوں نہیں چلا رہے ؟'' انھوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ہم کیسے مقابلہ کریں ، آپ تو ان کے ساتھ ہو گئے ، آپﷺ نے فرمایا :'' تیر چلاؤ میں تم دونوں کے ساتھ ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب: اللہ تعالیٰ کے قول '' اور (ہم نے) ثمود کی طرف انکے بھائی صالح کو بھیجا۔ '' (ھود) کا بیان
(۱۴۲۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب غزوۂ تبوک میں (مقام) حجر (جہاں قوم ثمود پر اللہ کا عذاب آیا تھا) میں اترے تو آپﷺ نے لوگوں کو حکم دیا کہ یہاں کنویں سے پانی نہ پیو اور نہ مشکوں میں بھرو۔ '' تو انھوں نے کہا کہ ہم نے تو اس پانی سے آٹا گوندھ ڈالا ، مشکیں بھی بھر لیں ، آپﷺ نے فرمایا :'' یہ آٹا پھینک دو اور پانی بھی بہا دو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ '' کیا یعقوب (علیہ السلام) کی وفات کے وقت تم موجود تھے جب انھوں نے اپنے بیٹوں سے کہا ''(بقرۃ)
(۱۴۲۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' بڑے عزت دار، عزت دار کے بیٹے ، عزت دار کے پوتے ،عزت دار کے پڑپوتے یوسف بن یعقوب بن اسحٰق بن ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ خضر اور موسیٰ علیہ السلام کا قصہ
(۱۴۲۳)۔ سیدناابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' خضر علیہ السلام کا نام اس لیے (خضر) رکھا گیا کہ وہ ایک خشک (بنجر) زمین پر بیٹھے (جہاں سبزی کا نام تک نہ تھا) جب وہ وہاں سے چلے تو زمین سر سبز ہو کر لہلہانے لگی۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
((باب))
(۱۴۲۴)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ پیلو کے پھل توڑ رہے تھے کہ آپﷺ نے فرمایا :'' کا لے کالے دیکھ کر توڑ و، وہ (پختہ اور) مزیدار ہوتا ہے۔ صحابہ نے عرض کی کہ کیا آپ نے (جنگل میں) بکریاں چرائی ہیں ؟ (جو آپ کو پیلو کے پھلوں کی شناخت ہے) تو آپﷺ نے فرمایا :'' بھلا کوئی ایسا پیغمبر بھی گزرا ہے جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں ؟''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان '' اور اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کے لیے فرعون کی بیوی۔۔۔ او روہ عبادت گزاروں میں سے تھی۔ ''(التحریم :۱۱،۱۲)
(۱۴۲۵)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' مردوں میں تو بہت سے کامل (انسان) گزرے ہیں مگر عورتوں میں دو ہی کمال کو پہنچیں ، ایک تو فرعون کی بیوی آسیہ ہیں اور دوسری عمران کی بیٹی مریمؑ اور عائشہ (رضی اللہ عنہا) کو تمام عورتوں پر ایسی فضیلت حاصل ہے۔ جیسی ثرید کو تمام کھانوں پر فضیلت حاصل ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور بلا شبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے۔۔۔ اور وہ خود اپنے آپ کو ملامت کرنے لگ گئے۔ ''(الصافات :۱۳۹۔۔۔ ۱۴۲)
(۱۴۲۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' کسی آدمی کو یوں نہ کہنا چاہیے کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔ '' اور (نبیﷺ نے) یونسؑ کو ان کے والد کی طرف نسبت دی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو زبور عطا فرمائی۔ '' (النساء :۱۶۳)
(۱۴۲۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' داؤد علیہ السلام پر زبور پڑھنا اتنا آسان کر دیا گیا تھا کہ وہ اپنی سواری کے جانوروں پر زین کسنے کا حکم دیتے اور زین کسے جانے سے پہلے پڑھ چکتے تھے اور اپنے ہاتھ سے محنت کر کے کھا تے تھے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور ہم نے داؤد کو سلیمان (نامی فرزند) عطا فرمایا جو بڑا اچھا بندہ تھا اور بے حد رجوع کرنے والا تھا۔ ''(ص :۳۰)
(۱۴۲۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' میری اور لوگوں کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ سلگائی ، اب پتنگے اور جانور اس میں گرنے لگے۔ '' انھوں نے یہ بھی کہا کہ دو عورتیں تھیں ہر ایک کے پاس ایک لڑکا تھا ، بھیڑیا آیا اور ایک کا بچہ اٹھا کر لے گیا تو اس کے ساتھ والی کہنے لگی کہ تیرا بچہ بھیڑیا لے گیا ہے (یہ میرا بچہ ہے)دوسری کہنے لگی کہ(نہیں بلکہ) تیرا بچہ لے کر گیا ہے۔ دونوں فیصلہ کروانے کے لیے داؤد علیہ السلام کے پاس آئیں تو انھوں نے بڑی عورت کو بچہ دلا دیا (کیونکہ اسی کے قبضے میں تھا اور دوسری کو ئی گواہ نہ لا سکی) پھر دونوں سلیمانؑ کے پاس گئیں اور ان سے بیان کیا تو انھوں نے کہا کہ چھری لاؤ۔ میں اس بچے کے دو ٹکڑے کر کے دونوں کو دے دیتا ہوں۔ یہ سن کر چھوٹی عورت بولی کہ اللہ تجھ پر رحم کر ے ایسا نہ کرو کیونکہ وہ اسی (بڑی عورت) کا بچہ ہے۔ پھر انھوں نے وہ بچہ چھوٹی عورت کو دلا دیا۔ (وہ پہچان گئے کہ یہی بچے کی اصل ماں ہے اور دوسری جھوٹی ہے)۔
 
Top