• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس شخص کی فضیلت جو کسی غازی کا سامان تیار کر دے یا اس کے پیچھے اس کے گھر کی خبر گیری عمدہ طور پر کرے۔
(۱۲۳۰)۔ سیدنا زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کا سامان تیار کر دے تو گویا اس نے خود جہاد کیا اور جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے پیچھے اس کے گھر (والوں) کی خبر گیری کرے تو گویا اس نے خود جہاد کیا۔ ''

(۱۲۳۱)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ مدینہ میں ، ام سلیم اور اپنی ازواج مطہرات کے سوا اور کسی کے گھر میں تشریف نہ لے جاتے تھے تو آپﷺ سے کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو آپﷺ نے فرمایا :'' ،میں اس پر ترس کھا تا ہوں ،اس کا بھائی میرے ہمراہ مقتول (شہید) ہوا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جنگ میں جاتے وقت (اپنے بدن پر) خوشبو لگا نا۔
(۱۲۳۲)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ وہ ثابت بن قیس کے پاس گئے اور وہ اپنی دونوں رانیں کھولے ہوئے خوشبو لگا رہے تھے۔ سیدنا انسؓ نے پوچھا کہ اے چچا ! تمہیں (جنگ سے) کیا چیز روک رہی ہے ؟ انھوں نے کہا کہ میرے بھائی کے بیٹے ! ابھی آتا ہوں۔ پھر وہ خوشبو لگانے لگے۔ پھر آئے اور (مجاہدین میں) بیٹھ گئے۔ پھر بتایا کہ اس جنگ میں مسلمانوں کو ذرا شکست ہوئی تو ثابتؓ نے لوگوں سے کہا کہ ہٹ جاؤ ، ہم کو جگہ دو ، ہم کافروں سے لڑیں گے۔ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ جنگ میں ایسا نہیں کرتے تھے بلکہ جم کر لڑ تے تھے ، تم نے تو (بھاگ کر) اپنے دشمنوں کو بری عادت ڈالد ی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب:دشمن دین کی جاسوسی کرنے والے کی فضیلت۔
(۱۲۳۳)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے غزوۂ احزاب میں فرمایا :'' میرے پاس دشمن کی خبر کون لائے گا ؟ '' تو سیدنا زبیرؓ بولے کہ میں (لاؤں گا)۔ اس کے بعد آپﷺ نے پھر فرمایا :'' میرے پاس دشمن کی خبر کون لائے گا ؟'' وہ پھر بولے کہ میں تو نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)ہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب:حاکم عادل ہو یا ظالم ، جہاد قیامت تک قائم رہے گا۔
(۱۲۳۴)۔ سیدنا عروہ بارقیؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' گھوڑوں کی پیشانیوں سے قیامت تک خیر و برکت وابستہ ہے۔ (یعنی یا تو آخرت کا دائمی) ثواب اور (یاد نیا میں) مال غنیمت۔ ''

(۱۲۳۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیرو برکت (رکھی ہوئی) ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب:جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے گھوڑا رکھا اور اللہ کا (سورۂ انفال) میں فرمان :'' گھوڑے باند ھ کر رکھو۔ ''
(۱۲۳۶)۔ سیدنا ابرہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے گھوڑا رکھے ،صرف اللہ پر ایمان لانے کی وجہ سے اور اسکے وعدوں کو سچا سمجھ کر ، تو بے شک اس کا کھانا ،پینا ، لید اور اس کا پیشاب ، غرض اس کی ہر چیز قیامت کے دن ثواب بن کر اس کی ترازوئے اعمال میں تلے گی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب: گھوڑے اور گدھے کا نام رکھنا کیسا ہے ؟
(۱۲۳۷)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ کہتے ہیں کہ ہمارے باغ میں نبیﷺ کا ایک گھوڑا رہتا تھا اس کا نام لحیف تھا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا نام لخیف تھا۔

(۱۲۳۸)۔ سیدنا معاذؓ کہتے ہیں کہ میں ایک گدھے پر نبیﷺ کے پیچھے بیٹھا تھا ، اس گدھے کا نام عفیر تھا۔ آپﷺ نے فرمایا :'' اے معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کا حق اس کے بندوں پر کیا ہے ؟۔۔۔ اور ساری حدیث بیان کی جو پہلے گزر چکی ہے۔ (دیکھے حدیث :۱۰۵)

(۱۲۳۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) مدینہ میں کچھ خوف تھا تو نبیﷺ ہمارے گھوڑے پر سوار ہوئے جس کا نام مندوب تھا۔ آپﷺ تشریف لے گئے۔ جب واپس لوٹے تو فرمایا:'' ہم نے خوف کی کوئی بات نہیں دیکھی اور بے شک ہم نے اس گھوڑے کو دریا (کی طرح تند و تیز) پایا :''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :گھوڑے کا منحوس ہونا جو (کہ) ذکر کیا جاتا ہے۔
(۱۲۴۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' نحوست صرف تین چیزوں میں ہے۔ (۱) گھوڑے (۲) عورت (۳) گھر میں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب: (مال غنیمت میں) گھوڑے کا حصہ (ثابت ہے)۔
(۱۲۴۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے گھوڑے کے دو حصے اور اس کے سوا ر کا ایک حصہ (مال غنیمت) میں مقرر کیا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب:جنگ میں اگر کوئی کسی کی سواری کھینچ کر چلائے۔
(۱۲۴۲)۔ سیدنا براء بن عازبؓ سے ایک شخص نے پوچھا کہ کیا تم لوگ غزوۂ حنین میں رسول اللہﷺ کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ؟ انھوں نے کہا (ہاں) لیکن رسول اللہﷺ نہیں بھاگے (وجہ یہ تھی کہ قبیلۂ) ہوازن (کے لوگ) بڑے تیر انداز تھے۔ ہم نے جب ان سے مقابلہ کیا اور ان حملہ کیا تو وہ بھاگ نکلے۔ پھر مسلمان مال غنیمت پر جھک پڑے اور کافروں نے تیر برسانا شروع کیے (ہم پیچھے ہٹ گئے) مگر رسول اللہﷺ نہیں بھاگے بے شک میں نے انھیں دیکھا کہ وہ اپنے سفید خچر پر سوار تھے اور ابو سفیانؓ اس کی لگام پکڑے ہوئے تھے اور نبیﷺ یہ فرماتے جاتے تھے '' میں نبی ہوں ، اس میں کچھ جھوٹ نہیں ، میں عبدالمطلب (جیسے) سردار کا بیٹا ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب: نبیﷺ کی اونٹنی (کا بیان)
(۱۲۴۳)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی اونٹنی جس کا نام عضبأ تھا ، کوئی اونٹنی اس کے آگے نہ بڑھتی تھی۔ اس ایک اعرابی نوجوان اونٹ پر سوار ہو کر آیا اور وہ اس سے آگے نکل گیا تو مسلمانوں کو یہ بات بہت شاق گزر ی یہاں تک کہ جب آپﷺ کو معلوم ہوا۔ تو آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ پر یہ حق ہے کہ دنیا بھر کی جو چیز بلند ہو اس کو پست (بھی) کر دے۔ ''
 
Top