• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (جنت میں) زیور وہاں تک پہنچے گا، جہاں تک وضو کا پانی پہنچے گا۔
133۔ ابو حازم سے روایت ہے کہ میں سیدنا ابو ہریرہؓ کے پیچھے تھا ، وہ نماز کے لئے وضو کر رہے تھے اور اپنے ہاتھ کو اتنا لمبا کر کے دھوتے تھے ، یہاں تک کہ بغل تک دھوتے تھے۔ میں نے کہا کہ اے ابو ہریرہ (ص ) یہ کیسا وضو ہے ؟ تو انہوں نے کہا "اے فروخ کی اولاد (فروخ ابراہیم علیہ السلام کے ایک بیٹے کا نام ہے ، جس کی اولاد میں عجم کے لوگ ہیں اور ابو حازم بھی عجمی تھے ) تم یہاں موجود ہو؟ اگر میں جانتا کہ تم یہاں موجود ہو تو میں اس طرح وضو نہ کرتا۔ میں نے اپنے دوست (رسول اللہﷺ) سے سنا ، آپﷺ فرماتے تھے کہ قیامت کے دن مومن کو وہاں تک زیور پہنایا جائے گا، جہاں تک اس کا وضو پہنچتا ہو گا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو وضو کی جگہوں کو کچھ چھوڑ دے ، وہ اسے دھوئے اور نماز لوٹائے۔
134: سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ مجھ سے سیدنا عمر بن خطابؓ نے بیان کیا کہ ایک شخص نے وضو کیا اور ناخن برابر اپنے پاؤں میں کسی جگہ کو سوکھا چھوڑ دیا تو رسول اللہﷺ نے اس کو دیکھا تو فرمایا کہ جا اور اچھی طرح وضو کر کے آ۔ چنانچہ وہ لوٹ گیا ، پھر آ کر نماز پڑھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : غسل اور وضو میں کتنا پانی کافی ہے ؟۔
135: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ ایک مُد سے وضو کرتے اور ایک صاع سے لے کر پانچ مُد تک غسل کرتے تھے۔ (ایک صاع اڑھائی کلو کا ہوتا ہے اور "مد" ایک صاع کا چوتھا حصہ ہے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : موزوں پر مسح کرنے کا بیان۔
136: ہمام سے روایت ہے کہ سیدنا جریرؓ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ لوگوں نے کہا کہ تم ایسا کرتے ہو ؟ انہوں نے کہا ہاں ، میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا۔ اعمش نے کہا کہ ابراہیم نے کہا کہ لوگوں کو یہ حدیث بہت بھلی معلوم ہوتی تھی کیونکہ جریر سورۂ مائدہ (جس میں وضو میں پاؤں دھونے کا بیان ہے ) کے اترنے کے بعد مسلمان ہوئے تھے۔

137۔ سیدنا ابو وائلؓ سے روایت ہے کہ ابو موسیٰؓ پیشاب کے معاملہ میں نہایت سختی کرتے تھے حتی کہ شیشی میں پیشاب کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ بنی اسرائیل میں جب کسی کے بدن کو پیشاب لگ جاتا تو وہ (قینچیوں سے ) کھال کترتا تھا۔ سیدنا حذیفہؓ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ابو موسیٰؓ ایسی سختی نہ کرتے تو بہتر تھا(کیونکہ) میں رسول اللہﷺ کے ساتھ چل رہا تھا ، آپﷺ ایک قوم کے گھورے (یعنی کوڑے کرکٹ کی جگہ) پر آئے اور دیوار کے پیچھے آپﷺ کھڑے ہوئے جس طرح تم میں سے کوئی کھڑا ہوتا ہے ، پھر پیشاب کیا۔ میں دور ہٹا تو آپﷺ نے اشارہ فرمایا کہ میرے پاس آ، یہاں تک کہ میں آپﷺ کی ایڑیوں کے پاس کھڑا رہا، جب تک کہ آپﷺ پیشاب سے فارغ نہ ہوئے۔ ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر وضو کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا۔

138: سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا، آپﷺ نے دریافت فرمایا کہ کیا تمہارے پاس پانی ہے ؟ میں نے کہا جی ہاں ہے۔ آپﷺ سواری پر سے اتر ے اور چلے یہاں تک کہ اندھیری رات میں نظروں سے چھپ گئے۔ پھر لوٹ کر آئے تو میں نے ڈول سے پانی ڈالا۔ آپﷺ نے منہ دھویا۔ آپﷺ نے اون کا جبہ پہن رکھا تھا، آپﷺ کے لئے ہاتھ آستینوں سے باہر نکالنا مشکل ہو گیا تو آپﷺ نے نیچے سے ہاتھوں کو باہر نکال کر دھویا اور سر پر مسح کیا۔ پھر میں ، آپﷺ کے موزے اتارنے کے لئے جھکا، تو آپﷺ نے فرمایا: رہنے دو۔ میں نے ان کو طہارت پر پہنا ہے اور ان دونوں پر بھی مسح کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : موزوں پر مسح کرنے کی مدت کا بیان۔
139: شریح بن ہانی سے روایت ہے کہ میں اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ، ان سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھنے آیا تو انہوں نے کہا کہ تم ابو طالب کے بیٹے (یعنی علی ص) سے پوچھو (اس لئے کہ) وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ ہم نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے مسافر کے لئے مسح کی مدت تین دن تین رات مقرر فرمائی اور مقیم کے لئے ایک دن رات۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : پیشانی اور دستار (عمامہ) پر مسح کرنا۔
140: سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سفر میں پیچھے رہ گئے اور میں بھی آپﷺ کے ساتھ پیچھے رہ گیا۔ جب آپﷺ حاجت سے فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا کہ کیا تمہارے پاس پانی ہے ؟ چنانچہ میں پانی کا ایک لوٹا لے آیا۔ آپﷺ نے دونوں ہاتھ دھوئے اور منہ دھویا۔ پھر بازو آستینوؑ سے نکالنا چاہے تو آستین تنگ ہو گئی( یعنی نہ نکال سکے ) چنانچہ آپﷺ نے نیچے سے ہاتھ کو نکالا اور جبہ کو اپنے مونڈھوں پر ڈال دیا اور دونوں ہاتھ دھوئے اور پیشانی، عمامہ اور موزوں پر مسح کیا۔ پھر سوار ہوئے تو میں بھی سوار ہوا۔ جب اپنے لوگوں میں پہنچے ، تو وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوفؓ ان کو نماز پڑھا رہے تھے اور وہ ایک رکعت پڑھ چکے تھے۔ ان کو جب معلوم ہوا کہ رسول اللہﷺ تشریف لائے ہیں، تو وہ پیچھے ہٹنے لگے۔ آپﷺ نے اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ پر رہو۔ پھر انہوں نے نماز پڑھائی۔ جب سلام پھیرا تو رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے اور میں بھی کھڑا ہوا اور ایک رکعت جو ہم سے پہلے ہو چکی تھی پڑھ لی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : پگڑی (دستار یا عمامہ) پر مسح کرنا۔
141: سیدنا بلالؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے موزوں اور عمامہ پر مسح کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنا۔
142: سیدنا بریدہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فتح مکہ کے دن ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھیں اور موزوں پر مسح کیا۔ سیدنا عمر فاروقؓ نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ آپ نے آج وہ کام کیا جو کبھی نہیں کیا تھا، آپﷺ نے فرمایا کہ میں نے قصداً ایسا کیا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : وضو کے بعد کیا کہا جائے۔
143: سیدنا عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ ہم لوگوں کو اونٹ چرانے کا کام تھا، میری باری آئی تو میں اونٹوں کو چرا کر شام کو ان کے رہنے کی جگہ لے کر آیا تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے لوگوں کو وعظ سنا رہے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ جو مسلمان اچھی طرح وضو کرے ، پھر کھڑا ہو کر دو رکعتیں پڑھے ، اپنے دل کو اور منہ کو لگا کر (یعنی ظاہراً اور باطناً متوجہ رہے ، نہ دل میں دنیا کا خیال لائے نہ منہ ادھر اُدھر پھرائے ) اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی۔ میں نے کہا آپﷺ نے کیا عمدہ بات فرمائی (جس کا ثواب اس قدر بڑا ہے اور محنت بہت کم ہے )۔ اس پر ایک کہنے والا میرے سامنے کہہ رہا تھا کہ پہلی بات اس سے بھی عمدہ تھی۔ میں نے غور سے دیکھا تو وہ سیدنا عمر فاروقؓ تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں تجھے دیکھ رہا تھا کہ تو ابھی ابھی آیا ہے۔ (لہٰذا یہ بھی سن لے کہ) آپﷺ نے فرمایا تھا کہ جو کوئی تم میں سے اچھی طرح ، پورا وضو کرے ، پھر کہے (ترجمہ)"میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی عبادت کے لائق نہیں سوائے اللہ کے اور محمدﷺ اس کے بندے اور بھیجے ہوئے ہیں"۔ تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جائیں گے کہ جس دروازے سے چاہے (جنت میں) داخل ہو جائے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مذی کو دھونا اور اس کی وجہ سے وضو کرنا۔
144: سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ میں زیادہ مذی والا آدمی تھا اور (مذی سے مراد سفید پانی ہے جو شہوت کے وقت منی سے پہلے نکلتا ہے۔ اس سے غسل واجب نہیں ہوتا مگر اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ) میں نے رسول اللہﷺ سے پوچھنے میں شرم کی کیونکہ آپﷺ کی صاحبزادی میرے نکاح میں تھیں، تو میں نے سیدنا مقداد بن اسودؓ سے (پوچھنے کو) کہا ، انہوں نے پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اپنی شرمگاہ کو دھو ڈالے اور وضو کرے۔
 
Top