• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سلام کا جواب دینے کے لئے تیمم کرنا۔
167: سیدنا عمیر مولیٰ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں اور عبدالرحمن بن یسار جو اُمّ المؤمنین نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی بیوی میمونہ رضی اللہ عنہا کے مولیٰ تھے ابو الجہم بن حارث کے پاس گئے۔ ابو الجہم نے کہا کہ رسول اللہﷺ بئر جمل (مدینہ کے قریب ایک مقام ہے ) کی طرف سے آئے ، راہ میں ایک شخص ملا، اس نے آپﷺ کو سلام کیا۔ آپﷺ نے جوا ب نہیں دیا یہاں تک کہ ایک دیوار کے پاس آئے اور منہ اور دونوں ہاتھوں پر مسح کیا اور پھر سلام کا جواب دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مومن نجس نہیں ہوتا۔
168: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہﷺ کو مدینہ کے ایک راستے میں ملے اور وہ جنبی تھے ، تو کھسک گئے اور جا کر غسل کیا۔ رسول اللہﷺ نے انہیں گم پایا، جب وہ آئے تو پوچھا کہ کہاں تھے ؟ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! جس وقت آپ مجھ سے ملے میں جنبی تھا، میں نے غسل کئے بغیر آپﷺ کے پاس بیٹھنا ناپسند کیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا سبحان اللہ! مومن کہیں نجس ہوتا ہے ؟
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا۔
169: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ ہر وقت ہر حال میں اللہ کی یاد میں مشغول رہتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مُحدِث آدمی کھا پی سکتا ہے اگرچہ اس نے وضو نہ کیا ہو۔
170: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ بیت الخلا سے نکلے اور کھانا لایا گیا۔ لوگوں نے آپ کو وضو یاد دلایا تو آپﷺ نے فرمایا کہ کیا میں نماز پڑھنے لگا ہوں جو وضو کروں؟۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب: حیض کے مسائل

باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان: وَیَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضٍ ... کے بیان میں۔
171: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ یہود میں جب کوئی عورت حائضہ ہوتی، تو اس کو نہ اپنے ساتھ کھلاتے ، نہ گھر میں اس کے ساتھ رہتے۔ رسول اللہﷺ کےﷺ صحابہ نے آپﷺ سے اس کے متعلق پوچھا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری "پوچھتے ہیں تم سے حیض کے بارے میں، تم کہہ دو کہ حیض پلیدی ہے ، تو جدا رہو عورتوں سے حیض کی حالت میں"(الآیۃ) رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ سب کام کرو سوا جماع کے۔ یہ خبر یہود کو پہنچی، تو انہوں نے کہا کہ یہ شخص (یعنی محمدﷺ) چاہتا ہے کہ ہر بات میں ہمارے خلاف کرے یہ سن کر سیدنا اسید بن حضیرؓ اور سیدنا عباد بن بشرؓ آئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! یہود ایسا ایسا کہتے ہیں تو ہم حائضہ عورتوں سے جماع کیوں نہ کریں (یعنی جب یہود ہماری مخالفت کو بُرا جانتے ہیں اور اس سے جلتے ہیں تو ہمیں بھی اچھی طرح خلاف کرنا چاہئیے ) یہ سنتے ہی رسول اللہﷺ کے چہرے کا رنگ بدل گیا۔ (انکے یہ کہنے سے ہم جماع کیوں نہ کریں آپﷺ کو بُرا معلوم ہوا اس لئے کہ خلافِ قرآن بات ہے ) ہم یہ سمجھے کہ آپﷺ کو ان دونوں شخصوں پر غصہ آیا ہے۔ وہ اٹھ کر باہر نکلے ، اتنے میں کسی نے آپﷺ کو دودھ تحفہ کے طور پر بھیجا، تو آپﷺ نے ان دونوں کو پھر بلا بھیجا اور دودھ پلایا تب ان کو معلوم ہوا کہ آپ کا غصہ پر نہ تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عورت حیض کے بعد اور جنابت کا غسل کیسے کرے ؟
172: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ (شکل کی بیٹی یا یزید بن سکن کی بیٹی) اسماء رضی اللہ عنہا نے رسول اللہﷺ سے غسل حیض کے متعلق پوچھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ پہلے پانی بیری کے پتوں کے ساتھ لے اور اس سے اچھی طرح پاکی کرے (یعنی حیض کا خون جو لگا ہوا ہو، دھوئے اور صاف کرے ) پھر سر پر پانی ڈال کر خوب زور سے ملے ، یہاں تک کہ پانی مانگوں (بالوں کی جڑوں) میں پہنچ جائے۔ پھر اپنے اوپر پانی ڈالے (یعنی سارے بدن پر) پھر ایک پھاہا (روئی یا کپڑے کا) مشک لگا ہوا لے کر اس سے پاکی کرے۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں کیسے پاکیزگی حاصل کروں؟ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا "سبحان اللہ پاکیزگی حاصل کر لے گی" تو اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے چپکے سے کہہ دیا کہ خون کے مقام پر لگا دے۔ پھر اس نے غسل جنابت کے متعلق پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا کہ پانی لے کر اچھی طرح طہارت کرے ، پھر سر پر پانی ڈالے اور ملے ، یہاں تک کہ پانی سب مانگوں میں پہنچ جائے ، پھر اپنے سارے بدن پر پانی ڈالے۔ اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ انصار کی عورتیں بھی کیا اچھی عورتیں تھیں کہ دین کی بات پوچھنے میں شرم نہیں کرتی تھیں۔ (اور یہی لازم ہے کیونکہ شرم گناہ اور معصیت میں ہے اور دین کی بات پوچھنا ثواب اور اجر ہے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حائضہ عورت کا کپڑا یا مصلیٰ وغیرہ پکڑانا۔
173: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مسجد میں تھے کہ آپﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: مجھے کپڑا اٹھا دے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو حائضہ ہوں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ پھر انہوں نے کپڑا اٹھا دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حائضہ عورت کا آدمی کے سر کو دھونا اور کنگھی کرنا۔
174: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں (جب اعتکاف میں ہوتی) حاجت کے لئے گھر میں جاتی اور چلتے چلتے جو کوئی گھر میں بیمار ہوتا تو اس کو بھی پوچھ لیتی اور رسول اللہﷺ مسجد میں رہ کر اپنا سر میری طرف ڈال دیتے اور میں اس میں کنگھی کر دیتی اور آپﷺ جب اعتکاف میں ہوتے تو گھر میں نہ جاتے مگر حاجت کیلئے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حائضہ عورت کی گود میں تکیہ لگانا اور قرآن پاک پڑھنا۔
175: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میری گود میں تکیہ لگاتے اور قرآن پڑھتے تھے جبکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ایک ہی لحاف میں حائضہ عورت کے ساتھ سونا۔
176: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ اچانک میں حائضہ ہو گئی۔ میں کھسک گئی اور اپنے حیض کے کپڑے اٹھا لئے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کیا تجھے حیض آیا؟ میں نے کہا کہ ہاں۔ آپﷺ نے مجھے بلایا، پھر میں آپﷺ کے ساتھ اسی چادر میں لیٹی۔ راویہ حدیث (زینب) نے کہا کہ اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا اور رسول اللہﷺ دونوں ایک ہی برتن سے غسل جنابت کیا کرتے تھے۔
 
Top