• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : تھوک کو جوتے کے ساتھ مسلنا۔
348: سیدنا عبد اللہ بن الشیخیرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، آپﷺ نے تھوکا، پھر زمین پر اپنی جوتے سے مسل ڈالا۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں سر کے بالوں کو باندھنا۔
349: سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبد اللہ بن حارث کو دیکھا کہ وہ جوڑا باندھے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے تو سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ ان کے جوڑے کھولنے لگے۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو پوچھا کہ تم نے میرا سر کیوں چھوا؟ سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ جو شخص بالوں کا جوڑا باندھ کر نماز پڑھے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی ستر کھول کر نماز پڑھے۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : کھانے کی موجودگی میں نماز پڑھنے کا بیان۔
350: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب نماز قریب آئے اور کھانا بھی سامنے آ جائے تو مغرب کی نماز سے پہلے کھانا کھا لو اور کھانا چھوڑ کر نماز کی طرف جلدی نہ کرو (اس لئے کہ کھانے کی طرف دل لگا رہے گا اور اس کے علاوہ اور بھی حکمتیں ہیں)۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں بھولنا اور اس میں سجدہ کرنے کا حکم۔
351: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی اپنی نماز میں شک کرے (کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں) اور معلوم نہ ہو سکے کہ تین پڑھی ہیں یا چار تو شک کو دور کرے اور جس قدر کا یقین ہو، اس کو قائم کرے۔پھر سلام سے پہلے دو سجدے کر لے اب اگر اس نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں تو یہ دو سجدے مل کر چھ رکعتیں ہو جائیں گی اور اگر پوری چار پڑھی ہیں تو ان دونوں سجدوں سے شیطان کے منہ میں خاک پڑ جائے گی۔

352: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی اور دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ پھر ایک لکڑی کے پاس آئے جو مسجد میں قبلہ کی طرف لگی ہوئی تھی اور اس پر ٹیک لگا کر غصہ میں کھڑے ہو گئے اس وقت جماعت میں سیدنا ابو بکر صدیقؓ اور سیدنا عمر فاروقؓ بھی موجود تھے۔ وہ دونوں ڈر کی وجہ سے بات نہ کر سکے اور جلدی والے لوگ یہ کہتے ہوئے نکلے کہ نماز کم ہو گئی۔ پھر ایک شخص جس کو ذوالیدین (دو ہاتھ والا، اگرچہ سب کے دو ہاتھ ہوتے ہیں لیکن اُس کے ہاتھ لمبے تھے اس لئے یہ نام ہو گیا)کہتے تھے ، کھڑا ہوا اور کہا کہ یا رسول اللہﷺ کیا نماز گھٹ گئی یا آپ بھول گئے ؟ رسول اللہﷺ نے یہ سن کر دائیں اور بائیں دیکھا اور فرمایا کہ ذوالیدین کیا کہتا ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ وہ سچ کہتا ہے ، آپﷺ نے دو ہی رکعتیں پڑھی ہیں۔ یہ سن کر آپﷺ نے دو رکعتیں اور پڑھیں اور سلام پھیرا پھر تکبیر کہی اور سجدہ کیا، پھر تکبیر کہی اور سر اٹھایا ،پھر تکبیر کہی اور سجدہ کیا پھر تکبیر کہی اور سر اٹھایا۔ (محمد بن سیرین) نے کہا کہ مجھے عمران بن حصین نے یہ بیان کیا اور کہا کہ اور(آخر میں) سلام پھیرا۔
 
باب : قرآن مجید میں (تلاوت کے ) سجدوں کا بیان۔
353: سیدنا ابنِ عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ قرآن پڑھتے تھے تو جب وہ سورت پڑھتے جس میں سجدہ کی آیت ہوتی تو سجدہ کرتے اور آپﷺ کے ساتھ جو لوگ ہوتے وہ بھی سجدہ کرتے ، یہاں تک کہ ہم میں سے بعضوں کو اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ نہ ملتی تھی۔

354: سیدنا ابو رافعؓ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو ہریرہؓ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی اور اس میں "اذا السماء انشقت" (سورت) تلاوت کی اور اس میں سجدہ کیا۔ (نماز کے بعد) میں نے کہا کہ یہ سجدہ تم نے کیسا کیا؟ انہوں نے کہا کہ میں نے تو یہ سجدہ رسول اللہﷺ کے پیچھے کیا ہے اور میں اس کو کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپﷺ سے ملوں۔ (یعنی تا حیات کرتا رہوں گا)
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : صبح کی نماز میں (دعائے ) قنوت پڑھنے کا بیان۔
355: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم جب نماز فجر کی قرأت سے فارغ ہو جاتے تو (دوسری رکعت میں) سر مبارک رکوع سے اٹھاتے اور فرماتے کہ "سمع اللہ لمن حمدہ ، اے ہمارے رب! سب تعریف تیرے ہی لئے ہے " پھر کھڑے ہی کھڑے کہتے کہ "اے اللہ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام کو اور عیاش بن ابی ربیعہؓ کو (یہ سب مسلمان کفار کے ہاتھوں میں تھے ) اور مومنوں میں سے ضعیف لوگوں (یعنی جو مکہ والوں کے ہاتھ میں دبے پڑے تھے ) کو نجات دے۔ یا اللہ (قبیلہ) مضر پر اپنی پکڑ سخت کر۔ اور ان پر یوسف علیہ السلام کے زمانہ کی طرح کا قحط ڈال دے (جیسے مصر میں سات برس واقع ہوا تھا) یا اللہ لعنت کر لحیان، رعِل، ذکوان اور عصیہ پر (جنہوں نے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی نافرمانی کی)۔ پھر ہمیں خبر پہنچی کہ آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے یہ بددعا چھوڑ دی۔ جب یہ آیت اتری کہ "اے نبی! تم کو اس کام میں کچھ اختیار نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے اور چاہے تو انہیں عذاب کرے ، کیونکہ وہ ظالم ہیں"۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نمازِ ظہر وغیرہ میں قنوت پڑھنے کا بیان۔
356: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے تھے کہ میں تمہیں رسول اللہﷺ کی نماز کے قریب نماز پڑھاؤں گا۔ پھر سیدنا ابو ہریرہؓ ظہر، عشاء اور فجر میں قنوت پڑھتے تھے اور مومنوں کے لئے دعا کرتے تھے اور کافروں پر لعنت کرتے تھے۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نمازِ مغرب میں قنوت پڑھنے کا بیان۔
357: سیدنا براء بن عازبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ صبح اور مغرب کی نماز میں قنوت پڑھتے تھے۔
 
Top