• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس نے نفلی روزہ کی نیت سے صبح کی پھر افطار کر لیا۔
630: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک دن نبیﷺ میرے پاس آئے اور فرمایا کہ تمہارے پاس کچھ (کھانے کے لئے ) ہے ؟ ہم نے کہا کہ کچھ نہیں ہے تو آپﷺ نے فرمایا تب میں روزے سے ہوں۔ پھر آپﷺ ہمارے پاس کسی اور دن آئے تو میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! ہمارے پاس ہدیہ میں حیس آیا ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ مجھے دکھاؤ اور میں صبح سے روزے سے تھا پھر آپﷺ نے کھایا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب: اعتکاف کے مسائل

باب : جو شخص اعتکاف کا ارادہ رکھتا ہو وہ جائے اعتکاف میں کب داخل ہو؟
631: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب اعتکاف کا ارادہ کرتے تو صبح کی نماز پڑھ کر اعتکاف کی جگہ میں داخل ہو جاتے۔ اور ایک بار آپﷺ نے (مسجد میں) اپنا خیمہ لگانے کا حکم فرمایا۔ وہ لگا دیا گیا اور آپﷺ نے رمضان کے عشرۂ اخیر میں اعتکاف کا ارادہ کیا تھا تو اُمّ المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا نے اپنے لئے خیمہ لگانے کا کہا تو ان کے لئے بھی خیمہ لگا دیا گیا۔ پھر دوسری امہات المؤمنین نے کہا تو ان کے خیمے بھی لگا دئیے گئے۔ پھر جب رسول اللہﷺ فجر کی نماز پڑھ چکے تو سب خیموں کو دیکھا اور فرمایا کہ ان لوگوں نے کیا نیکی کا ارادہ کیا ہے ؟ (اس میں بوئے ریا پائی جاتی ہے ) چنانچہ آپﷺ نے اپنا خیمہ کھولنے کا حکم دیا تو اسے کھول دیا گیا اور آپ نے رمضان میں اعتکاف ترک کر دیا یہاں تک کہ پھر شوال کے پہلے عشرہ میں اعتکاف کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : پہلے عشرے اور درمیانی عشرے کا اعتکاف۔
632: سیدنا ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے رمضان کے پہلے عشرہ میں اعتکاف کیا پھر درمیانی عشرہ میں ایک ترکی خیمہ میں کہ جس کے دروازے پر چٹائی لٹکی ہوئی تھی، اعتکاف کیا۔ (تیسرے عشرہ کے شروع میں)(سیدنا ابو سعید خدریؓ ) بیان کرتے ہیں کہ آپﷺ نے اپنے دست مبارک سے چٹائی کو پکڑ کر خیمے کے ایک کوے میں کر دیا اور اپنا سر باہر نکال کر لوگوں سے مخاطب ہوئے تو لوگ آپﷺ کے قریب ہو گئے تو آپﷺ نے فرمایا: میں نے رات (لیلۃ القدر) کی تلاش میں پہلے عشرہ میں اعتکاف کیا، پھر درمیانی عشرہ میں اعتکاف کیا، پھر میرے پاس کوئی (فرشتہ) آیا اور میری طرف یہ وحی کی گئی کہ (لیلۃ القدر کی) یہ رات آخری عشرہ میں ہے۔ تم میں سے جو شخص اعتکاف کرنا چاہے تو وہ اعتکاف کرے۔ چنانچہ لوگوں نے آپﷺ کے ساتھ اعتکاف کیا۔ آپﷺ فرمایا کہ مجھے دکھایا گیا کہ وہ طاق راتوں میں ہے اور میں اس کی صبح کو پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں۔ پھر جب آپﷺ کو اکیسویں شب کی صبح ہوئی اور اس رات آپﷺ صبح تک نماز پڑھتے رہے۔ اور بارش ہوئی تو مسجد ٹپکی اور میں نے مٹی اور پانی کو دیکھا۔ پھر جب آپﷺ صبح کی نماز پڑھ کر نکلے تو آپﷺ کی پیشانی اور ناک کی چوٹی پر مٹی اور پانی کا نشان تھا اور وہ آخری عشرۂ رمضان کی اکیسویں رات تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف۔
633: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبیﷺ ہمیشہ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے یہاں تک کہ آپﷺ نے وفات پائی۔ پھر آپﷺ کے بعد آپﷺ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہ نے اعتکاف کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : آخری عشرہ میں (عبادت و ریاضت میں) محنت و کوشش۔
634: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپﷺ رات بھر جاگتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے ، (عبادت میں) نہایت کوشش کرتے نا اور کمر، ہمت باندھ لیتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : لیلۃ القدر اور اسے رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرنے کا بیان۔
635: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے میں ڈھونڈھو پھر اگر کوئی کمزوری دکھائے یا عاجز ہو جائے تو آخر کی سات راتوں میں سست نہ ہو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : لیلۃ القدر اکیسویں رات ہو سکتی ہے۔
اس باب کے بارے میں سیدنا ابو سعید خدریؓ کی حدیث گزر چکی ہے (دیکھئے حدیث: 632)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : لیلۃ القدر تیئس کی رات ہو سکتی ہے۔
636: سیدنا عبد اللہ بن انیسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے شب قدر دکھائی گئی تھی پھر بھلا دی گئی۔ اور میں نے (خواب میں) دیکھا کہ اس رات کی صبح کو میں پانی اور کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں۔ راوی نے کہا کہ ہم پر تئیسویں شب کو بارش برسی اور رسول اللہﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی۔ جب آپﷺ نماز پڑھ کر پھرے (یعنی صبح کی) تو آپﷺ کی پیشانی اور ناک پر پانی اور کیچڑ کا اثر تھا۔ اور سیدنا عبد اللہ بن انیسؓ تئیسویں رات کو شبِ قدر کہا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (لیلۃ القدر کو) 21 ویں، 23ویں اور 25 ویں رات میں تلاش کرو۔
637: سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے رمضان کے درمیانی عشرہ میں اعتکاف کیا، جس میں آپﷺ لیلۃ القدر کا عالم دیئے جانے سے قبل اسے ڈھونڈھتے تھے۔ جب درمیانی عشرہ گزر گیا تو آپﷺ نے خیمہ کھولنے کا حکم دیا تو وہ کھول دیا گیا۔ پھر آپﷺ کو معلوم کروا دیا گیا کہ یہ آخری عشرہ میں ہے تو آپﷺ نے خیمہ لگانے کا حکم کیا تو دوبارہ لگا دیا گیا۔ پھر آپﷺ صحابہ کے پاس آئے تو فرمایا: اے لوگو! مجھے لیلۃ القدر کا علم دے دیا گیا تھا اور میں تمہیں بتانے کے لئے نکلا تھا کہ دو آدمی لڑتے ہوئے آئے جن کے ساتھ شیطان بھی تھا، تو (اس کی تعیین) مجھے بھلا دی گئی۔ اب تم اسے رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو(آخری عشرے کی) نویں، ساتویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو سعید خدریؓ سے کہا کہ اس عدد کے بارے میں تم ہم سے زیادہ علم رکھتے ہو تو انہوں نے کہا کہ ہاں! ہم اس کے تم سے زیادہ حقدار ہیں۔ راوی کہتے ہیں، میں نے کہا کہ نویں، ساتویں اور پانچویں سے کونسی راتیں مراد ہیں؟ (انہوں نے ) کہا کہ جب اکیسویں رات گزر جائے کہ جس کے بعد بائیسویں رات آتی ہے ، یہی نویں سے مراد ہے۔ اور جب تئیسویں گزر جائے تو اس کے بعد والی آتی ہے ، یہی ساتویں سے مراد ہے اور جب پچیسویں رات گزر جائے تو جو اس کے بعد والی ہے ، یہی مراد ہے پانچویں سے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : لیلۃ القدر ستائیسویں کی رات بھی ہو سکتی ہے۔
638: سیدنا زِرّ بن حبیشؓ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابی بن کعبؓ سے پوچھا کہ تمہارے بھائی عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ جو سال بھر تک جاگے گا، اس کو شبِ قدر ملے گی تو انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے ، یہ کہنے سے ان کی غرض یہ تھی کہ لوگ ایک ہی رات پر بھروسہ نہ کر بیٹھیں (بلکہ ہمیشہ عبادت میں مشغول رہیں) ورنہ وہ خوب جانتے تھے کہ وہ رمضان میں، آخری عشرہ میں ہے اور وہ ستائیسویں رات ہے۔ پھر انہوں نے بغیر ان شاء اللہ کہے قسم اٹھا کر کہا کہ کہ وہ ستائیسویں رات ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ اے ابو منذر! تم یہ دعویٰ کس بنا پر کرتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ایک نشانی یا علامت کی وجہ سے جس کی خبر ہمیں رسول اللہﷺ نے دی ہے ، وہ یہ کہ اس کی صبح کو آفتاب جو نکلتا ہے تو اس میں شعاع نہیں ہوتی (مگر یہ علامت اس رات کے ختم ہونے کے بعد ظاہر ہوتی ہے )۔
 
Top