• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اس مسجد کا بیان جو تقویٰ کی بنیاد پر تعمیر کی گئی ہے۔
791: ابو سلمہ بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میرے پاس سے عبدالرحمن بن ابو سعید خدریؓ گزرے تو میں نے ان سے کہا کہ آپ نے اپنے والد (سیدنا ابو سعید خدریؓ) کو کیسے سنا جو وہ اس مسجد کے متعلق فرماتے تھے کہ جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میرے والدؓ نے کہا کہ میں رسول اللہﷺ کے پاس آپﷺ کی بیویوں میں سے کسی کے گھر میں داخل ہوا اور میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ ! وہ کونسی مسجد ہے جسکے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے ؟ بیان کرتے ہیں کہ آپﷺ نے ایک مٹھی کنکر لے کر زمین پر مارے اور فرمایا کہ وہ یہی تمہاری مدینہ کی مسجد ہے۔ (ابو سلمہ بن عبدالرحمن) میں نے کہا کہ میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے بھی تمہارے والدؓ سے سنا ہے (کہ اس مسجد کا) ایسا ہی ذکر کیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مسجد قباء کی فضیلت کے بیان میں۔
792: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مسجد قباء کو پیدل بھی اور سوار بھی تشریف لایا کرتے تھے اور اس میں دو رکعت نماز ادا کرتے تھے۔

793: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ وہ (ابن عمر) ہر ہفتہ کے دن (مسجد) قبا میں آتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو ہر ہفتہ کے دن قبا جاتے ہوئے دیکھا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب: نکاح کے مسائل

باب : نکاح کرنے کی ترغیب میں۔
794: سیدنا علقمہؓ کہتے ہیں کہ میں عبد اللہؓ کے ساتھ منیٰ میں چلا جاتا تھا کہ عبد اللہؓ سے سیدنا عثمانؓ ملے اور ان سے کھڑے ہو کر باتیں کرنے لگے۔ پس سیدنا ع ثمانؓ نے ان سے کہا کہ اے ابو عبدالرحمن! ہم تمہارا نکاح ایسی نوجوان لڑکی سے نہ کر دیں کہ وہ تمہیں تمہاری گزری ہوئی عمر میں سے کچھ یاد دلا دے ؟تو سیدنا عبد اللہؓ نے ان سے کہا کہ اگر تم یہ کہتے ہو تو ہم سے رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ اے جوانوں کے گروہ! جو تم میں سے گھر بسانے کی طاقت رکھتا ہو تو چاہئیے کہ نکاح کرے ،اس لئے کہ وہ آنکھوں کو خوب نیچا کر دیتا ہے اور فرج کو (زنا وغیرہ سے ) بچا دیتا ہے اور جو (اس کی) طاقت نہ رکھتا ہو تو روزے رکھے کہ یہ اس کے لئے گویا خصی کرنا ہے۔

795: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے چند صحابہؓ نے نبیﷺ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہ سے آپﷺ کی خفیہ عبادت کا حال پوچھا (یعنی جو عبادت آپﷺ گھر میں کرتے تھے )اور پھر ان میں سے کسی نے کہا کہ میں کبھی عورتوں سے نکاح نہیں کروں گا کسی نے کہا کہ میں کبھی گوشت نہ کھاؤں گا۔کسی نے کہا کہ میں کبھی بچھونے پر نہ سوؤں گا۔ (جب آپﷺ کو اس کی خبر ہوئی تو) نبیﷺ نے اللہ تعالیٰ کی تعریف وثناء بیان کی اور فرمایا کہ ان لوگوں کا کیا حال ہے جو ایسا ایسا کہتے ہیں؟ (اور میرا تو یہ حال ہے کہ رات کو) میں نماز بھی پڑھتا ہوں اور سو بھی جاتا ہوں اور روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔ پس جو میرے طریقہ سے بے رغبتی کرے وہ میری امت میں سے نہیں ہے۔

796: فاتحِ ایران سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ عثمان بن مظعونؓ نے جب عورتوں سے الگ رہنے کا ارادہ کیا تو رسول اللہﷺ نے اسے منع فرما دیا۔ اور اگر آپﷺ انہیں اجازت دے دیتے ،تو ہم (سب) خصی ہو جاتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : دنیا کی بہترین متاع ،نیک صالحہ عورت (بیوی) ہے۔
797: سیدنا عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: متاع دنیا کام نکالنے کی چیز ہے اور بہتر کام نکالنے کی چیز دنیا میں نیک عورت ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : دیندار عورت سے نکاح کرنے کے بیان میں۔
798: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :عورت سے چار سبب سے نکاح کیا جاتا ہے ، اس کے مال کے لئے ، اس کے حسب و نسب، اس کے جمال و خوبصورتی کے لئے اور دین کیلئے۔ پس تو دیندار (سے نکاح کر کے ) کامیابی حاصل کر، تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : کنواری عورت کے ساتھ نکاح کرنے کے بیان میں۔
799: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ (جابرؓ کے والد) وفات پا گئے اور نو یا سات بیٹیاں (راوی کو شک ہے ) چھوڑ گئے۔ تومیں نے ثیب عورت (جو مطلقہ ہو یا جس کا خاوند فوت ہو چکا ہو) سے شادی کر لی۔ نبیﷺ نے مجھے فرمایا کہ اے جابرؓ تو نے شادی کر لی ہے ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں یا رسول اللہﷺ۔ آپﷺ نے فرمایا کہ کنواری سے یا ثیبہ عورت سے ؟ تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ ثیبہ سے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ کنواری سے کیوں نہ کی کہ وہ تم سے کھیلتی اور تم اس سے کھیلتے یا آپﷺ نے کہا کہ وہ تجھ سے ہنسی مذاق کرتی اور تم اس سے کیا کرتے ؟ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ میرے والد عبد اللہؓ وفات پا گئے اور نو یا سات بیٹیاں چھوڑ گئے ، اور میں نے یہ مناسب نہ سمجھا کہ ان لڑکیوں جیسی ہی لڑکی لے آؤں۔ میں نے یہ اچھا سمجھا کہ (اپنے نکاح میں اور ان کی تربیت کے لئے ) ایسی بیوی لاؤں جو ان کی نگرانی کرے۔ اور ان کی اصلاح کرے۔ تو آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تیرے لئے برکت کرے یا پھر کوئی اور بھلائی کی بات فرمائی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح نہ دے۔
800: عبدالرحمن بن شماسہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامرؓ سے سنا اور وہ اس وقت منبر پر کہہ رہے تھے کہ بیشک رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ مومن مومن کا بھائی ہے۔ پس کسی مومن کو جائز نہیں کہ کسی مومن کی بیع پر بیع کرے ، اور نہ یہ جائز ہے کہ اپنے کسی بھائی کے پیغام (نکاح) پر پیغام دے ، جب تک وہ چھوڑ نہ دے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو شادی کا ارادہ کرے تو عورت کو ایک نظر دیکھ لینا چاہیئے۔
801: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ میں نے انصار کی ایک عورت سے نکاح کیا ہے ،تو آپﷺ نے فرمایا کہ تم نے اس کو دیکھ بھی لیا تھا؟ اس لئے کہ انصار کی آنکھوں میں کچھ عیب بھی ہوتا ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے دیکھ لیا تھا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ کتنے مہر پر؟ اس نے عرض کیا کہ چار اوقیہ چاندی پر۔ آپﷺ نے فرمایا کہ چار اوقیہ پر؟ گویا تم لوگ اس پہاڑ کے پہلو سے چاندی کھود لاتے ہو (یعنی جب تو اتنا زیادہ مہر باندھتے ہو) اور ہمارے پاس تمہیں دینے کو کچھ نہیں ہے ، مگر اب ہم تمہیں ایک لشکر کے ساتھ بھیج دیتے ہیں کہ اس میں تمہیں (غنیمت کا) حصہ ملے۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر قبیلہ بنی عبس کی طرف آپﷺ نے ایک لشکر روانہ کیا تو اس کے ساتھ اسے بھی بھیج دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : بیوہ اور باکرہ سے نکاح میں اجازت لینی چاہیئے۔
802: سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بیوہ کا نکاح نہ ہو جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے اور باکرہ کا بھی نکاح نہ ہو جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ (باکرہ سے )اجازت کیسے لی جائے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ اس کا اذن یہ ہے کہ چپ رہے۔

803: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : بیوہ عورت اپنے نکاح میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے اور کنواری سے اسکے نکاح میں اجازت لی جائے۔اور اس کی اجازت چپ رہنا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نکاح کی شرائط کے بارے میں۔
804: سیدنا عقبہ بن عامرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : سب شرطوں سے زیادہ پوری کرنے کی مستحق وہ شرطیں ہیں جن سے تم نے شرمگاہوں کو حلال کیا ہے یعنی نکاح کی شرطیں۔
 
Top