• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد حرام میں حادثہ

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
مکہ مکرمہ مسجد حرام میں صفا مروہ کی طرف تعمیراتی سلسلے میں نصب کی گئی کرینوں میں سے ایک کرین گرگئی ہے ، جس کی وجہ سے اب تک 60 سے زائد اموات ہونے کی خبر ملی ہے ، جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 بتائی جارہی ہے ،۔ انا للہ و انا الیہ رجعون ۔
امدادی کاروائیاں زور شور سے جاری ہیں ، جبکہ اس حادثے کے اسباب و نتائج پر بھی فوری غور و فکر کے لیے کمیٹی تشکل دی جاچکی ہے ۔ ( حوالہ )

مکہ مکرمہ میں بارش بھی بہت تیز ہوئی ہے ، ایک دوست کے مطابق تمام اہل مکہ کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔
بہت ہی افسوس ناک واقعہ ہے ، پتہ نہیں کہاں کہاں سے رب کے بندے ، کیا خوابیں اور امیدیں سجائے ہوئے آئے تھے ، کچھ نے تو بڑی محنت کے ساتھ ارکان حج کا طریقہ سیکھا ہوگا ، حج کے تین چار دن کے لیے خوب تیاری اور پلاننگ کی ہوگی ، لیکن ۔۔
قدر اللہ و ما شاء فعل ۔
إنهم شهداء إن شاءالله - جیساکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے صاحب الہدم ( یعنی کسی گرتی ہوئی چیز کے نیچے آکر فوت ہونے والا ) شہید ہے ۔
حجۃ الوداع کے موقعہ پر عرفات والے دن ایک صحابی اپنی سواری سے گر کر گردن ٹوٹنے سے وفات پاگئے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : انہیں اسی حالت میں دفن کیا جائے ، قیامت والے دن اسی طرح تلبیہ کہتے ہوئے اٹھائے جائیں گے ۔
حادثے کا دکھ ہے ، لیکن شہداء کی کیا قسمت ہے ، دنیا کا افضل ترین شہر ، افضل ترین مسجد ، مقدس مہینہ ، مقدس دن جمعہ کو عبادت انجام دیتے ہوئے ، اتنے اچھے اوقات میں اللہ نے اپنے پاس بلا لیا ۔
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے ، یہ بڑے نصیب کی بات ہے ۔
 
Last edited:

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
انا للہ وانا الیہ راجعون.

اللہ تمام فوت شدگان کی مغفرت فرمائے. آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
انا للہ وانا الیہ راجعون!!!
اللہ تعالی فوت ہونے والے مسلمین کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔ آمین!!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
عرب میڈیا کے مطابق 72 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے آئی بی سی اردو کے نمائندے کو بتایا ہے کہ واقعے میں ایک پاکستانی عازم حج کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزارت مذہبی امور پاکستان نے حجاج سے متعلق معلومات کے لیے ہنگامی رابطہ مرکز قائم کیا ہے ۔ اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے :
042111725425
بحوالہ :
http://ibcurdu.com/news/6539
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
ام القری یونیورسٹی کے ایک معروف پروفیسر حاتم شریف العونی جن کی رہائش بھی مکہ مکرمہ میں ہی ہے ، حادثہ کے بارے میں لکھتے ہیں :
سقوط رافعة من رافعات توسعة المسجد الحرام بسبب الرياح الشديدة التي هبت عصر اليوم ، وأنباء عن وفيات وإصابات ، اللهم ارحم الموتى واشف المصابين واجبر كسر قلوب المصابين وسلم الحجاج والمعتمرين والطائفين ببيتك المحرم وفي كل مكان !
والحقيقة أن رياح اليوم التي سبقت الأمطار لا أعرف رياحا هبت علينا في الحجاز بقوتها ، وقبل يومين هبت علينا رياح قوية جدا كذلك ، لكن كانت دونها ، وكنت أقول عنها مع ذلك : إني لا أعهد مثلها في الحجاز .

بحوالہ : فیس بک ۔
حرم میں پیش آنے والے حادثہ کا سبب تیز آندھی تھی جو عصر کے وقت بارش سے پہلے آئی ، ان کے نزدیک انہوں نے حجاز کے علاقہ میں کبھی اس قدر زور دار آندھی نہیں دیکھی ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
12007267_939883709387466_2139225162_n.jpg

مکہ مکرمہ.......سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں صفا اور مروہ کے درمیان تعمیراتی کرین گر گئی، جس کے نتیجے میں 65افراد شہید اور154 زخمی ہوگئے۔ مکہ مکرمہ میں طوفانی بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ صحن حرم میں صفا کے باہر کے علاقے میں پیش آیا۔

بارش اور طوفانی ہوائوں کے باعث کرین اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکی اور گر گئی۔سعودی سول ڈیفنس اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حادثے کی تصدیق کی ہے۔ کرین حرم شریف میں توسیعی کاموں کے سلسلے میں لگائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ آج جمعہ تھا اور ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے حرم شریف اور گردو نواح میں لاکھوں افراد موجود ہیں، جبکہ حج کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں حجاج کرام مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ - See more at: http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=197132#sthash.2otVnRsd.dpuf

11855392_939913596051144_1672433118_n.jpg
 

اٹیچمنٹس

Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
نقصان کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا تو لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی ، اس طرح بھی کئی لوگ زخمی ہوئے ۔
حادثے کی تصویروں میں مطاف کی بھی کچھ تصویریں ہیں ، ممکن ہے کرین ہی وہاں تک پہنچ گئی ہو ، یا پھر صفا مروہ کے حادثے کی بنا پر مطاف میں لوگوں نے بھاگ دوڑ میں ایک دوسرے کو کچل دیا ہو ۔
انا للہ و انا الیہ رجعون ۔
جن لوگوں کو حرمین کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے ، وہ یقینا اندازہ کرسکتے ہیں کہ کس قدر مشکل لمحات ہوں گے ۔ رب سلم ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
انا للہ وانا الیہ راجعون

کچھ لوگوں کی آرزو ہوتی ھے کہ اللہ سبحان تعالی کے گھر موت نصیب آئے اور پھر یہ تو حج کے دن ہیں اللہ سبحان تعالی ان کی شہادت قبول فرمائے اور اس شہادت کو جنت کا ذریعہ بنائے آمین!

والسلام
 
Top