• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصحف ہوتے ہوئے موبائل سے قرآن پڑھنے کا حکم

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
جیساکہ آج کل دیکھا جاتا ہے ، گھروں میں ، مسجدوں وافر مقدارمیں مصحف موجود ہوتا ہے مگر موبائل کے عادی نوجوان موبائل سےہی قرآن پڑھتے ہیں ۔ ایسا کرنے کا کیا حکم ہے ؟

پہلے تو یہ سمجھ لیں کہ موبائل میں موجود قرآن اپلیکیشن مصحف نہیں ہے ، نیز موبائل سے بھی قرآن مجید کی تلاوت کرسکتے ہیں مگر احتیاط ضروری ہے کیونکہ قرآن کے بعض اپلیکیشن ایسے بھی جن میں غلطیاں ہیں۔

جہاں تک سوال ہے مصحف موجود ہوتے ہوئے موبائل سے قرآن پڑھنے کا تو سب سے بہتر صورت یہی ہے کہ مصحف سے قرآن مجید کی تلاوت کرے اور موبائل کا استعمال وہاں کرے جہاں مصحف میسر نہ ہو۔

شیخ صالح فوزان رحمہ اللہ سے کسی نے سوال کیا۔

سوال : میں قرآن پڑھنے کا بہت حریص ہوں ، اور عادتا سب سے پہلے مسجد چلاجاتا ہوں ، میرے پاس جدید ٹکنالوجی والا موبائل ہوتا ہے جس میں مکمل قرآن موجود ہے ۔ کبھی کبھی میں طہارت (وضو) کی حالت میں نہیں ہوتا اور جتنا میسر ہوتا قرآن سے چند سپارے پڑھ لیا کرتا ہوں ۔ کیا موبائل سے قرآن کی تلاوت کرتے وقت وضو کرنا ضروری ہے ؟

شیخ کا جواب : یہ موبائل آج کی نعمت و وسعت ہے جو لوگوں پہ ظاہر ہوئی ہے ۔ مصحف تو الحمد للہ تمام مساجد میں بہترین طباعت کے ساتھ موجود ہے اس لئے موبائل سے قرآن پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔لیکن اگر ایسی ضرورت پڑ جائے تو اس(موبائل) کو مصحف نہیں سمجھتے ۔

مصحف کو سوائے پاک کے کوئی نہیں چھو سکتاجیساکہ حدیث میں آیا ہے (لایمس القرآن الا طاھر) سوائے پاک کے کوئی مصحف نہ چھوئے ۔

اور موبائل کو مصحف نہیں کہا جائے گا۔ (شیخ کی بات ختم ہوئی) ۔

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

مقبول احمد سلفی
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
جب کوئی مصحف لیکر تلاوت کرتا ہے تو اسوقت مصحف کی عظمت اور اس کا احترام بھی دل میں رہتا ہے اور تلاوت کرنے والا کامل احترام اور توجہ سے تلاوت کرتا ہے یہ کیفیت موبائل میں نہیں
 
Top