• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مفتی تقی عثمانی صاحب کا اعتراف

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
تقلید ایک ایسا موضوع ہے جس کی مدح یا مذمت میں جتنا کچھ لکھا گيا ہے اس کو جمع کیا جائے تو ایک مکتبہ بن سکتا ہے ۔ یہاں ہمارا موضوع تقلید کی مدح یا مذمت کرنا نہیں اور نہ ہی تقلید شخصی کی فوائد یا مفاسد پر بحث کرنا اس تھریڈ کا موضوع ہے
یہاں صاحب مضمون نے تقی عثمانی رحمہ اللہ کی کتاب سے اقتباس لے کر اعتراض کیا کہ تقی عثمانی رحمہ اللہ نے تقلید شخصی کی تعریف کرتے ہوئے جو موقف اپنایا وہ احناف کا موقف نہیں اور بقول صاحب مضمون تقی عثمانی صاحب نے اعتراف کیا کہ احناف کا موقف غلط تھا
کیا تقی عثمانی صاحب نے تقلید شخصی کے متعلق لکھتے ہوئے حنفی موقف سے انحراف کیا یا نہیں ، یہ اس تھریڈ کا موضوع ہے ۔
موضوع سے متعلق آپ کی پوسٹ کا انتظار رہے گا
بھائی! میں نے اوپر تو تمام گفتگو آپ کی بات کے رد میں کی ہے، آخر میں جو سوالات ہیں وہ تمام موضوع کے متعلق ہی ہیں، آپ ہی نے تقویٰ کی کمی اور نفس پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان سے لوگوں کو ہٹانے کی غرض سے تقلید شخصی کی بات کی ہے، اور اس کو انتظامی فتویٰ گردانا ہے۔ تو میرے یہ تین سوال بالکل موضوع کے متعلق ہیں۔
  • تقلید شخصی کا فتویٰ انتظامی طور پر بھی کیوں دیا گیا، جبکہ تقلید کی مذمت پہلے صحابہ سے ثابت تھی؟
  • اگر تقلید شخصی کا معاملہ اس قدر سہل ہے کہ قرآنی حروف پر اعراب لگانے جیسے معاملے سے تشبیہ رکھتا ہے تو کیوں تقلید کے اس قدر بھیانک نتائج برآمد ہوئے، جبکہ قرآنی حروف پر اعراب لگانے سے تو لوگوں کو آسانی ہوئی؟
  • کیا تقویٰ کی کمی اور نفس پرستی کا شرعی علاج یہی ہے کہ اسے کسی معین شخص کا ذہنی و فکری غلام بنا دیا جائے؟
 
تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191

آپ نے موضوع سے غیر متعلق سوالات کیے
آپ نے تقلید شخصی سے متعلق احناف کے موقف پر اعتراضات کیے ہیں جبکہ موضوع یہ ہے کہ تقی عثمانی رحمہ اللہ نے احناف کے موقف سے انحراف کیا یا نہیں ؟
بحرالحال کوشش کروں گا آپ کہ اعتراضات کو ایک ایک تھریڈ بنا کر مذاکرہ کروں
اسی سلسلے کی پہلی کڑی کا لنک یہ ہے
http://forum.mohaddis.com/threads/حضرت-عبد-اللہ-بن-مسعود-تم-میں-سے-کوئي-دین-میں-کسی-آدمی-کی-تقلید-نہ-کرے.22131/
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
آپ نے موضوع سے غیر متعلق سوالات کیے
آپ نے تقلید شخصی سے متعلق احناف کے موقف پر اعتراضات کیے ہیں جبکہ موضوع یہ ہے کہ تقی عثمانی رحمہ اللہ نے احناف کے موقف سے انحراف کیا یا نہیں ؟
بحرالحال کوشش کروں گا آپ کہ اعتراضات کو ایک ایک تھریڈ بنا کر مذاکرہ کروں
اسی سلسلے کی پہلی کڑی کا لنک یہ ہے
http://forum.mohaddis.com/threads/حضرت-عبد-اللہ-بن-مسعود-تم-میں-سے-کوئي-دین-میں-کسی-آدمی-کی-تقلید-نہ-کرے.22131/
اس کا صاف مطلب ہے کہ آپ کے پاس میرے سوالات کے جوابات ہی نہیں، جن کے پاس جواب ہوتا ہے وہ ٹامک ٹائیاں نہیں مارتے بھائی، وہ سیدھی طرح جواب دے دیتے ہیں۔ آپ نے نیا موضوع شروع کر کے کون سا میرے سوالوں کے جواب دے دئیے ہیں۔
 
تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
تلمیذ
آخر میں تلمیذ بھائی سے چند سوالات:
  • تقلید شخصی کا فتویٰ انتظامی طور پر بھی کیوں دیا گیا، جبکہ تقلید کی مذمت پہلے صحابہ سے ثابت تھی؟
آپ کے سوالات چوں کہ موضوع سے متعلق نہیں لیکن پھر بھی الگ تھریڈ بنا کر دے رہا ہوں تاکہ حق کی تلاش کرنے والے دیکھ سکیں حق کیا ہے
آپ نے کہا
تقلید شخصی کا فتویٰ انتظامی طور پر بھی کیوں دیا گیا، جبکہ تقلید کی مذمت پہلے صحابہ سے ثابت تھی؟
اور اپنی بات ثابت کرنے لئیے آپ نے دو نامکمل اقوال ذکر کیے
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا

''لاتقلدوا دينكم الرجال''(السنن الکبری للبیہقی ج2 ص 10)

تم اپنےدین میں لوگوں کی تقلید نہ کرو
اس کا جواب مندرجہ ذیل لنک پر دیا جا چکا ہے
http://forum.mohaddis.com/threads/حضرت-عبد-اللہ-بن-مسعود-تم-میں-سے-کوئي-دین-میں-کسی-آدمی-کی-تقلید-نہ-کرے.22131/

دوسرا قول آپ نے یہ ذکر کیا

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نےفرمایا
اما العالم فان اهتدي فلا تقلدوه دينكم ۔(حلیۃ الاولیاء ج5ص97)
الحمد للہ اس کا جواب بھی دے دیا ہے
ملاحظہ فرمائيں
http://forum.mohaddis.com/threads/حضرت-معاذ-بن-جبل-کا-قول-تقلید-کے-حوالہ-سے.22146/

چوں کہ آپ نے جو دو اقوال دو صحابہ سے نقل کرکے کہا تقلید کی مذمت پہلے صحابہ سے ثابت تھی ۔
میں نے دونوں اقوال کو مکمل نقل کرکے اب بتادیا ہے کہ جس تقلید کی مذمت حضرت عبد اللہ بن مسعود و حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما کے اقوال سے ثابت ہوتی ہے اس تقلید پر احناف عمل پیرا نہیں
اگر اب بھی آپ یہ کہیں کہ میں آپ کے سوالات کے جوابات نہیں دے رہا تو پھر تو کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا
چوں کہ مندرجہ بالا سوال موجودہ تھریڈ سے متعلق نہیں اس لئیے الگ تھریڈ میں جواب دے رہا ہوں تاکہ مذاکرہ خلط ملط نہ ہو
 
محمد بن محمد

مشہور رکن
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
110
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
114
تلمیذ نے کہا "تقی عثمانی رحمہ اللہ نے صحیح تو کہا ہے" ۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ بھائی میرے علم کے مطابق الحمد للہ مولانا تقی عثمانی حفظہ اللہ بقید حیات ہیں آپ کیوں بار بار ان کو رحمہ اللہ کہہ رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور قرآن و سنت کے مطابق لوگوں کی رہنمائی کی توفیق عطا فرمائے آمین
تقلید کے حوالے سے ان سے اختلاف ہمیں ہے لیکن آپ تو ان کو ابھی مرحومین میں شمار کررہے ہیں یا میں اگر غلطی پر ہوں تو میری اصلاح کردیجئے۔
 
رحمہ اللہ ایک دعا ہے جس کا مطلب ہے اللہ ان پر رحم فرمائے
یہ دعا ہے اور اللہ کے رحمت کے امید وار ہم دنیا میں بھی ہیں اور آخرت میں بھی
تو میرے خیال میں زندہ فرد کے لئیے بھی یہ جملہ کہا جاسکتا ہے
لیکن اس سلسلے میں کوئی ممانعت ہے تو میری اصلاح فرمادیں
جزاک اللہ خیرا
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
رحمہ اللہ ایک دعا ہے جس کا مطلب ہے اللہ ان پر رحم فرمائے
یہ دعا ہے اور اللہ کے رحمت کے امید وار ہم دنیا میں بھی ہیں اور آخرت میں بھی
تو میرے خیال میں زندہ فرد کے لئیے بھی یہ جملہ کہا جاسکتا ہے
لیکن اس سلسلے میں کوئی ممانعت ہے تو میری اصلاح فرمادیں
جزاک اللہ خیرا
کہنے میں حرج کوئی نہیں البتہ عرف یہ نہیں ہے ۔ ہاں مفتی تقی صاحب کی زبانی اس ممانعت کو ’’ انتظامی فیصلہ ‘‘ سے تعبیر کیا جاسکتا ہے ۔
 
Top