• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکالمہ: کیا احادیث حجت ہیں؟

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
محترم جناب مسلم صاحب!
ایک دفعہ پھر آپ کو مخاطب کرنے کی جرات کر رہا ہوں گستاخی معاف؟

آپ کے سوالات کے جوابات درج ذیل ہیں:اب آنجناب سے نہایت ادب سے گذارش ہے کے آپ اپنے ہی ان سوالات :

کے جوابات قرآن اور اپنے مذہب یا دین ابراہیمی سے ثابت کریں؟
السلام علیکم۔
ندیم صاحب ۔ ہبیل صاحب۔
بھائی سوالات تو آپ لوگ بھی بہت سارے کر سکتے ہیں اور کر بھی رہے ہیں۔ میں پہلے بھی ایک تھریڈ میں عرض کرچکا ہوں کہ میں اگر آپ کو تسلی بحش جواب نہ دے سکوں تو یہ میری کم علمی ہوگی۔
آپ جو آیات نکال کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کا جواب اللہ کی کتاب میں نہیں ہے یہ بہت بھاری بات ہے جو آپ کہہ رہے ہیں۔ میرے دوستوں کیا میں یا آپ یا کوئی بھی یہ دعوی کر سکتا ہے کہ اس نے اللہ کی کتاب کے علم کا احاطہ کر رکھا ہے؟؟(استغفر اللہ)
اللہ کی سنت اور اسکے کلمات کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔
" یہ ہی اللہ کی سنت ہے جو پہلے سے ہوتی چلی آئی ہے، اور تو ہرگز اللہ کی سنت میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں پائے گا۔" (الفتح ۔23)
دیگر انبیاء کرام کی حفی وحی کہاں ہے؟
اللہ کی آیات کے علاوہ ان انبیاء کرام کی کتب احادیث کہاں ہیں؟
سورۃ الانعام آیت 83 سے86 تک 18 انبیاء کرام کا نام آیا ہے آیت 90 میں ہمیں (مسلم امہ) کو ان 18 انبیاء کرام کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے۔
" وہ وہی لوگ ہیں جن کی اللہ نے ہدایت کی۔ پس ان کی ہدایت کی پیروی کرو۔ (محمدٖ صلی اللہ علیہ وسلم) کہہ دے میں تم سے اس کا کوئی صلہ نہیں مانگتا ۔یہ تو بس عا لمین کے لئے نصیحت ہے"
غور کریں اٹھارہ انبیاء کرام کا نام بتا کر اللہ ہمیں بتا رہا ہے کہ ان انبیاء کی اللہ نے ہدایت کی ہے، اور ہمیں حکم دے رہا ہے کہ ان کی ہدایت کی پیروی کرو۔ اللہ کی کتاب کے علاوہ ان انبیاء کرام کی پیروی ممکن ہی نہیں ہے۔
اللہ نے ٖقرآن میں تدبر کا حکم دیا ہے۔ دوسری کتابوں میں تدبر کا حکم نہیں دیا، اور نہ ہی اللہ یہ سوال کرے گا کہ میری کتاب کے علاوہ لوگوں کی جمع کی ہوئی احادیث کی کتب بھی تھیں تم نے ان کتب سے ہدایت کیوں نہیں لی؟
جو بھی سوالات آپ کر رہے ہیں ان کے جواب میں اللہ کی کتاب کو استغفراللہ عاجز نہ سمجھیں کہ اس کو چھوڑ کر باہر ہدایت ڈھونڈنے نکل جائیں۔ آپ ہی جیسے لوگ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول پر قرآن 23 سال میں نازل ہوا۔ ہم نے اس کتاب پر کتنے سال لگائے ہیں؟ کیا ہم میں سے کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ صاحب میں نے ٖقرآن سے مکمل علم لے لیا اور اب میں دوسری کتابوں سے اللہ کی بات سمجھوں گا؟ ہم ساری زندگی اس ، اللہ کی کتاب سے نہیں نکل سکتے۔
میں اللہ کے ساتھ اور اسکے کلام کے ساتھ کچھ شریک نہیں کرتا اور نہ کروں گا انشاء اللہ۔ آپ بھی اللہ کے ساتھ اور اسکے کلام کے ساتھ کچھ شریک نہ کریں، ورنہ کہیں یہ انجام نہ ہو جائے۔
"وہ کہیں گے۔ اے ہمارے رب تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی اور دو مرتبہ ہمیں زندہ کیا۔ پس ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ کیا نکلنے کی کوئی سبیل ہو سکتی ہے؟
(کہا جائے گا) یہ اس لئے ہے کہ جب اللہ واحدکو پکارا گیا تو تم نے انکار کیا۔ اور جب اس کے ساتھ شریک ٹھہرائے گئے تو تم ایمان لے آئے۔ پس حکم تو اللہ العلی الکبیر کا ہی ہے" (المو من۔11،12)
ا
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
مسلم صا حب آپ نے تھڑیڑ شروع کی جواب بھی تو آپ ہی کو دینے ہوں گے - آپ نےسوال کیا؛"" کیا حدیث حجت ہے ""ہم لوگ ثابت کر رہے ہیں قرآن سے ہم قرآن سے با ہر رہ کر تو بات نہیں کر رہے ہم سب بھی تو حدیث کو حجت قرآن ہی سے ثابت کررہے ہیں مگر آ پ حسب صابق ضد کر رہے ہیں اور نئے نئے سوال کئے جا رہے ہیں آپ پہلے ان سوالات کا جواب دیں
اللہ نے چا ہا تو آپ کے باقی سوالوں کے جواب بھی قرآن ہی سے دینے کو تیار ہیں مگر پہلے پچلے سوالوں کے جواب دیں اتنی دیر تک کو ئی بھی آپ کے مزید سوالوں کےجواب نہیں دے گا
ندیم بھا ئی ٹھیک کہہ رہے ہیں
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اگر ان ابتدائی سوالوں کے جواب مسلم صاحب کو قرآن پاک سے نہیں معلوم؟

اور نماز وغیرہ کے متعلق ان بنیادی سوالوں کے بارے میں انہوں نے قرآن پاک پر کبھی غور نہیں کیا؟؟

تو اس کا مطلب ہے کہ وہ نماز وغیرہ پڑھتے بھی نہیں ہوں گے؟؟؟

کیا طریقہ نکالا ہے، اللہ تعالیٰ کے احکامات سے جان چھڑانے کا ...

ما شاء اللہ! اللہ کی وحی (احادیث مبارکہ) پر اعتراضات کرنے کا علم اور ہمّت تو ہے۔

لیکن جب ابتدائی باتوں کے بارے میں ان سے کہا جاتا ہے کہ ان کے جواب قرآن سے دیں تو آگے سے کم علمی کا عذر!

گویا یہ حضرت اللہ کی وحی پر اعتراضات کے عالم تو ہیں باقی ہر شے سے جاہل؟!!

مجھے نہیں علم کہ ابھی تک مسلم صاحب نے پوچھے گئے کسی سوال کا جواب دیا ہو؟!!
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
مجھے نہیں علم کہ ابھی تک مسلم صاحب نے پوچھے گئے کسی سوال کا جواب دیا ہو؟!!
ایسا نہیں ہے انس بھائی جان.ایک بار مسلم صاحب سے نماز کی تفصیل پوچھی گئی تو انکا جواب قرآن سے کچھ یوں تھا.:
وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْنًا وَاتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ إِبْرَ‌اهِيمَ مُصَلًّى ۖ وَعَهِدْنَا إِلَىٰ إِبْرَ‌اهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ أَن طَهِّرَ‌ا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ وَالرُّ‌كَّعِ السُّجُودِ ﴿١٢٥﴾سورة البقرة
اور یہ کہ ہم نے اس گھر (کعبے) کو لوگوں کے لیے مرکز اور امن کی جگہ قرار دیا تھا اور لوگوں کو حکم دیا تھا کہ ابراہیمؑ جہاں عبادت کے لیے کھڑا ہوتا ہے اس مقام کو مستقل جائے نماز بنا لو اور ابراہیمؑ اور ا سماعیل کو تاکید کی تھی کہ میرے گھر کو طواف اور اعتکاف اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو

إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَ‌كًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ ﴿٩٦﴾سورة آل عمران
بے شک سب سے پہلی عبادت گاہ جو انسانوں کے لیے تعمیر ہوئی وہ وہی ہے جو مکہ میں واقع ہے اس کو خیر و برکت دی گئی تھی اور تمام جہان والوں کے لیے مرکز ہدایت بنایا گیا تھا
نہ جانے ان آیتوں میں نماز کی پوری تفصیل کہاں ذکر کی گیئی ہے.
ان کے جواب کچھ اسی طرح ہوتے ہے.مسلم صاحب تعصب چھوڑ کر حق تسلیم کیجئے .
کیا آپ نماز عیدین پڑھتے ہے؟؟
اس کا ثبوت قرآن سے دیں.
کیا فایدہ ایسے سوالوں کا مسلم صاحب خود دن میں نہ جانے کتنی سنت پر عمل کرتے ہونگے لیکن جب فورم پر آتے ہونگے تو تعصب کی عینک لگاکر.
 

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
ایسا نہیں ہے انس بھائی جان.ایک بار مسلم صاحب سے نماز کی تفصیل پوچھی گئی تو انکا جواب قرآن سے کچھ یوں تھا.:


نہ جانے ان آیتوں میں نماز کی پوری تفصیل کہاں ذکر کی گیئی ہے.
ان کے جواب کچھ اسی طرح ہوتے ہے.مسلم صاحب تعصب چھوڑ کر حق تسلیم کیجئے .
کیا آپ نماز عیدین پڑھتے ہے؟؟
اس کا ثبوت قرآن سے دیں.
کیا فایدہ ایسے سوالوں کا مسلم صاحب خود دن میں نہ جانے کتنی سنت پر عمل کرتے ہونگے لیکن جب فورم پر آتے ہونگے تو تعصب کی عینک لگاکر.
السلام علیکم۔
جب تک آپ، لوگوں کی جمع کردہ باتوں ( جن کی اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی اور نہ ہی رسول نے ان کی تصدیق فرمائی اور نہ ہی آپ میں سے کوئی اس کا گواہ ہے) کو قول رسول کریم سمجھتے رہیں گے ، اللہ کی کتاب سے ہدایت نہیں لے سکتے۔ نہ جانے آپ لوگ اتنے دلیر کیسے ہوگئے کہ کئی واسطوں سے بتائی ہوئی باتیں نہ صرف اللہ کے رسول کی جانب منسوب کرتے ہیں بلکہ اس کو اللہ کا کلام سمجھتے ہیں۔ استغفراللہ، اللہ نے اپنا کلام محدثین کے حوالے کردیا کہ وہ اپنی صوابدید، اپنے وضع کیے ہوئے اصول، اپنے علم اور اپنے فہم سے (بغیر اللہ کی وحی کے) یہ طے کرلیں کہ کیا مستند ہے، کیا ضعیف ہے اور کیا موضوع اور لاکھوں احادیث خود ضائع کردیں، سب سے بڑے منکر حدیث تو اس کے جمع کرنے والے خود ہوئے۔
اگر کتب احادیث میں بقول آپ لوگوں کے ، دین پر عمل کرنے کے تمام طریقے مفصل موجود ہیں۔ قرآنی احکامات کی مکمل تفصیل بھی موجود ہے اور آپ کے دعوی کے مطابق وہ (استغفراللہ) اللہ کا کلام ہیں تو پھر آپ بتا سکتے ہیں کہ اللہ کی کتاب کا مقصد کیا ہے؟؟
کیونکہ آپ لوگ ہاتھ دھو کر اللہ کی کتاب کو اپنے زعم باطل میں عاجز کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
آپ اس آیت کو بنیاد بنا کر اللہ کی کتاب سے باہر بھاگ جاتے ہیں۔
" اتباع کرو اس کی جو تم پر تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا جاتا ہے اور مت اتباع کرو اس کے علاوہ اولیاء کی، مگر تم بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہو"۔(الاعراف۔3)
آیت بالکل واضح ہے اللہ کا حکم ہے کہ جو اللہ نے نازل کیا ہے صرف اس کی اتباع کی جائے جو بغیر کسی شک کے اللہ کی کتاب ہے۔اب اس آیت کی بنیاد پر بجائے اس کے کہ آپ اللہ کی کتاب یعنی اسکے کلام کی اتباع کرتے ، آپ اللہ کی کتاب سے باہر چلے گئے اور لوگوں کی بتائی ہوئی باتوں کی اتباع کرنے لگے اور اپنی اس اتباع کو خود ہی اللہ کا کلام قرار دے دیا تاکہ اپنے زعم باطل میں یہ سمجھیں کہ اللہ کی آیت (الاعراف۔3) کی اتباع کررہے ہیں۔
آپ یہ واضح کریں کہ وہ کیا زائع ہیں جن کی سند پر آپ لوگوں کی جمع کردہ باتوں کو اللہ کا کلام اور قول رسول کریم سمجھ رہے ہیں؟؟
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
مسلم صا حب آپ خوو ہی سوال کرتے ہیں اور جب جواب آتا ہے تو اس جواب پر غور کرنے کی بجائے اپنے زہن سے اپنی سوچ سے اسے باطل کرتے ہوئے ایک نیا سوال کردیتے ہیں جو کے گفتگو کے اصول کے بھی خلاف ہے:ہم نے قرآن آپ کے سامنے رکھا مگر حیرت ہے آپ اسے ماننے کو تیارہی نہیں ؟ اللہ سے ڈرو اور دوسروں پر الزام لگانے کی بجا ئے اصلا ح کی طرف ائیں
 

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
مسلم صا حب آپ خوو ہی سوال کرتے ہیں اور جب جواب آتا ہے تو اس جواب پر غور کرنے کی بجائے اپنے زہن سے اپنی سوچ سے اسے باطل کرتے ہوئے ایک نیا سوال کردیتے ہیں جو کے گفتگو کے اصول کے بھی خلاف ہے:ہم نے قرآن آپ کے سامنے رکھا مگر حیرت ہے آپ اسے ماننے کو تیارہی نہیں ؟ اللہ سے ڈرو اور دوسروں پر الزام لگانے کی بجا ئے اصلا ح کی طرف ائیں
ہبیل صاحب۔
آپ صرف یہ واضح کریں کہ وہ کیا انسانی زرائع ہیں جن کی سند پر آپ لوگوں کی جمع کردہ باتوں کو اللہ کا کلام اور قول رسول کریم سمجھ رہے ہیں تاکہ اگر میں غلطی پر ہوں تو اصلاح کی طرف آسکوں اور مجھے بھی یقین آجائے کہ آپ درست کہہ رہے ہیں۔
 

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
احادیث بلا شک وشبہ حجت ھے حدیث کی بغیر تو اسلام کی احکامات پر عمل ھو نھی سکتا کیونکہ قرآن مجید حکم دیتا ھے اور احادیث اس کی وضاحت کرتے ھیں
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ہبیل صاحب۔
آپ صرف یہ واضح کریں کہ وہ کیا انسانی زرائع ہیں جن کی سند پر آپ لوگوں کی جمع کردہ باتوں کو اللہ کا کلام اور قول رسول کریم سمجھ رہے ہیں تاکہ اگر میں غلطی پر ہوں تو اصلاح کی طرف آسکوں اور مجھے بھی یقین آجائے کہ آپ درست کہہ رہے ہیں۔
مسلم صاحب! ازراہ کرم! کیے گئے سوالوں کا جواب دیں، ان سے جان نہ چھڑائیں!
اور اگر جواب نہیں تو پھر اپنی غلطی کا اعتراف کر لیں۔
 
Top