• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میران شاہ میں نماز پڑھتے فوجیوں پر خودکش حملہ 5 شہید 33 زخمی !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
میران شاہ میں نماز پڑھتے فوجیوں پر خودکش حملہ 5 شہید 33 زخمی !!!
1512551_681328745258464_1304268805_n.jpg
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
محترم بھائی ایسے لوگوں کی ہی غلطیوں سے جہاد بدنام ہو رہا ہے اللہ ہمیں صحیح جہاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے
البتہ آپکی ایک بات میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے کہ نماز پڑھنے والوں پر حملہ کیا کوئی مسلمان کر سکتا ہے
محترم بھائی دلیل میں جذبات کو استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہوتا کیونکہ وقتی طور پر لوگ آپ کے ساتھ ہوں گے مگر جب دوسرے انکو بتائیں گے تو پھر آپ کے دعوے کی حقیقت کھل جائے گی
اب آپ جب اس طرح کہیں گے تو اسی کو دلیل بنا کر وہ کہیں گے کہ پھر ہماری ائیر فورس کے لوگ جو وزیرستان میں بمباری کرتے رہے ہیں ان میں کھبی مساجد بھی آتی رہی ہیں اور لال مسجد کا واقعہ تو بالکل واضح ہے تو پھر یہ سارے تو آپ کی نظر میں کافر پہلے ہو گئے تھے اور اگر آپ یہ اصول صرف تکفیریوں کے لئے لاگو کرنا چاہیں گے تو پھر آپ کی دلیل کون سنے گا
پس محترم بھائی ایسی باتیں جزبات میں کچھ دیر تو فائدہ دیتی ہیں مگر ہمیشہ فائدہ نہیں دے سکتی
میں نے راولپنڈی والے واقعے میں بھی فورم کے ساتھیوں کو جذبات میں دیکھا تھا کہ شیعہ کو تہس نہس کر دو وغیرہ مگر وہاں بھی میں یہ لتقین کرتا رہا کہ جذبات کا آپ کب تک سہارا لے سکتے ہیں بالاخر آپکو دلیل کا سہارا لینا پڑے گا
محترم بھائی آپ کی دعوت کے لئے ہی یہ لکھا ہے اگر برا لگے تو معاف کر دینا
اللہ آپ کو جزا دے امین
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ یمن کے حوتیوں کی کاروائی ہے۔۔۔ ہوسکتا ہےمیران شاہ میں بھی۔۔۔۔۔۔۔پچھلے ہفتے کی​
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
یہ یمن کے حوتیوں کی کاروائی ہے۔۔۔ ہوسکتا ہےمیران شاہ میں بھی۔۔۔۔۔۔۔پچھلے ہفتے کی​
محترم بھائی کچھ نظر نہیں آ رہا اور یہ حوتیوں کیا بلا ہے
 

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
پھر ہماری ائیر فورس کے لوگ جو وزیرستان میں بمباری کرتے رہے ہیں ان میں کھبی مساجد بھی آتی رہی ہیں اور لال مسجد کا واقعہ تو بالکل واضح ہے تو پھر یہ سارے تو آپ کی نظر میں کافر پہلے ہو گئے تھے اور اگر آپ یہ اصول صرف تکفیریوں کے لئے لاگو کرنا چاہیں گے تو پھر آپ کی دلیل کون سنے گا
عبدہ بھائی لال مسجد کا معملہ بلکہ الگ ہے لال مسجد میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی گئی، اسی طرح خوارجی بھی اپنے مذموم عقائید اور دہشتگرد کاروائیوں کے لئے مساجد کا استعمال کرتے ہیں۔ یہاں تک کے سوات اپریشن میں مساجد میں بیٹھ کر پاک فوج کے اوپر گولیوں کی بارش کی گئی۔ ایسی مساجد کو نشانہ بنانے میں سوا اور کیا چارہ رہجاتا ہے۔​
جبکہ پاک فوج مساجد کو اپنی کاروائیوں کے لئے استعمال نہیں کرتی جس طرح خوارجی کرتے ہیں اس لیے آپ کی یہ بات درست نہیں کہ پاک فوج بھی مساجد کو گراتے ہیں۔​
شاید علامہ اقبال نے ملا ریڈیو جیسے ملاؤں کے لئے ہی کہا تھا​

دین کافر فکر و تدبیر جہاد​
دین ملا فی سبیل اللہ فساد​

 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
عبدہ بھائی لال مسجد کا معملہ بلکہ الگ ہے لال مسجد میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی گئی، اسی طرح خوارجی بھی اپنے مذموم عقائید اور دہشتگرد کاروائیوں کے لئے مساجد کا استعمال کرتے ہیں۔ یہاں تک کے سوات اپریشن میں مساجد میں بیٹھ کر پاک فوج کے اوپر گولیوں کی بارش کی گئی۔ ایسی مساجد کو نشانہ بنانے میں سوا اور کیا چارہ رہجاتا ہے۔
جبکہ پاک فوج مساجد کو اپنی کاروائیوں کے لئے استعمال نہیں کرتی جس طرح خوارجی کرتے ہیں اس لیے آپ کی یہ بات درست نہیں کہ پاک فوج بھی مساجد کو گراتے ہیں۔
محترم متلاشی بھائی محترم عامر بھائی نے مطلقا مندرجہ ذیل بات کہی تھی
نماز پڑھنے والوں پر حملہ کیا کوئی مسلمان کر سکتا ہے


آپ سے پہلا سوال
کیا اس اوپر جملے کے مفہوم مخالف سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ جو بھی نمازیوں پر حملہ کرے گا بغیر کوئی وجہ دیکھے اسکی تکفیر کی جانی چاہیے

اب جب یہ ثابت ہو گیا کہ یہ جملہ غلط تھا تو اسی پر میں نے اصلاح کی کوشش کی تھی جو محترم عامر بھائی نے غالبا مان بھی لی ہے آپ ان سے پوچھ سکتے ہیں آپ باقی بھائیو سے بھی پوچھ سکتے ہیں اللہ آپ کو جزا دے
آپ سے دوسرا سوال
اب اس بات کی اصلاح میں کیسے کرتا اس کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کے علاوہ کوئی طریقہ میرے خیال میں نہیں تھا
1-پہلے اس عمل کو غلط کہتے ہوئے جہاد کے لئے نقصان دہ کہتا
2-اس کے مطلق اطلاق کا رد کرتا
3-مطلق اطلاق کے رد کے لئے مجھے کچھ ایسی باتیں بتانی پڑتی جن پر ان کا اطلاق نہیں ہوتا جیسے پاکستان کی فوج کا نمازیوں کو مارنا

اب محترم بھائی آپ بتائیں میں نے کون سی بات اوپر طریقے کے خلاف کی ہے البتہ اگر میرے پہلے سوال پر ہی آپ کو اعتراض ہے تو پھر میری ساری بات قابل اعتراض ہو سکتی ہے
جہاں تک یہ معاملہ کہ پاکستان کی فوج نے جائز وجہ سے نمازیوں کو مارا ہے اور انھوں نے ناجائز وجہ سے مارا ہے تو ایسی تو اوپر کوئی بحث ہی نہیں ہوئی-بلکہ میں یہی تو عامر بھائی کو کہنا چاہ رہا ہوں کہ مطلقا ایسی بات نہ کرو بلکہ کہو کہ کبھی ناگزیر صورت میں تو مسجد میں نمازیوں پر حملہ کیا جا سکتا ہے مگر بغیر جائز وجہ کے نمازیوں پر حملہ کرنا غلط ہے
آپ ذرا میری پوسٹ دوبارہ نیچے دیکھ لیں اللہ آپ کا اور میرا حامی و ناصر ہو امین

محترم بھائی ایسے لوگوں کی ہی غلطیوں سے جہاد بدنام ہو رہا ہے اللہ ہمیں صحیح جہاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے
البتہ آپکی ایک بات میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے کہ نماز پڑھنے والوں پر حملہ کیا کوئی مسلمان کر سکتا ہے
محترم بھائی دلیل میں جذبات کو استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہوتا کیونکہ وقتی طور پر لوگ آپ کے ساتھ ہوں گے مگر جب دوسرے انکو بتائیں گے تو پھر آپ کے دعوے کی حقیقت کھل جائے گی
اب آپ جب اس طرح کہیں گے تو اسی کو دلیل بنا کر وہ کہیں گے کہ پھر ہماری ائیر فورس کے لوگ جو وزیرستان میں بمباری کرتے رہے ہیں ان میں کھبی مساجد بھی آتی رہی ہیں اور لال مسجد کا واقعہ تو بالکل واضح ہے تو پھر یہ سارے تو آپ کی نظر میں کافر پہلے ہو گئے تھے اور اگر آپ یہ اصول صرف تکفیریوں کے لئے لاگو کرنا چاہیں گے تو پھر آپ کی دلیل کون سنے گا
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جب ٹونی بلیئر وزیراعظم تھے۔۔۔
تو انہوں نے فیصل مسجد اسلام آباد کا دورہ کیا۔۔۔
تو وہ عصر کی نماز کا وقت تھا اور ریکارڈ چیک کیجئے۔۔۔
کہ جماعت کا وقت نکل گیا تھا۔۔۔ جماعت نہیں ہوئی تھی۔۔۔
تابعیداری بھی فوج کا ہی شیوہ رہا ہے۔۔۔ ظاغوت کی۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اس مسجد کی کوئی تصویر وغیرہ سامنے آئی؟؟؟۔۔۔
یا ایک کھلی ہوئی جگہ پر جماعت ہورہی تھی تو خودکش حملہ ہوا۔۔۔
اگر اس مسجد کی تصویر منظرعام پر آئی ہے درخواست ہے۔۔۔
اس کو یہاں ضرور شیئر کیجئے۔۔۔
تاکہ حقیقت سامنے جیسےلال مسجد کی تصاویر موجود ہیں ریکارڈ پر۔۔۔
 
Top