• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے پسندیدہ اشعار

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
مولانا عبدالرحمٰن عاجز مالیرکوٹلوی
بشر خوش بخت ہےوہ کامراں ہے!
حسین دنیاہے قلب ناتواں ہے
الہی کتنا مشکل امتحاں ہے
کسے آواز دوں راہ فنا میں
کوئی ہمدم نہ کوئی رازداں ہے
خطاؤں پر عطا ؤں کی نوازش
مرا اللہ کتنا مہرباں ہے
جومستغرق ہیں فکر آخرت میں
گناہوں کی انہیں فرصت کہاں ہے
گیا بچین ہوئی رخصت جوانی
اب اس کےبعد کیا ؟عیاں ہے
ہے بالوں سےہویدا صبح پیری
مگر تیر ہوس اب بھی جواں ہے
چڑھا اورڈھل گیا سورج مگر تو
ابھی تک کشتہ خواب گراں ہے
خداا کی یاد سے غافل جوگذرا
وہ لمحہ لمحہ تیرا رائگاں ہے
ہے جس پاس زاد راہ اعقبیٰ
بشر خوش بخت ہےوہ کامراں ہے
بہاروں سے نہ ہو مانوس عاجز
بہاروں کے پس پردہ خزاں ہے
 

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
دل کا شیشہ تو صاف کر خدا کے آنے کے لئے
دھیان غیروں کا بھی ہٹا دے اسے بٹھانے کے لئے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہر شخص مجھے صورت اخبار سمجھ کر
صفحات سے مطلب کی خبر کاٹ رہا ہے

(منقول)​
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
مجھےقتل کرو یا کھینچو ں تختہ دار پہ
میں نےجرم کیا کہ میں سچ بولتا ہوں
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
راہ سنت پر چلا تو اے سالک بے دھڑک
جنت الفردوس کوجاتی ہےسیدھی یہ سڑک
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
خالی مکاں میں ظلمت شب سےوہ ڈر گئے
اہل وفا واہل محبت کدھر گئے
بے لوث الفتوں کےزمانےگذرگئے
اس راہ پہ ہےمنزل مقصود کانشاں
جس راہ سےہمارےسبھی راہبر گذر گئے
غم تھانہ کوئی فکر تھاتیرے حضور میں
وہ مدتیں گذرگئیں شام وسحر گئے
ٹھہرے نہ تھے کہیں جوتعیش کی راہ میں
دوگام رہ حق میں چلے تھے ٹھہر گئے
پیدا جو ہوگیا مرےگابھی ضرور
وہ خوش نصیب ہیں رہ حق میں جومرگئے
روشن ہےنام انہی کاگلستان دہر میں
جوگلستان دہر میں کچھ کام کرگئے
محفوظ ہوگئے وہ ہمیشہ کے واسطے
جو بول آپ کے مرے دل میں اترگئے
جن کی نشاط وعیش میں عمریں گذرگئیں
دنیا سےجب گئے تو وہ باچشم ترگئے
تاریکی لحد کا جو اڑاتے تھے مذاق
خالی مکاں ظلمت شب وہ ڈر گئے
عاجزہوئی ہے فکر اجل جب سے جاگزیں
بگڑے ہوئے جوکاتھے سارے سنور گئے
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
تمدن، تصوف، شریعت ،کلام
بتانِ عجم کے پجاری تمام
یہ اُمت روایات میں کھو گئی
حقیقت خرافات میں کھو گئی
بجھی عشق کی آگ اندھیر ہے
مسلماں نہیں راکھ کا ڈھیر ہے

 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
میر کیا سادہ ہیں کہ بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
نہیں یہ وہ شجر جس نے کہ پانی سے غذا پائی
صحابہ نے پلایا خون ، تب اس نے پرورش پائی
ائمہ دیں بنے مالی تو پھر اس پر بہار آئی
ہوئے ہم ناخلف ایسے کہ اس کی شکل مرجھائی
 

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
پانی.... تیری روانی کے قربان
کہہ تو! پاؤں کی ریت ہو جاؤں
فلک شیر​
 
Top