• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناموں کے چناؤ میں معاشرے کا رجحان

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
میری بھتیجیوں کے نام بھی ماشاءاللہ بہت خوبصورت ہیں
بڑے بھائی کی بیٹی نرمین فاطمہ ہے جو بھابی نے میرے نام پہ رکھا۔
دوسرے نمبر بھائی کی بیٹیاں زعماء، شازمہ ہیں
تیسرے نمبر کے بھائی کی بیٹیاں جن کے نام میں نے رکھے عنیزہ ، علیزہ ہیں اسی طرح بھتیجوں کے نام بھی خوبصورت ہیں
معاذاللہ ،عباداللہ معتصم باللہ ،بڑے شرارتی ہیں اب چوتھا ہوا تو میں نے کہا بھی اعوذ باللہ رکھ دو مگر بھائی نے حماد اللہ رکھ دیا ۔
اسی طرح دوسرے حذیفہ حنظلہ حمزہ ہیں ۔عبدالسمیع،عبدالباسط ،عبدالحسیب ،عبدالباری عبدالواسع عبدالرافع ،عبدالصمد ہیں سب سے چھوٹا محمد بن عبدالوہاب ہے ۔
پیاری بہن! نام تو بے شک بہت پیارے ہیں اور خوب ہم قافیہ بھی ہیں ليكن ميري معلومات كى مطابق معني كى اعتبار سےكچھ مشکوک ہیں مثلاً
نرمین کا ماخذ اردو زبان کا لفظ نرم ہے جس کا مطلب نرم و نازک ہو سکتا ہے
زعماء فعلاء کے وزن پر جمع مکسّر ہے جس کی واحد زعیم ہے جیسے رفیق سے رفقاء ۔۔۔۔۔۔اور زعیم کا مطلب سردار ہے ۔اب ایک بچی کا نام زعماء رکھنا کیسا ہے آپ خود غور کر لیجئے
معاذ کا مطلب اللہ کی پناہ ہے
عباد عبد کی جمع ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہذا عباد اللہ کا مطلب ہوا اللہ کے کئی بندے
اور آپ کے بھائی نے عقلمندی کی کہ اعوذ بااللہ نام نہیں رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعوذ باللہ پورے کا پورا جملہ فعلیہ ہے جس کا مطلب ہے میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں ۔
رہی بات شازمہ کی تو میں نے ش ز م کی عربی ڈکشنری میں تلاش کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جواب یہ آتا ہے کہ یہ عربی زبان کا لفظ ہی نہیں ۔۔۔۔اب اللہ ہی جانے اس کا کیا مطلب ہے
 
ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
بہت سے جلیل القدر اور اولو العزم انبیاء کرام کے نام ہیں جو ہم نہیں رکھتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مثلاً لوط
اس لفظ کو ہم نے ان کی قوم کے فعلِ بد کے ساتھ خاص کر دیا ہے ۔۔۔حالانکہ اگر غور کیا جائے تو یہ ایک عظیم پیغمبر کا نام ہے
اسی طرح ہود‘ نوح ‘ ذوالکفل اور شمعون ہیں
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304

جزاک الله -

آپ نے بجا فرمایا کہ " لوط "اس لفظ کو ہم نے ان کی قوم کے فعلِ بد کے ساتھ خاص کر دیا ہے- اس بنیاد پر ہمارے معاشرے میں اس گناہ کو "لواطت" یا کرنے والے کو "لوطی" کہنا اتنا عام ہو چکا ہے کہ ہمارے جید علماء بھی اس کو کہنے یا لکھنے سے دریغ نہیں کرتے - جب کہ اس طرح کے الفاظ استمعال کرنا بذات خود ایک بہت بڑا گناہ ہے اور ان جلیل القدر پیغمبر حضرت لوط علیہ سلام کی توہین ہے - یہ ایسی ہی ہے کہ جیسے ہمارے معاشرے میں کسی خاص گناہ کو نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کے نام کے ساتھ موسوم کردیا جائے (فنعوزباللہ میں ذالک)-

ویسے "یزید نام" بھی واقعہ کربلا کی وجہ سے حضرت امیرمعاویہ رضی الله عنہ کے فرزند حضرت یزید بن معاویہ رح کےنام پر ہمارے معاشرے میں تریباً مفقود ہے- ہمارے معاشرے میں اہل تشیع یا اہل سنّت بھی جو یزید کی مخالفت میں اہل تشیع کے ہمنوا ہیں اور جن کی کافی اکثریت ہے یہ نام رکھنے سے بہت احتراز کرتے ہیں -جب کہ اگر یزید بن معاویہ رح کی شخصیت کو ایک طرف رکھ کر دیکھا جائے تو یہ نام کئی صحابہ کرام رضوان الله اجمعین کا بھی رہا ہے -

ملاحظه ہیں چند صحابہ کرام رضوان الله اجمعین کے نام جن کا نام یزید تھا -

یزید بن انیس رضی الله عنہ (غزوہ حنین میں شرکت کی )
یزید بن جراح رضی الله عنہ (مشہورصحابی رسول حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے بھائی)
یزید بن حارث رضی الله عنہ (بدری صحابی تھے)
یزید بن قیس رضی الله عنہ (غزوہ احد میں شریک رہے اور زخمی ہوے ، نبی کریم نے انھیں شجاع کا خطاب دیا)
یزید بن عامرانصاری رضی الله عنہ (بدری صحابی ہیں اور غزوہ احد اور بیت عقبہ میں بھی موجود تھے)
یزید بن قتادہ رضی الله عنہ (ہجرت مدینہ کی وقت اسلام قبول کیا)
یزید بن ابی سفیان رضی الله عنہ (غزوہ حنین میں شرکت کی اور حضرت عمر رضی الله عنہ کے دور میں فلسطین کے گونرمقرر ہوے)-

اس کےعلاوہ بھی "یزید" نام کی ایک لمبی فہرست ہے - جو نبی کرم صل الله علیہ و آ لہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان الله اجمعین اور تابعین کے دور میں موجود رہے-(واللہ اعلم)
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اس کےعلاوہ بھی "یزید" نام کی ایک لمبی فہرست ہے - جو نبی کرم صل الله علیہ و آ لہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان الله اجمعین اور تابعین کے دور میں موجود رہے-(واللہ اعلم)
کربلا کے واقعہ کے بعد بھی یزید نام مسلمانوں میں ملتا ہے مثلا
بایزید بسطامی کا نام تو سنا ہو گا جو حنفی تھے اور صوفیوں کے سرخیل تھے جنید بغدادی کہتے ہیں وہ ہم میں ایسے تھے جیسے فرشتوں میں جبرائیل- انہوں نے شیعوں کے امام جعفر صادق رحمہ اللہ سے بھی پڑھا ہے
اب ایسے امام نے اپنی کنیت ابو یزید(با یزید) رکھی غالبا فارسی میں ابو کے با کہتے ہیں
آج بھی میں نے سنا ہے کہ لاہور میں ایک اہل حدیث عالم محمد طیب غالبا نام ہے اور شاہدرہ کی کسی مسجد میں خطیب ہیں مختلف توحید کانفرنسوں کے اشتہاروں میں بھی انکا نام پڑھا ہے انکے بارے یہ سنا ہے کہ اپنے بیٹے کا نام یزید لکھوایا ہے کوئی بھائی اسکی تصدیق کر سکتا ہے البتہ مجھے اس پر شکوک و شبہات ہیں کہ ایسا کرنا چاہئے یا نہیں واللہ اعلم
 
ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
پیاری بہن! نام تو بے شک بہت پیارے ہیں اور خوب ہم قافیہ بھی ہیں ليكن ميري معلومات كى مطابق معني كى اعتبار سےكچھ مشکوک ہیں مثلاً
نرمین کا ماخذ اردو زبان کا لفظ نرم ہے جس کا مطلب نرم و نازک ہو سکتا ہے
زعماء فعلاء کے وزن پر جمع مکسّر ہے جس کی واحد زعیم ہے جیسے رفیق سے رفقاء ۔۔۔۔۔۔اور زعیم کا مطلب سردار ہے ۔اب ایک بچی کا نام زعماء رکھنا کیسا ہے آپ خود غور کر لیجئے
معاذ کا مطلب اللہ کی پناہ ہے
عباد عبد کی جمع ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہذا عباد اللہ کا مطلب ہوا اللہ کے کئی بندے
اور آپ کے بھائی نے عقلمندی کی کہ اعوذ بااللہ نام نہیں رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعوذ باللہ پورے کا پورا جملہ فعلیہ ہے جس کا مطلب ہے میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں ۔
رہی بات شازمہ کی تو میں نے ش ز م کی عربی ڈکشنری میں تلاش کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جواب یہ آتا ہے کہ یہ عربی زبان کا لفظ ہی نہیں ۔۔۔۔اب اللہ ہی جانے اس کا کیا مطلب ہے
عباد اللہ کے حوالے سے ایک مشورہ حاضر ہے۔۔۔اگر اس کو عِباَد اللہ کی بجائے عَبّادُ اللہ کہا جائے (عباد بر وزن فَعّال کے) تو یہ اسم مبالغہ کا صیغہ بن جائے گا جس کا معنی یوں ہو گا ۔۔۔۔اللہ کی بہت عبادت کرنے والا۔۔۔جیسے حمّاد وغیرہ
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
کربلا کے واقعہ کے بعد بھی یزید نام مسلمانوں میں ملتا ہے مثلا
بایزید بسطامی کا نام تو سنا ہو گا جو حنفی تھے اور صوفیوں کے سرخیل تھے جنید بغدادی کہتے ہیں وہ ہم میں ایسے تھے جیسے فرشتوں میں جبرائیل- انہوں نے شیعوں کے امام جعفر صادق رحمہ اللہ سے بھی پڑھا ہے
اب ایسے امام نے اپنی کنیت ابو یزید(با یزید) رکھی غالبا فارسی میں ابو کے با کہتے ہیں
آج بھی میں نے سنا ہے کہ لاہور میں ایک اہل حدیث عالم محمد طیب غالبا نام ہے اور شاہدرہ کی کسی مسجد میں خطیب ہیں مختلف توحید کانفرنسوں کے اشتہاروں میں بھی انکا نام پڑھا ہے انکے بارے یہ سنا ہے کہ اپنے بیٹے کا نام یزید لکھوایا ہے کوئی بھائی اسکی تصدیق کر سکتا ہے البتہ مجھے اس پر شکوک و شبہات ہیں کہ ایسا کرنا چاہئے یا نہیں واللہ اعلم

جزاک الله -

عبدہ بھائی- ویسے میں اپنی کمپنی کے ایک کلائنٹ کو جانتا ہوں -نام گرامی "یزید حسین" ہے - اسلام آباد میں مقیم ہیں- اگر کمپنی کی طرف سے پابندی نہ ہوتی کہ میں اپنی ای میل غیر لوگوں کو دیکھا سکوں تو آپ کو ان صاحب کی ای میل دیکھا دیتا - ان سے صرف بزنس کی حد تک بات چیت ہے - اگر کبھی موقع ملا تو نام کا حوالے سے ان سے پوچھوں گا کہ : آپ کے والدین نے یہ نام کیا سوچ کر تجویز کیا ؟؟ اور کبھی آپ کو اس نام کے حوالے سے کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی وغیرہ؟؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سلسلہ عجیب و غریب سے ہوتا ہوا ’’ اچھے اور پسندیدہ ناموں کی طرف چل نکلا ہے ۔ کیا خیال ہے اچھے ناموں والے مراسلہ جات کو ایک الگ لڑی میں پرو دیا جائے ؟
یا پھر ’’ عنوان ‘‘ کوئی ایسا بتائیں کہ اس کے تحت دونوں قسم کے مراسلے سما سکیں ۔
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
جی ماشاءاللہ بڑے اچھے ناموں والی اور اچھے کاموں والی فیملی ہے انکے بڑے بیٹے عبدِ منیب سے میری دوستی ہے ایک خاص بات کہ انکے ابو میرے ہم نام تھے اللہ انکو جنت الفردوس میں مقام دے امین

ام عبد منیب صاحبہ کی ایک کتاب جنازے کے احکام ومسائل پر ہے بہت ہی خوب ہے ماشاء اللہ
 
شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
سلسلہ عجیب و غریب سے ہوتا ہوا ’’ اچھے اور پسندیدہ ناموں کی طرف چل نکلا ہے ۔ کیا خیال ہے اچھے ناموں والے مراسلہ جات کو ایک الگ لڑی میں پرو دیا جائے ؟
یا پھر ’’ عنوان ‘‘ کوئی ایسا بتائیں کہ اس کے تحت دونوں قسم کے مراسلے سما سکیں ۔
میرے خیال میں عنوان مشاہدات الاسماءیا ناموں کا انسائیکلو پیڈیا رکھا جا سکتا ہے
 
Top