• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نام نہاد اسلامی جہادی تنظیموں کا شرعی جائزہ

شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
آپ اسے اگنور کریں اور خود مضمون سے قدرت پر جو اعتراض ہیں اس پر اپنا رد پیش کریں جس سے میری معلومات میں بھی اضافہ ہو گا۔ غزوہ بدر وموتہ میں کیا مسلمانوں کی قدرت تھی لڑنے کی ؟؟ اگر نہیں تھی تو پھر یہ قدرت والی شرط کیوں؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
جہاد اور دورِ حاضر کے جہادی گروہ

حدیث بحوالہ :
صحیح بخاری ، فتنوں کی کتاب ، باب:جب کسی شخص کی امامت پر اعتماد نہ ہو تو لوگ کیا کریں؟

حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :
لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خیر کے بارے میں پوچھا کرتے تھے لیکن میں شر کے بارے میں پوچھتا تھا ، اس خوف سے کہ کہیں میری زندگی میں ہی شر نہ پیدا ہو جائے۔

میں نے پوچھا :
یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ! ہم جاہلیت اور شر کے دور میں تھے پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس خیر سے نوازا تو کیا اس خیر کے بعد پھر شر کا زمانہ ہوگا؟

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا : ہاں۔

میں نے پوچھا : کیا اس شر کے بعد پھر خیر کا زمانہ آئے گا؟

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا : ہاں، لیکن اس خیر میں کمزوری ہوگی۔

میں نے پوچھا کہ کمزوری کیا ہوگی؟

فرمایا کہ کچھ لوگ ہوں گے جو میرے طریقے کے خلاف چلیں گے ، ان کی بعض باتیں اچھی ہوں گی لیکن بعض میں تم برائی دیکھو گے۔

میں نے پوچھا : کیا پھر دورِ خیر کے بعد دورِ شر آئے گا؟

فرمایا کہ ہاں ! جہنم کی طرف بلانے والے دوزخ کے دروازے پر کھڑے ہوں گے ، جو ان کی بات مان لے گا وہ اس میں انہیں جھٹک دیں گے۔

میں نے کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! ان کی کچھ صفت بیان کیجئے۔

فرمایا کہ وہ ہمارے ہی جیسے ہوں گے اور ہماری ہی زبان عربی بولیں گے۔

میں نے پوچھا : پھر اگر میں نے وہ زمانہ پایا تو آپ مجھے ان کے بارے میں کیا حکم دیتے ہیں؟

آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
تلزم جماعة المسلمين وإمامهم
مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امام کے ساتھ رہنا۔

میں نے کہا :
فإن لم يكن لهم جماعة ولا إمام؟
اگر مسلمانوں کی جماعت نہ ہو اور نہ ان کا کوئی امام ہو؟

فرمایا : پھر ان تمام لوگوں سے الگ ہو رہو خواہ تمہیں جنگل میں جا کر درختوں کی جڑیں چبانی پڑیں یہاں تک کہ اسی حالت میں تمہاری موت آ جائے۔
صحيح بخاری ، كتاب الفتن ، باب : كيف الامر اذا لم تكن جماعة ، حدیث : 7173

-----
ایک تقریر میں درج بالا حدیث بیان کرتے ہوئے عصرِ حاضر کے محدثِ کبیر علامہ ناصر الدین البانی (رحمة اللہ علیہ) فرماتے ہیں :

علم کے متلاشیوں کو میری نصیحت ہے کہ وہ لوگوں کو ایسی نصیحت نہ کریں جو ان کے لئے بڑی گمراہی کا باعث بن جائے۔

یہ آج کل کے نوجوانوں کا المیہ ہے کہ وہ (کسی معاملے میں) سلف اور خلف کی رائے جانے بغیر (اس معاملے پر) اپنی رائے قائم کر لیتے ہیں۔

میں مسلمانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ جہاد سے متعلقہ گروہوں کے متعلق مکمل تحقیق کر لیں۔ جہاد کے متعلق اس بات میں (کسی کو) کوئی شک نہ ہونا چاہیے کہ ۔۔۔
جہاد اسلام کی آن بان ہے
جہاد اسلام کی بنیاد ہے
اور جہاد کے متعلق آیات اور احادیث ہر کس و ناکس کو معلوم ہیں
ان شاءاللہ۔
اس لئے میں ہر مسلمان کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کی (بیان کردہ) حدیث کی رو سے ہر گروہ سے علیحدہ ہو جائیں۔ یعنی stay by yourself ۔
اس کا مطلب الگ تھلگ رہنا (دنیا سے کٹ کر رہنا) ہر گز نہیں ہے
بلکہ ۔۔۔ اس کا مطلب کس بھی گروہ میں شمولیت اختیار نہ کرنا ہے!

آپ اپنے طور پر کوشش کر سکتے ہیں اور (دوسرے مسلمان اپنی طور پر) اپنے علم سے دوسرے مسلمانوں کو درست کر سکتے ہیں۔
یہ (مسلمانوں کے لئے) ایک یاد دہانی ہے اور یقیناً یاد دہانی ایمان والوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

(باذوق، 2 اپریل 2008)
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

غزوہ بدر وموتہ میں کیا مسلمانوں کی قدرت تھی لڑنے کی ؟؟ اگر نہیں تھی تو پھر یہ قدرت والی شرط کیوں؟


آپ اپنے سوال کے مطابق عمل کریں شائد آپکے نصیب میں شہادت ہو اس سے بڑی آپ کے لئے اور کیا خوشی کی بات ہو گی۔

والسلام
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
آپ اسے اگنور کریں اور خود مضمون سے قدرت پر جو اعتراض ہیں اس پر
السلام علیکم

مجھے معلوم ہے کہ میں کونسے پلیٹ فارم پر کھڑا ہوں اور اس لئے ایسا کبھی ہوا نہیں کہ میں ان کے خلاف کوئی ایسی بات پیش کروں یا خود لکھوں کہ جس سے یہاں کسی کو کوئی تکلیف پہنچے یا یہاں کا ماحول خراب ہو اس لئے کوشش یہی ہوتی ہے کہ ایسا میٹیریل وہیں سے لوں جو ان کے مطابق میل کھاتا ہو، اس لئے پہلی پوسٹ کسی سلفی فورم سے لی گئی ہے جو کسی ڈاکٹر صاحب کی پیش کردہ ہے اور یہ اس فورم پر سٹاف ٹیم کا حصہ بھی ہیں اگر کسی کو علمی گفتگو کرنی ہے تو اپنا تعارف کروائیں پھر دیکھیں گے کہ اعتراض کرنے والا خود کہاں پر کھڑا ہے اس لئے ضرورت پڑی تو ڈاکٹر صاحب کو یہاں آنے کی دعوت بھی دے دیں گے۔


آپ اسے اگنور کریں اور خود مضمون سے قدرت پر جو اعتراض ہیں اس پر اپنا رد پیش کریں جس سے میری معلومات میں بھی اضافہ ہو گا۔


جناب یہ تحریر میری نہیں بلکہ جن کی ہے ان کا نام ابتداء میں بھی پیش کیا اور اختتام پر بھی شائد آپ دیکھ نہیں پائے، مزید آپ نے جو سوال لکھا ہے اس کا جواب تو مضمون کے اندر ہی ہے اس لئے آپ دیکھ نہیں پائے تو میرے بتانے پر کیا سمجھو گے اس لئے اس کے رد میں آپ بھی ایک کوشش کر کے دیکھ لیں۔ پھر بھی آپکے سوال کا جواب یہی ہے کہ آپ اس ظلم کے خلاف جو کرنا چاہتے ہیں ہیں اس پر عمل کریں آپکو کوئی نہیں روکے گا۔

والسلام
اچھا....غزوہ بدر وموتہ میں کیا مسلمانوں کی قدرت تھی لڑنے کی ؟؟ اگر نہیں تھی تو پھر یہ قدرت والیشرط کیوں؟
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
السلام علیکم



آپ اپنے سوال کے مطابق عمل کریں شائد آپکے نصیب میں شہادت ہو اس سے بڑی آپ کے لئے اور کیا خوشی کی بات ہو گی۔

والسلام
جزاک اللہ خیرا..
اللہم أحينا سعداء وأمتنا شهداء. آمين
 
شمولیت
جنوری 08، 2017
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
36
یہاں پر محترم ڈاکٹر صاحب مے معاھدے کی بات کی کہ کفار سے معاہدہ ھو تو اس پر حملہ کرنا جائز نہیں ھوتا چلیں جی مان لیتے ھیں لیکن اگر کفار ہی اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کر دیں تب بھی ناجائز ھوگا¿مثال کشمیر کی لے لیں انڈیا نے غاصبانہ وبضہ کیا ھے انڈیا نے حق خوداریت کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے وعدے کی خلاف ورزی کی اور ان پر مسلسل ظلم ڈھاتا رہا پہلے تو مسئلہ کشمیر تک محدود تھا اب بات پاکستان تک آ پینچی ھے انڈیا نے ایل او سی پر مسلسل لفائرنگ کر کے کئ پاکستانیوں کو شہید کیا ھے کیا اسکو معاھدے کی پاسداری کہتے ھیں کیا انہوں نے معاہدے کی پاسداری کی ھے¿نہیں انہوں نے وعدہ خلافی کی ھے اور ماھدے کو توڑ دیا ھے ابمعاہدہ نہیں رہا تو اب حملہ جائز ھے،معاہدہ امن کا کیا جاتا ھے کہ وہ ایک دوسرے پر حملہ نہیں کریں گگے ظلم نہیں کریں لیکن انڈیا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی مسلمانوں کو کشمیر میں شہید کرتا رہا اور کررہا ھے کیا اسے معاہدہ کہا جاتا ھے معاہدہ تو وہ تھا جو نطی صلی اللہ علیہ وسلم مے کیا تھا صلح حدیطیہ والا جس کی پاسداری کفار نے کی تھی اب جب پاسداری ہی نہیں رہی تو معاھدہ کیسا اب ان پر حملہ جائز ھوتا ھے
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہاں پر محترم ڈاکٹر صاحب مے معاھدے کی بات کی کہ کفار سے معاہدہ ھو تو اس پر حملہ کرنا جائز نہیں ھوتا چلیں جی مان لیتے ھیں لیکن اگر کفار ہی اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کر دیں تب بھی ناجائز ھوگا¿مثال کشمیر کی لے لیں انڈیا نے غاصبانہ وبضہ کیا ھے انڈیا نے حق خوداریت کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے وعدے کی خلاف ورزی کی اور ان پر مسلسل ظلم ڈھاتا رہا پہلے تو مسئلہ کشمیر تک محدود تھا اب بات پاکستان تک آ پینچی ھے انڈیا نے ایل او سی پر مسلسل لفائرنگ کر کے کئ پاکستانیوں کو شہید کیا ھے کیا اسکو معاھدے کی پاسداری کہتے ھیں کیا انہوں نے معاہدے کی پاسداری کی ھے¿نہیں انہوں نے وعدہ خلافی کی ھے اور ماھدے کو توڑ دیا ھے ابمعاہدہ نہیں رہا تو اب حملہ جائز ھے،معاہدہ امن کا کیا جاتا ھے کہ وہ ایک دوسرے پر حملہ نہیں کریں گگے ظلم نہیں کریں لیکن انڈیا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی مسلمانوں کو کشمیر میں شہید کرتا رہا اور کررہا ھے کیا اسے معاہدہ کہا جاتا ھے معاہدہ تو وہ تھا جو نطی صلی اللہ علیہ وسلم مے کیا تھا صلح حدیطیہ والا جس کی پاسداری کفار نے کی تھی اب جب پاسداری ہی نہیں رہی تو معاھدہ کیسا اب ان پر حملہ جائز ھوتا ھے
اب جب آپ نے مان لیا ہے تو اس پر قائم رہیں!
جس نے معاہدہ کیاہے، وہی اس معاہدہ کو فسخ کرنے کا اعلان کرکے گا!
جب تک ایسا نہیں ہوتا، معاہد ہ اور معاہد کی حیثیت برقرار رہے گی!
 
شمولیت
جنوری 22، 2017
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
19
کیا خوب صورت جواب ہے! سبحان اللہ
دکھائیے کہاں ہیں میرے سوالات کے جوابات؟
جب ہمیں ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کی آپ اجازت مرحمت فرما رہے ہیں تو پھر اس تحریر کو یہاں شئیر کرنے کا فائدہ؟
قتال فی سبیل اللہ کے دوام پر دلالت کرنے والی احادیث پر کچھ فرمانے کے لیے ڈاکٹر صاحب کو یہاں لا سکتے ہیں جی؟

Sent from my SM-E700H using Tapatalk
بھائی یہ بے چارہ کاپی پیسٹ مجاہد گوروں کے ٹائلٹ صاف کرنے والا جہاد کی بات کرتا ہے۔ہاہاہا اس کو بتائو سورۃ توبہ کا ترجمہ پڑھ لے منافقوں کا سردار عبداللہ بن ابی نے داڑھی بھی پوری رکھی ہوئی تھی، رفع یدین بھی کرتا تھا، ٹخنے بھی ننگے تھے پھر کیوں منافق ٹہرا ؟ جہاد کا منکر تھا۔ اس لیے اس نام نہاد کاپی پیسٹ مولبی کو کیا پتا جہاد کیا ہوتا ہے جو خود جہاد کا منکر ہے۔

بھلا کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان ناتواں مردوں' عورتوں اور ننھے ننھے بچوں کے چھٹکارے کے لیے جہاد نہ کرو؟ جو یوں دعائیں مانگ رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ان ظالموں کی بستی سے ہمیں نجات دے اور ہمارے لیے خود اپنے پاس سے حمایتی مقرر کر دے اور ہمارے لیے خاص اپنے پاس سے مددگار بنا
سورۃ النساء: 75
 
شمولیت
جنوری 22، 2017
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
19
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اب جب آپ نے مان لیا ہے تو اس پر قائم رہیں!
جس نے معاہدہ کیاہے، وہی اس معاہدہ کو فسخ کرنے کا اعلان کرکے گا!
جب تک ایسا نہیں ہوتا، معاہد ہ اور معاہد کی حیثیت برقرار رہے گی!
آپ نےانڈیا پاکستان کے مابین ہونے والا معاہدہ پڑھا ہے ؟ اگر ہاں تو کاپی یہاں اپلوڈ کریں اور اگر نہیں تو دوبارہ کمنٹ نہ کریں۔ بہت شکریہ
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ!
آپ نےانڈیا پاکستان کے مابین ہونے والا معاہدہ پڑھا ہے ؟ اگر ہاں تو کاپی یہاں اپلوڈ کریں اور اگر نہیں تو دوبارہ کمنٹ نہ کریں۔ بہت شکریہ
جناب میں بلکل بھارت و پاکستان کے درمیان معاہدوں سے واقف ہوں!
کاپیاں آپ ومتعلقہ وزارت سے حاصل کرلیں!
اور اس وقت تک کمنٹ نہ کریں۔ میں بھی آپ کا شکریہ پیشگی ادا کئے دیتا ہوں!
 
Top