• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے یا بشر؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
675
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
دیکھیں جی ہم حضور کو جنس اور نوع کے لحاظ سے بشر مانتے ہیں اس میں کسی بھائی کو اختلاف ۔صرف ہاں یا ناں میں جواب دے ۔مہربانی
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
دیکھیں جی ہم حضور کو جنس اور نوع کے لحاظ سے بشر مانتے ہیں اس میں کسی بھائی کو اختلاف ۔صرف ہاں یا ناں میں جواب دے ۔مہربانی
محترم بہن ؍ بھائی (معلوم نہیں کہ آپ کیا ہیں!) ابھی اس بات کا جواب نہیں آیا۔ ازراہِ کرم جواب عنایت فرمائیں!

نبی کریمﷺ کے ’حقیقت میں نور‘ ہونے کو تو ابھی تک آپ ثابت نہیں کر سکیں۔

چلیں انہیں ’ظاہر میں بشر‘ ہونا ثابت کر دیں۔ واضح رہے کہ صرف ’بشر‘ نہیں ’ظاہر میں بشر‘! کیونکہ یہی آپ کا عقیدہ ہے کہ ’’آپﷺ حقیقت میں نہیں صرف ظاہرا بشر ہیں۔‘‘
شروع سے اب تک آپ کا اصرار ہے کہ ہم بھی نبی کریمﷺ کو بشر مانتے ہیں۔ حالانکہ یہ صریح کذب بیانی ہے۔ آپ لوگ نبی کریمﷺ کو اپنی مرضی کے سابقے لاحقے کے ساتھ بشر مانتے ہیں صرف بشر نہیں مانتے۔ اللہ رب العٰلمین اور نبی کریمﷺ نے اپنے آپ کو صرف بشر قرار دیا ہے، وہ بھی ہمارے جیسا۔

اب آپ سے درخواست ہے کہ آپ یہ بات کسی آیت کریمہ یا صحیح حدیث مبارکہ سے ثابت کر دیں کہ نبی کریمﷺ جنس اور نوع کے لحاظ سے بشر ہیں، حقیقت کے اعتبار سے نہیں۔
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
675
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
اور حقیقت کس کو کہتے ہیں؟اور حضور بشر ہیں پر بے مثل ہمارے جیسے نہیں۔باقی میں مہنور ہی ہوں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اور حقیقت کس کو کہتے ہیں؟اور حضور بشر ہیں پر بے مثل ہمارے جیسے نہیں۔ باقی میں مہنور ہی ہوں۔
قرآن کریم نے نبی کریمﷺ کو بشر مثلکم ہی کہا ہے:
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ ۔۔۔ سورة الكهف

دیگر آیات کریمہ یہاں ملاحظہ کر لیں:
http://tanzil.net/#search/quran/بشر مثلكم

حدیث مبارکہ میں بھی آپ نے اپنے آپ کو بشر مثلكم ہی فرمایا ہے، دیکھئے:
http://library.islamweb.net/hadith/display_hbook.php?hflag=1&bk_no=520&pid=845641

آپ نے ان آیات واحادیث کو نہیں ماننا تو نہ مانیے۔ روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کو اپنے عقیدے کا جواب آپ نے دینا ہے، ہم نے نہیں۔ ہم تو نبی کریمﷺ کے متعلق وہی عقیدہ رکھتے ہیں جو ہمارے اللہ رب العٰلمین اور ہمارے نبی رحمۃ للعالمین نےبیان فرمایا ہے۔

آپ سے مکرر گزارش ہے کہ نبی کریمﷺ کے ظاہر میں بشر اور باطن میں بشر نہ ہونے کی کوئی ایک دلیل پیش کر دیں!

باقی میں مہنور ہی ہوں۔
اب اس پر کیا تبصرہ کیا جائے؟ کہیں مرد بننا اور کہیں عورت بننا کسی ذی شعور شخص کو زیب دیتا ہے؟؟؟!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
@انس بھائی! آپ کو نہیں معلوم، ان لوگوں کو "بشر مثلکم" کہنے پر بھی اعتراض ہے، آپ کو نہیں پتہ ان لوگوں نے عوام الناس کو گمراہ کرنے کے لئے کیا کیا باتیں بنا رکھی ہیں ان کے باطل نظریات کا قلع قمع اس طرح ہو گا کہ:
ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی:
رَ‌بَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَ‌سُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿١٢٩﴾۔۔۔سورۃ البقرۃ
ترجمہ: اے ہمارے رب! ان میں انہی میں سے رسول بھیج جو ان کے پاس تیری آیتیں پڑھے، انہیں کتاب وحکمت سکھائے اور انہیں پاک کرے، یقیناً تو غلبہ واﻻ اور حکمت واﻻ ہے
پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
لَقَدْ مَنَّ اللَّـهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَ‌سُولًا مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ ﴿١٦٤﴾۔۔۔سورۃ آل عمران
ترجمہ: بے شک مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ ان ہی میں سے ایک رسول ان میں بھیجا، جو انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے، یقیناً یہ سب اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے
ثابت ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انسانی جانوں میں سے ہیں، ہاں وہ اللہ کے رسول ہیں اور خاتم النبیین ہیں، اس درجے کو دنیا کا کوئی انسان نہیں پہنچ سکتا ، یہ اللہ کا فضل ہے۔

@مہنور قادری صاحبہ! آپ بتائیں کہ:
  1. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری جانوں میں سے بھیجے گئے ہیں کا کیا مطلب ہے؟
  2. ہماری جانیں کیا ہیں بشر یا نور؟
  3. اگر آپ کہتی ہیں کہ نور ہیں تو آپ سے بڑی جھوٹی کوئی نہیں ہو گی، اور آپ کہتی ہیں کہ نہیں ہم بشر ہیں تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بشر کیوں نہیں مانتی؟
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
675
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
بھائی ہم رسول اللہ کو بشر مانتے ہیں بشریت کا انکار کس نے کیا۔باقی ظاہرکا مطلب یہ کہ حضور کی بشریت عارضی ہے جیسا کہ روحالبیان میں ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
بھائی ہم رسول اللہ کو بشر مانتے ہیں بشریت کا انکار کس نے کیا۔ باقی ظاہرکا مطلب یہ کہ حضور کی بشریت عارضی ہے جیسا کہ روحالبیان میں ہے۔
گویا آپ کے پاس اپنے موقف کی کوئی ایک ک ک دلیل بھی موجود نہیں ہے۔ تو پھر ساری بحث لا یعنی باتوں پر چل رہی ہے؟!!

عجیب اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ آپ کو ابھی تک اپنے حقیقی موقف کا ہی علم نہیں ہے۔ کیا اسی کو عقیدہ کہتے ہیں؟؟! کبھی نبی کریمﷺ کو ’ظاہر‘ میں بشر کہتے ہیں، کبھی ’حقیقت‘ میں بشر اور اب ’عارضی‘ بشر! یہ بالکل اسی طرح کی بحث ہے جس طرح ہم علم الغیب کے متعلّق آیات واحادیث مبارکہ پیش کرتے ہیں تو آپ لوگ فوراً تاویلات پر اتر آتے ہیں کہ نہیں ہماری مراد حقیقی علم الغیب نہیں، بلکہ عطائی علم الغیب ہے وغیرہ وغیرہ۔ یعنی اللہ ورسول کی کوئی ئ ئ بات صحیح اور سیدھے سیدھے طریقے سے آپ لوگوں کو تسلیم نہیں۔

یعنی اپنے مولویوں کی سیکھائی ہوئی الٹی سیدھی تمام متضاد اور رکیک تاویلات تو دل وجان سے قبول ہیں لیکن اللہ رب العٰلمین اور نبی کریمﷺ کا فرمان ہی آپ لوگوں کے نزدیک ردی کی ٹوکری میں ڈالنے کے لائق ہے کہ اس کو نہیں ماننا۔ اللہ تعالیٰ معاف کریں! اللہ کے نزدیک مسلمان کون ہوتے ہیں، غور کریں:

﴿ إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّـهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ٥١ وَمَن يُطِعِ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللَّـهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ ٥٢ ﴾ ۔۔۔ سورة النور
مسلمانوں کی بات تو یہی ہے جب اللہ اور رسول کی طرف بلائے جائیں کہ رسول ان میں فیصلہ فرمائے کہ عرض کریں ہم نے سنا اور حکم مانا اور یہی لوگ مراد کو پہنچے، (51)اور جو حکم مانے اللہ اور اس کے رسول کا اور اللہ سے ڈرے اور پرہیزگاری کرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں، (52)

چلیں اگر اب آپ نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے کہ نبی کریمﷺ عارضی بشر تھے۔ گویا ایک وقت تک بشر تھے پھر بعد میں بشر نہ رہے تھے۔ چلیں اب اس کی دلیل پیش کریں کہ کب ان کی عارضی بشریت ختم ہوئی تھی۔ ہماری بات یہیں ختم ہو جائے گی۔ ایک بات پر دھیان دیں کہ ہم نے یہ سوال شائد مہینہ بھر پہلے سے کیا ہوا ہے جس کا کوئی جواب ابھی تک آپ کی طرف سے نہیں آیا۔ اگر تو آپ نے دوٹوک جواب دینا تو دیجئے ورنہ پھر نہ ہمارا وقت ضائع کیجئے نہ اپنا!

باقی جہاں تک ’روح البیان‘ کا معاملہ ہے تو ازراہ کرم ہم سے بحث کے دوران قرآن وسنت کے دلائل پیش کیجئے! اور بس! اگر وہاں اس حوالے سے کوئی آیت کریمہ یا حدیث مبارکہ موجود ہے تو وہ آپ یہاں کوٹ کر دیں!

اللہ تعالیٰ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہمیشہ اصلاح فرمائیں اور ہمیں کتاب وسنت پر کما حقہ چلنے کی توفیق عطا فرمائیں!
 

احمد نواز

مبتدی
شمولیت
جون 19، 2014
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
11
قادری رانا صاحب:
کیوں اپنا عقیدہ بدلتے رہتے ہیں؟ کبھی کہتے ہیں کہ (اور ہمارا عقیدہ ہے کہ سرکار بشر بھی ہیں اور نور بھی بشریت میں کوئی اختلاف نہیں اختلاف نورانیت میں ہے اس لیے آپ صرف ایک ایسی آیت یا حدیث پیش کریں جس سے نورانیت کی نفی ہو)پوسٹ نمبر 12:پھر عقیدہ بدلا اور لکھا کہ(ہمارا موقف یہ ہے کہ حضور تخلیق کے لحاظ سے نور اور ولادت کے لحا ظ سے بشر ہیںِ)پوسٹ نمبر32:پھر اسی پوسٹ میں لکھا کہ(آسان الفاظ میں ہمارا موقف یہ کہ آپ ظاہر کے لحاظ سے بشر اور حٖیقت کے لحاظ سے نور ہیں) پھر لکھا کہ(حضور کے بارے میں ہمارا عقیدہ ہے کہ آپ کی حقیقت نوری ہے ہاں جامہ بشریت میں تشریف لائے۔)پوسٹ نمبر52"پھر لکھا کہ(پھر میرا بھائی سنیں نور من نور اللہ صرف ہمارا نہیں بلکہ یہ صھابی کاعقیدہ ہے)پوسٹ نمبر78:پھر لکھا کہ(میں نے کہا تھا کہ حضور نور تھے ۔اللہ نے سب سے پہلے آپ کے نور کو تخلیق کیا اور آپ جامہ بشریت میں تشریف لائے)پوسٹ نمبر94:پھر لکھا کہ(اہلسنت و جماعت کا موقف یہ ہے کہ آپ تخلیق کے ٌحاط سے نور اور ولادت کے لحاظ بشر ہیں۔مطلب یہ کہ آپ ظآہر میں بشر اور حقیقت میں نور ہیں)پوسٹ نمبر99:پھر لکھا کہ(ہم بھی ہم اس شخص کو کافر کہتے ہیں جو مطلقا بشریت کا نکار کرے)پوسٹ نمبر139:پھر لکھا کہ(جناب بشریت میں تمام امت متفق ہے۔رہ گئی ظاہر اور حقیت بشریت تو عقیدہ ایک ہی ہے)پوسٹ نمبر182:پھر لکھا کہ(دیکھیں ہم سرکار دوعالم شفیع معظم کو نور مجسم بھی مانتے ہیں اور نور ہدایت بھی)پھر لکھا کہ(بھائی ہم رسول اللہ کو بشر مانتے ہیں بشریت کا انکار کس نے کیا۔باقی ظاہرکا مطلب یہ کہ حضور کی بشریت عارضی ہے)پوسٹ نمبر286:
قادری رانا یا مہنور قادری جو بھی ہو اس دھاگہ کی دو سو چوراسی 284 پوسٹوں میں نشاندہی کریں جس میں آپ نے اپنے اِن دوہرے عقیدوں پر صرف ایک آیت یا ایک صحیح حدیث پیش کی ہو؟
محترم انس نضر بھائی بار بار مطالبہ کرتے رہے کہ "اگر آپ بشر پیدا ہوئے تو نور کب بنے "؟ اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں لکھا ؟اب آپ کے آخری تبدیل شدہ عقیدہ پر انس بھائی نے پوچھا ہے اسکا جواب دیں"چلیں اگر اب آپ نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے کہ نبی کریمﷺ عارضی بشر تھے۔ گویا ایک وقت تک بشر تھے پھر بعد میں بشر نہ رہے تھے۔ چلیں اب اس کی دلیل پیش کریں کہ کب ان کی عارضی بشریت ختم ہوئی تھی۔ ہماری بات یہیں ختم ہو جائے گی"
اب میں اپنا سوال دہراتا ہوں کہ قرآن مجید کی یہ آیت واضع اعلان کر رہی ہے کہ آپ حقیقت میں بشراور رسول ہی تھے
"قل سبحان ربی ھل کُنتُ الا بشرا رسولا"
اگر آپ کی عارضی بشریت والی بات مان لی جائے یا ظاہری بشریت والی بات مان لی جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو "رسول" بھی عارضی ماننا ہوگا ؟یہ بات اس آیت کے صریح خلاف ہے ۔اب فیصلہ کریں کہ اگر ررسول اللہ کو عارضی بشر ماننا ہے تو رسول بھی عاضی ماننا ہوگا؟
کیا کہتے ہیں اس بارے؟
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
محترم انس صاحب آپنے بالکل صحیح موقف واضح کیا ہے اللہ آپکو جزاے خیردے ۔باقی جسکا دین دھرم منطقی استدلال ہو اور منطقی اصولوں کو بنیاد بنا کرقرآن وحدیث سمجھنے کی کوشش کرے وہچولے کے بھارمیں جاے اللہ خود ہی اس سے نمٹے گا۔اللہ کے نبی انسان تھے انسانی خاصیت رکھتے تھے ایک مرد و عورت سے پیدا ہوے شادی کی بیمار ہوے اولاد ہویی جنگیں کیں پریشان ہوے تہمتیں برداشت کیں کہاتے پیتے اور آپکو موت بھی آیی کیطرح آپکی بھی نمازجنازہ پڑھی گیی آپکو بھی دفن کیا گیا وغیرہ وغیرہ
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ادھر اُدھر سے کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے صرف ایک دلیل!!!

نبی کریمﷺ کے حقیقت میں بشر ہونے اور ویسے بشر نہ ہونے

یا

آپﷺ کے ظاہر میں بشر ہونے اور باطن میں بشر نہ ہونے

یا

آپﷺ کے عارضی بشر ہونے اور دائمی بشر نہ ہونے

کی

صرف ایک دلیل؟!!
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top