• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز نبوی ﷺ با دلائل

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم

نام کتاب
نماز نبوی ﷺ بادلائل سنت ِنبوی ﷺ کی روشنی میں

تحقیق وافادات
حافظ زبیر علی زئی

ترتیب وتالیف
کامران طاہر
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
عرض ناشر
اس کتاب کی تیاری میں زبیر علی زئی صاحب کی تحقیق سے مدد لی گئی اور انہوں نے نظر ثانی کی۔
اسی اسلوب کوسامنے رکھتے ہوئے نماز کے دیگر موضوعات پر بھی ایسا ہی کام کامران صاحب نے کیا۔ ہر نکتہ کی دلیل بیان کی جائے گی ، اس کا مستند حوالہ پیش کیا جائے گا، عوام الناس کے مطالعے کے لئے اعراب بھی لگائے جارہے ہیں۔
اس موضوع پر ماضی وحال میں لکھی جانے والی کتب کے نکات کا بھی خلاصہ پیش کردیا گیا ہے۔
جہاں کوئی ضروری نکتہ یا یادداشت ملحوظ رکہنا ہو وہاں ï کی علامت سے واضح کیا گیا ہے۔
حافظ حسن مدنی
مدیر مجلس
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
مختصر طریقہ وضو

  • وضو کی ا بتدا بسم اللہ سے کریں۔
  • دونوں ہاتھوں کو دھوئیں۔
  • ہاتھوں کی انگلیوں میں خلال کریں۔
  • دائیں ہاتھ سے ایک چلو پانی لے کر کلی کریں اور ناک میں پانی چڑھا کر جھاڑیں، ناک کو بائیں ہاتھ سے جھاڑا جائے۔
  • اُوک بھر پانی لے کر منہ دھوئیں۔
  • ٹھوڑی کے نیچے سے پانی داخل کر کے داڑھی میں خلال کریں۔
  • دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوئیں۔
  • دونوں ہاتھوں کو ملا کر سر کا مسح کریں اگر پگڑی سر پر ہے تو پگڑی کے اوپر سے مسح کیا جا سکتا ہے۔
  • دونوں پاؤں دھوئیں دائیں پاؤں سے ابتدا کریں اور پاؤں کی انگلیوں کا چھنگلی کے ساتھ خلال کریں۔
  • اگر پاؤں پر جراب یا موزہ ہو تو اس پر مسح کیا جا سکتا ہے۔
  • مسح سر کے سوا اعضا کو زیادہ سے زیادہ تین اور کم از کم ایک مرتبہ دھونا سنت ہے۔
  • آخر میں سامنے سے کپڑا اٹھا کر شرمگاہ پر چھینٹے ماریں اور مسنون دعا پڑھیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
مفصل طریقہ وضو

نیند سے بیداری پر
نیند سے بیداری پر برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہاتھ دھو لیں۔ آپ نے اس کا حکم دیا ہے۔
دلیل: ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
((إذا استیقظ أحدکم من نومہ فلیغسل یدہ قبل أن یدخلہا فی وضوئہ فإن أحدکم لا یدری أین باتت یدہ)) (صحیح بخاری:۱۶۲)
’’جب تم میں سے کوئی نیند سے جاگے تو پانی کے برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے دھولے، کیونکہ اسے علم نہیں کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں بسر کی۔‘‘
انہی سے روایت ہے کہ نبی نے فرمایا:
إذا استیقظ أحدکم من منامہ فلیستنثر ثلاث مرات فإن الشیطان یبیت علی خیاشیمہ (صحیح مسلم:۵۶۴)
’’جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نیند سے بیدار ہو تو تین دفعہ ناک میں پانی چڑھا کر جھاڑ لے بے شک شیطان ناک کی جڑوں میں رات گزارتا ہے۔‘‘
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ترتیب ِوضو

وضو کے شروع میں بسم اﷲ کہنا ضروری ہے ،کیونکہ نبی نے اس کا حکم دیا ہے ۔
دلیل: آپ نے فرمایا: (( توضؤوا باسم اﷲ)) (صحیح نسائی:۷۶)
’’وضو (کی ابتدا) بسم اللہ کے ساتھ کرو۔ ‘‘
اور آپ (ﷺ) نے فرمایا: لاصلوٰۃ لمن لا وضوء لہ ولا وضوء لمن لم یذکر اسم اﷲ تعالیٰ علیہ (صحیح ابوداود:۹)
’’جس کا وضو نہیں اس کی نما زنہیں اور جس نے اللہ کا نام نہ لیا، اس کا وضو نہیں۔‘‘
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
دونوں ہاتھوں کا دھونا

دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین دفعہ دھوئیں۔
دلیل: مولی عثمان، عثمان کے مسنون وضو کا طریقہ یوں بیان کرتے ہیں :
’’فأ فرغ علی کفیہ ثلاث مرار فغسلہما‘‘ (صحیح بخاری:۱۵۹)
’’اُنہوں نے تین دفعہ اپنے ہاتھوں پرپانی ڈالا اور ان کو دھویا۔‘‘
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
انگلیوں میں خلال

ہاتھ دھوتے ہوئے انگلیوں کا خلال کرنا چاہئے۔
دلیل: نبی کریم ﷺنے فرمایا:
أسبغ الوضوء وخلل بین الأصابع (صحیح ابوداود:۱۲۹)
’’وضو پورا کرو، انگلیوں کے درمیان خلال کیا کرو۔‘‘
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
کلی کرنا اور ناک جھاڑنا

(دائیں ہاتھ کے) ایک ہی چلو سے کلی اور ناک میں پانی چڑھائیں(جھاڑیں) اور یہ عمل تین مرتبہ کریں۔
دلیل: عبداللہ بن زید نے رسول اللہﷺ کے وضو کا طریقہ بتلانے کے لئے پانی منگوایا تین مرتبہ اپنے ہاتھ دھوئے پھر برتن میں اپنا ہاتھ ڈالا
’’فمضمض واستنثر ثلاث مرات من غرفۃ واحدۃ‘‘(صحیح بخاری:۱۹۹)
’’پھر تین مرتبہ ایک ہی چلو سے کلُی اور ناک (میں پانی چڑھاکر) جھاڑا۔‘‘
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ناک کس ہاتھ سے جھاڑا جائے

ناک بائیں ہاتھ سے جھاڑا جائے جیسا کہ علی نے نبی کے وضو کا طریقہ بتلانے کے لئے پانی منگوایا
’’فتمضمض واستنشق ونثر بیدہ الیسریٰ،ففعل ھذا ثلاثا ثم قال: ھذا طھور نبي اﷲﷺ‘‘ (صحیح نسائی:۸۹)
’’پھرکلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا اور بائیں ہاتھ سے ناک کو جھاڑا یہ عمل تین مرتبہ کیا پھر فرمایا اللہ کے نبی کے وضو کا یہ طریقہ تھا۔‘‘
 
Top