• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

واٹس اپ استعمال کرنے کے آداب

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
1/ جو بھی قرآنی آیت یا حدیث آپ کے پاس آئے اسے فارورڈ کرنے سے پہلے چیک کرلیں یا کسی مستند عالم سے پوچھ لیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے اوپر چھوٹی حدیث کو پھیلانے کا وبال اور گناہ آجائے ۔
2/ اپنےواٹس اپ کو لوگوں کی برائی اور غیبت کا ذریعہ نہ بنائیں ، یاد رکھیں کہ صرف ایک غیبت والی بات شیر کرنے کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا گناہ آپ کے سر آجائے گا اور آپ کو معلوم بھی نہیں ہوگا۔
3/ لوگوں کی عزت کے پیچھے نہ پڑیں ، کسی کی جاسوسی نہ کریں، کیونکہ جو دوسروں کی عزت پر ہاتھ ڈالتا ہے اللہ تعالی اسے ذلیل ورسوا کردیتا ہے ۔
4/ شہد کی مکھی کی مثال بنیں جو خوشبودار چیزوں پر ہی بیٹھتی ہے اور لوگوں کو فائدے کی چیز"شہد" دیتی ہے ۔ ایسے حادثات و واقعات کو شیر نہ کریں جن سے کوئی فائدہ نہ ہو، لوگوں کو خوش کریں نہ کہ مایوس کریں۔ مکھی کی مثال نہ بنیں جو گندگی پر بیٹھتی ہے ۔
5/ اپنے ملک و وطن سے متعلق غلط باتیں شیر نہ کریں ، ایک ذمہ دار شہری بنیں ۔ اللہ کا شکر بچالائیں کہ آپ اپنے ملک میں آزادانہ طور پر اپنے دین پر عمل کرسکتے ہیں۔
6/ دوسروں کی خصوصا علمائے کرام کی عیب جوئی نہ کریں، الا یہ کہ کسی غلطی پر متنبہ کرنا ہو ۔ دوسروں کا عیب تلاش کرنے کے بجائے اپنی اصلاح کی زیادہ فکر کریں ، اس لئے کہ عیب تلاش کرنے کے لئے زبان سب کے پاس ہے ۔
7/ کوئی لنک شیر کرنے سے پہلے چیک کرلیں ، کہیں انجانے میں خلاف شرع بات نہ شیر کردیں۔
8/ کسی کو کوئی میسیج بھیجنے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کہ ان کا وقت مناسب ہے کہ نہیں ۔
9/ کوئی ضروری نہیں کہ ہر وہ چیز جوآپ کے پاس آئے اسے لامحالہ شیرکریں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " آدمی کے چھوٹا ہونے کے لئے کافی ہے کہ وہ ہرسنی سنائی بات بیان کرے" اس لئےصرف تحقیق شدہ چیزوں کو ہی بھیجا کریں ۔
10/ ہمیشہ واٹس اپ سے چمٹے رہنا مناسب نہیں ، مہمان ہو تو ان کا خیال کریں، کلاس روم میں ہوں ، والدین کے پاس ہوں، یا احباب کے ساتھ ہوں اس وقت واٹس اپ بند کردیں یعنی صرف مناسب اوقات میں ہی واٹس اپ کا استعمال کریں ۔
11/ اپنے اوقات کامحاسبہ کریں کہ کتنے اوقات واٹس اپ استعمال کرتے ہیں؟ اور کتنے اوقات سمجھ کر قرآن کریم پڑھنے اور دین سیکھنے، سکھانےپر صرف کرتے ہیں؟ اور کتنے اوقات دیگر ضروری امورپر؟ اس کے بعد اوقات صرف کرنے کا صحیح روٹین تیار کریں۔
12/ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ قرآن و حدیث کی صحیح باتیں پہنچائیں اور عوام میں پھیلے غلط افکار ونظریات کی بھرپورتردید کریں لیکن واضح رہے اپنی دعوت کا محور عقیدہ توحید کو بنائیں۔
13/ جو بھی چیزیں دوسروں کو بھیجتے رہیں گے وہ سب آپ کے نامہ اعمال میں اندراج ہوتا رہے گا ۔ اس لئے آپ کی ہمیشہ یہ کوشش ہو کہ ہمارے نامہ اعمال میں کارثواب لکھا جائے اورعذاب والے تمام کام سے پرہیز کریں۔

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
جزاک اللہ خیرا

خالی واٹس اپ استعمال کرنے کے آداب - ابتسام
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
چونکہ یہ مواد واٹس اپ کے لئے تیار کیا گیا تھا اس لئے اس میں صرف واٹس اپ لکھا ہوالیکن
یہ واٹس اپ کے ساتھ فیس بوک کے لئے بھی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
اس کا طریقہ بھی ہے، اسے ڈاونلوڈ کر لیجئے پھر بات آگے ہوگی ان شاء الله
http://goo.gl/tPh6G
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
انسٹال کر لی ہے۔ آگے بتائیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
انسٹال کر لی ہے۔ آگے بتائیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
مبارک ہو ،،، ابتسامہ
خیر جناب مبارکبادی اس لئے دی کہ اب آپ اپنے کمپیوٹر پر ہر وہ کام کر سکتے ہے جو ایک اینڈرائد موبائل پر لوگ کرتے ہیں، آپ لوگوں کو مختصر سا بتا دوں کہ جس طرح ہم اپنے کمپیوٹر میں Exe سوفٹویر انسٹال کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح اس میں ہم apk فائل استعمال کریں گے۔ مان لیجئے ہمیں Whatsapp اس میں انسٹال کرنی ہے تو ہمیں گوگل پر اس طرح تلاش کرنی ہوگی Whatsapp apk فائل ڈاونلوڈ ہو جانے پر آپ کو صرف ڈبل کلک کرنی ہے اور آپ کی ایپ انسٹال ہو جائے گی،
خیر یہاں بات چل رہی ہے whatsapp کی تو آپ اسے یہاں سے آسانی سے ڈاونلوڈ کر لیجئے اور انسٹال کر لیجئے
http://www.mediafire.com/download/1dn8c55wxze59cs/whatsapp.apk

whatsapp انسٹال ہو جانے کے بعد آپ اسے bluestack سوفٹویر میں اوپر All Apps پر جا کر دیکھ سکتے ہے، اگر فائل انسٹال ہوگی تو آپ اس کا استعمال شروع کر سکتے ہیں،
پہلے آپ صرف whatsapp انسٹال کیجئے اور استعمال کیجئے، اس کے بعد کچھ اہم چیزیں بتاتا ہوں جس سے آپ کے لئے دوسرے گیمس اور ایپس وغیرہ انسٹال کرنا نہایت ہی آسان ہوگا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
مان لیجئے ہمیں Whatsapp اس میں انسٹال کرنی ہے تو ہمیں گوگل پر اس طرح تلاش کرنی ہوگی Whatsapp apk فائل ڈاونلوڈ ہو جانے پر آپ کو صرف ڈبل کلک کرنی ہے اور آپ کی ایپ انسٹال ہو جائے گی،
خیر یہاں بات چل رہی ہے whatsapp کی تو آپ اسے یہاں سے آسانی سے ڈاونلوڈ کر لیجئے اور انسٹال کر لیجئے
http://www.mediafire.com/download/1dn8c55wxze59cs/whatsapp.apk

whatsapp انسٹال ہو جانے کے بعد آپ اسے bluestack سوفٹویر میں اوپر All Apps پر جا کر دیکھ سکتے ہے، اگر فائل انسٹال ہوگی تو آپ اس کا استعمال شروع کر سکتے ہیں،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ خیرا عامر بھائی!
اس لنک سے تو ٹول بار ڈاؤن لوڈ ہو کر انسٹال ہوئی ہے بجائے وٹس اپ کے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ خیرا عامر بھائی!
اس لنک سے تو ٹول بار ڈاؤن لوڈ ہو کر انسٹال ہوئی ہے بجائے وٹس اپ کے۔
نہیں بھائی ایسا نہیں ہو سکتا، ١٤ ایم بی کی فائل ہے پوری، کیا آپ نے اسی سائز کی فائل ڈاونلوڈ کی ہے؟؟
 
Top