آپ یا تو اصولوں پر اعتراض کریں یا ان کی پیروی پر اعتراض کریں یا پھر ان اصولوں کو مانتے ہوئے اعتراض داخل کریں
سوچا آپکے سہولت کے لئے حدیث پر عمل کے اپنے کچھ اصول لکھ دوں تاکہ اگر بحث کا ارادہ ہو تو سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے (محترم علما بھائیوں سے گزارش ہے کہ اگر اصلاح کی گنجائش ہو تو لازمی کریں)
آپ نے مناظروں میں دیکھا ہو گا کہ کیا جاتا ہے کہ فلاں چیز کی کوئی صحیح، مرفوع، محکم اور صریح حدیث لاو- پس اسی کو بنیاد بناتے ہیں چنانچہ
1۔ہم پہلے حدیث کا بلحاظ صحت قبول یا رد دیکھتے ہیں کہ وہ صحیح ہے یا حسن- صحیح اور حسن کی شرائط کہ سند متصل، راوی ثقہ(بلحاظ عدل وضبط)، غیر شاذ و معلل-حسن میں ضبط پر کمرومائز ہو سکتا ہے-
2۔اگر قبول ہو تو پھر عمل کے لحاظ سے قبول یا رد دیکھتے ہیں
3۔پہلے محکم اور مختلف الحدیث میں فرق کرتے ہیں- محکم پر عمل ہو گا محکم سے مراد جس کے خلاف کوئی اور قرآن و حدیث سے دلیل نہ ہو-
4۔اگر مختلف الحدیث سے مراد جب صحیح احادیث آپس میں برعکس ہوں-اسمیں تطبیق دی جاتی ہے
5۔تطبیق میں راجح مرجوح، ناسخ منسوخ، صریح غیر صریح کو دیکھا جاتا ہے-
6۔راجح مرجوح میں مرفوع و غیر مرفوع، قول و عمل، وغیرہ میں موازنہ کرتے ہیں- ناسخ منسوخ کا تو پتا ہو گا صریح کی وضاحت کر دوں جو میں نے اوپر کسی پوسٹ میں بھی حوالہ دیا ہے کہ جس حدیث کے الفاظ میں ایک سے زیادہ معنی کا احتمال ہو وہ غیر صریح ہوتی ہے پس تطبیق کے لئے باقی احادیث کے مطابق جو معنی ہوتا ہے وہ لے لیتے ہیں
مثلا اگر حدیث ملے کہ صحابی قبر پر کھڑا ہو کر دعا مانگ رہا تھا تو اس کے تین احتمال ہو سکتے ہیں ا-قبر والے کی مغفرت کے لئے اللہ سے مانگ رہا ہو ب-قبر والے کا واستہ دے کر اللہ سے مانگ رہا ہو ج-قبر والے سے مانگ رہا ہو-
اب اہل حدیث پہلے معنی کو صحیح سمجھیں گے کیونکہ باقی انکی مقبال احادیث میں یہی معنی نکلتا ہے جبکہ دیوبندی پہلے دونوں معنی نکال سکتا ہے کیونکہ ان کے ذخیرہ احادیث میں دونوں معنی سے تطبیق ہو سکتی ہے اور مشرک تینوں معنی نکال لے گا
7۔پس اس کے بعد بھی تطبیق نہ ہو تو توقف ہو گا
اب آپ کی حدیث کی صحت کو چھوڑ دیں تو معنی میں بھی صریح نہیں تو اس کو باقی احادیث سے ملا کر دیکھنا ہو گا اپنی مرضی سے احتمال نہیں چن سکتے
ہاں یہ وہاں ہے جہاں ایک سے زیادہ احتمال ہوں مگر جہاں ایک ہی احتمال ہو جیسے کوئی انسان قبر پر سجدہ کر رہا ہے تو وہاں میرے نزدیک ایک ہی احتمال ہو سکتا ہے کہ وہ اسکی عبادت کر رہا ہے