• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستانی فوج کی افغان طالبان سے محبت کی داستان خود افغان طالبان ملا ضعیف کی کتاب سے سنئے

شمولیت
فروری 26، 2013
پیغامات
55
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
0
جنوری 2002 کو ملا عبدالسلام ضعیف کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا۔ سیاہ رنگت والے ایک بھاری بھرکم فوجی افسر نے ضعیف سے کہا کہ امریکہ ایک بہت بڑی طاقت ہے، کوئی اس کا حکم ماننے سے انکار نہیں کرسکتا۔ امریکہ کو پوچھ گچھ کیلئے آپ کی ضرورت ہے لہٰذا آپ کو ہمارے ساتھ چلنا ہوگا۔ ضعیف نے اس سیاہ رنگ شخص سے بحث شروع کردی لیکن اس ”فہیم“ شخص سے بحث کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ضعیف کو گرفتار کرکے پشاور لے جایا گیا۔...
تین دن کے بعد انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایئرپورٹ لے جایا گیا جہاں ایک ہیلی کاپٹر تیار کھڑا تھا۔ پاکستانی حکام نے اپنے قیدی کو جیسے ہی امریکیوں کے حوالے کیا تو انہوں نے ملا عبدالسلام ضعیف پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ پھر چاقوؤں سے اس باریش قیدی کے تمام کپڑے پھاڑ دیئے گئے اور زمین پر الٹا لٹا کر مارا گیا۔ تشدد کے دوران ضعیف کی آنکھوں پر بندھی پٹی اتر گئی تو انہیں نظر آیا کہ ایک طرف قطار میں پاکستانی فوجی اور ان کی گاڑیاں کھڑی تھیں اور دوسری طرف امریکی انہیں بے لباس کرکے مار رہے تھے۔

ضعیف لکھتے ہیں کہ ”ان لمحات کو میں قبر تک نہیں بھول سکوں گا...۔“

پشاور سے بگرام لے جاکر ملا عبدالسلام ضعیف کو بغیر کپڑوں کے برف پر پھینک دیا گیا اور امریکہ کی فوجی خواتین ایک بے لباس مسلمان کے سامنے کھڑے ہو کر تین گھنٹے تک گانے گاتی رہیں۔ بگرام میں کئی دن کی مار پیٹ کے بعد ضعیف کو قندھار بھجوایا گیا۔ قندھار میں ایک دفعہ پھرضعیف اور دیگر قیدیوں کو ننگا کرکے سب کی تصاویر لی گئیں۔ایک دن قندھار جیل میں ضعیف نماز فجر کی امامت کروا رہے تھے جیسے ہی وہ سجدے میں گئے تو ایک امریکی فوجی ان کے سر پر بیٹھ گیا۔ یہ نماز ضعیف کو دوبارہ پڑھنی پڑی۔ اپنی کتاب میں ملا عبدالسلام ضعیف لکھتے ہیں کہ امریکیوں کو جلد ہی معلوم ہوگیا کہ ہم ہر قسم کا تشدد برداشت کرلیتے ہیں لیکن قرآن مجید کی توہین برداشت نہیں کرتے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ قندھار جیل میں امریکی فوجی (نعوذباللہ) قرآن مجید پر پیشاب کرکے اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے تھے اور قیدی یہ منظر دیکھ کر روتے تھے۔ آخر کار قیدیوں نے اپنے تمام قرآن اکٹھے کرکے ہلال احمر کو دے دیئے تاکہ ان کی توہین نہ ہو۔ عبدالسلام ضعیف نے اپنی یادداشتوں میں لکھا ہے کہ قندھار جیل سے انہیں گوانتا ناموبے جیل منتقل کیا گیا اور بد قسمتی سے یہاں بھی قرآن مجید کی توہین کا سلسلہ جاری رہا۔ اس امریکی جیل میں ساڑھے تین سالہ قید کے دوران کم از کم دس مرتبہ قرآن مجید کی توہین ہوئی۔ ضعیف کے بقول ”امریکی قرآن کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کو یہ پیغام دیتے تھے کہ تم ہمارے غلام اور تمہارا دین و قرآن ہمارے لئے قابل احترام نہیں۔“
گوانتا ناموبے جیل میں امریکی فوجیوں کے ظلم و زیادتی کے خلاف ملا عبدالسلام ضعیف نے کئی مرتبہ بھوک ہڑتالیں کیں۔ ایک سے زائد مرتبہ کرزئی حکومت کے نمائندے انہیں ملنے جیل آئے اور مشروط رہائی کی پیشکش کی، ضعیف انکار کرتے رہے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
قندھار جیل میں امریکی فوجی (نعوذباللہ) قرآن مجید پر پیشاب کرکے اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے تھے
یااللہ مجھے معاف کردے اور آنے والے عذاب سے مجھے اور میری اولاد کو محفوظ رکھ۔۔۔
ان للہ وان الیہ راجعون
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
جنوری 2002 کو ملا عبدالسلام ضعیف کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا۔
جناب لگتا ہے آپ نے ملا ضعیف کا وہ بیان نہیں سنا کہ جس میں وہ کہہ رہے ہیں پاکستان امریکہ کو دھوکہ دے رہا ہے اور پاکستان طالبان سے شروع سے کہتا چلا آیا ہے کہ
" ہم امریکہ کے خلاف جہاد میں تمہارے ساتھ ہیں ، جیسا کہ ہم نے روس کے خلاف جہاد میں تمہاری مدد کی تھی"
بحوالہ : سیکرٹ پاکستان۔۔ حصہ اول۔۔ دھوکے کا کھیل
اگر نہیں سنا تو کوئی بات نہیں ، ان شاء اللہ وہ بھی پیش کئے دیتا ہوں۔

:)
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
جناب ، اپنی معلومات اپگریڈ کر لیں ،، سمپل!

اب ملاضعیف کیوںچھوٹ گیا مدنی منے؟ :)

ان شاء اللہ چند ایام میں وہ ویڈیو کٹ کر کے یہاں لگاوں گا جس میں ملا ضعیف اعتراف کرتا ہے کہ :
" ہم امریکہ کے خلاف جہاد میں تمہارے ساتھ ہیں ، جیسا کہ ہم نے روس کے خلاف جہاد میں تمہاری مدد کی تھی"
بحوالہ : سیکرٹ پاکستان۔۔ حصہ اول۔۔ دھوکے کا کھیل
اگر صبر نہیں ہورہا تو یوٹیوب پر سیکرٹ پاکستان کا پہلا حصہ دیکھ لو!! :)
 
شمولیت
فروری 26، 2013
پیغامات
55
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
0
تنخواہ دار ایسے ہی ہوتے ہیں- حق کو قبول نہیں کرتے اور اسکے لیے باطل تاویلیں گھڑتے ہیں کیونکہ تنخواہ جو لگی ہوئی ہے- بالکل تاشفین امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ والے کی طرح------
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جیو پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے سوال جواب سنیں تو ملاں ضعیف کی کتاب اور اس کے علاوہ اور بھی سچ ثابت ہو جائیں گے۔ اس نے خود اقرار کیا ھے کہ اس کی رہائی کچھ ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر ہوئی تھی۔

والسلام
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
تنخواہ دار ایسے ہی ہوتے ہیں- حق کو قبول نہیں کرتے اور اسکے لیے باطل تاویلیں گھڑتے ہیں کیونکہ تنخواہ جو لگی ہوئی ہے- بالکل تاشفین امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ والے کی طرح------
یہ ہماری بدنصیبی نہیں تو اور کیا ہے۔۔۔
ہمیں آج تک کسی نے کوئی آفر نہیں کی۔۔۔
بھائی ہمیں بھی بتائیں۔۔۔ تاکہ ہم بھی کچھ بنالیں۔۔۔
 
Top