• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پچاس روپیہ میں مرید اور پانچسو روپیہ میں جنت کا ٹھیکہ

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
لوجی جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جارہی ہے اور پرائیوٹ سسٹم لاگو ہونے لگا ہے جس کے ٹینڈر نکلتے ہیں اور پھر ٹھیکہ ملتا ہے اسی طرح سے اب اسلام میں ماڈرائزیشن ہونے لگا ہے ۔ اب عمل میں پڑنے کی جھنجھٹ نہیں رہی نہ نماز پڑھو اور نہ روزے رکھو اب تو بس کچھ پیسے خرچ کرو اور جنت تمہاری تمہارے باپ دادا کی کوئی مائی کا لال روکنے والا نہیں۔ یہ مذاق میں نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ ایسا حقیقت میں ہورہا ہے ۔ دیوبندی اور اہل حدیث آپس میں دست و گریبان ہیں اور مزے کوئی اور لے رہا ہے، انہیں ایک دوسرے کو کافر مشرک گمراہ کہنے سے ہی فرست نہیں انہیں دنیا کی خبر ہی نہیں ۔ جنت کے ٹینڈر نکلے اور کچھ مخصوص لوگوں نے ٹھیکہ لے لیا ۔ با لکل بندر بانٹ ہوگیا ۔ لیجئے سنئے کیسے ٹھیکے جاری ہوتے ہیں اور کیا شرائط ہیں آپ کی جیب میں کچھ رقم ہو تو آپ بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں اور جنت خرید لیں۔ لیجئے سنئے کیا معاملہ ہے۔
ضلع بجنور اور ضلع مرادآباد کے بیچ میں ایک نیا ضلع ’’ امروہہ ‘‘وجود میں آیا ہے یہاں کی اکثریت بدعتیوں اور روا فض کی ہے ۔ مجھے آج ہی معلوم ہوا یہاں پانچ روپیہ لیکر مرید کیا جاتا ہے اور پانچسو روپیہ جنت دیدی جاتی ہے ،یعنی جنت کا ٹھیکہ ہوگیا اب کوئی عمل کرنے کی ضرورت نہیں بس جنت ان کی ان کے باپ کی کوئی روکنے والا نہیں ۔ اسی طرح سال میں ایک مخصوص دن روہو مچھلی کا میلہ لگتا ہے جو روافض لگاتے ہیں مسلمان بھی شریک ہوتے ہیں ان کا عقیدہ یہ ہو جو اس دن ’’ روہو مچھلی‘‘ خریدے گا اس پر جادو سحر اثرنہیں ہوگا اور گھر میں خیر و برکت رہے گی۔اگرچہ اب اس میں یہ شدت نہیں رہی مقامی دیوبندی علماء نے اس پر محنت کی اب یہ بازار لگنا تو بند ہوگیا لیکن چوری چھپے کہیں کہیں کام جاری ہے ( نعوذ باللہ من ذالک)۔
تو بھائیو میرا اس ٹھریڈ کو قائم کرنے کا مقصد تفریح بازی نہیں بلکہ میں نے تمام مسلمانوں کو ایک فکر ایک دعوت دی ہے کہ ہم لوگ آپس میں دست و گریبان ہیں اور ایک دوسرے کو باطل گمراہ کہنے کے لیے اپنی ساری توانائی اور ذرائع صرف کررہے ہیں اور لوگ ہماری اس غفلت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنا الو سیدھا کررہے ہیں اور امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گمراہ کررہے ہیں۔ اللہ سے ڈرئیے کہیں قیامت کے دن ہماری اس غفلت کی وجہ سے پکڑ نہ ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اٰمین۔ فقط والسلام۔
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119

مفتی صاحب بہت بڑی اور قیمتی بات آپ نے کہیں ہے ،کاش دونوں مکتبہ فکر کے علما حضرات اس بات کو سنجیدگی سے لے۔
 
شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
تو بھائیو میرا اس ٹھریڈ کو قائم کرنے کا مقصد تفریح بازی نہیں بلکہ میں نے تمام مسلمانوں کو ایک فکر ایک دعوت دی ہے کہ ہم لوگ آپس میں دست و گریبان ہیں اور ایک دوسرے کو باطل گمراہ کہنے کے لیے اپنی ساری توانائی اور ذرائع صرف کررہے ہیں اور لوگ ہماری اس غفلت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنا الو سیدھا کررہے ہیں اور امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گمراہ کررہے ہیں۔ اللہ سے ڈرئیے کہیں قیامت کے دن ہماری اس غفلت کی وجہ سے پکڑ نہ ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اٰمین۔ فقط والسلام۔
عابد بھائی آپ نے دل کی بات کردی۔
 
mabid.bilkhair

مبتدی
شمولیت
اپریل 24، 2013
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
19
السلام علیکم
۔ دیوبندی اور اہل حدیث آپس میں دست و گریبان ہیں -

تو بھائیو میرا اس ٹھریڈ کو قائم کرنے کا مقصد تفریح بازی نہیں بلکہ میں نے تمام مسلمانوں کو ایک فکر ایک دعوت دی ہے کہ ہم لوگ آپس میں دست و گریبان ہیں اور ایک دوسرے کو باطل گمراہ کہنے کے لیے اپنی ساری توانائی اور ذرائع صرف کررہے ۔
السلام علیکم - عابدالرحمٰن صاحب

ضلع بجنور اور ضلع مرادآباد کے بیچ میں ایک نیا ضلع ’’ امروہہ ‘‘وجود میں آیا ہے یہاں کی اکثریت بدعتیوں اور روا فض کی ہے ۔

مندرجہ بالا جملے کے بارے میں آپ سے کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں- جیسا کہ آپ نے کہا کہ وہاں اکثر لوگ بدعتی ھیں تو اہل حدیث نے ہمیشہ بدعت کے خلاف آواز اٹھای ہے چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو (دیوبندی، رافضی، بریلوی وغیرہ) مجھے یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ میں نے انھیں بدعتی کیوں کہا وہ ایک لمبی کہانی ھے - اگر آپ کہیں گے تو اس پر بحث new thread میں کرلیں گے- اب رہی بات آپ کے تھریڈ کی تودیوبندی، رافضی، بریلوی وغیرہ کے ساتھ اپس میں مل کران معاملات کے خلاف آواز اٹھانے کی تو یہ سب پیر پرستی ، دربار کے مرید اور بہت شرکی عقاید یہ سب دیوبندی، رافضی، بریلوی وغیرہ پیں پاے جاتے ہیں -

صحیح مسلم کی حدیث ١٧٧ - جلد اول
نبی صلی الله وسلم کا فرمان ھے خلاف شرح کام کو روکنا بھی ایمان ھے-

اور دیوبندی، رافضی، بریلوی وغیرہ نے تو شرعیت کے احکام ہی بدل ڈالے ہیں- تو ان کو راھ راست پر لانا ہمارا اولین فرض ھے اور جب تک ان کی اصلاح نہ ہو جاے ان کو ساتھ لے کر نھیں چلا جاسکتا-
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
محمد عابد جوناگڑھی صاحب
سب سے پہلے تو اس فورم پرآپ کی تشریف آوری پر مبارک باد قبول ہو، ان شاءاللہ آپ کی تشریف سے ہم غریبوں کا بھلا ہوجائیگا:
آپ کی رہنمائی کا تہ دل سے شکریہ!
اور آپ کا یہ فرمانا با لکل بجا ہے:
اور دیوبندی، رافضی، بریلوی وغیرہ نے تو شرعیت کے احکام ہی بدل ڈالے ہیں- تو ان کو راھ راست پر لانا ہمارا اولین فرض ھے اور جب تک ان کی اصلاح نہ ہو جاے ان کو ساتھ لے کر نھیں چلا جاسکتا-
جی ہاں با لکل ا حکام شریعت بدل ڈالے ۔ اور ان کو راہ راست پر لانا آپ کا اولین فریضہ ہے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت اور استقلال عطا فرمائے۔
اور جب تک ان کی اصلاح نہ ہو جاے ان کو ساتھ لے کر نھیں چلا جاسکتا
بھائی جان میں تو دیوبندی ہوں اور فورم والوں کی کرم فرمائی ہے کہ یہ مجھ احقر کو نبھا رہے ہیں اور ساتھ لیکر چل رہے ہیں جب کہ میری اصلاح بھی نہیں کر پائے۔ آپ فورم کے منتظمین سے فرمائیں کہ بغیر میری اصلاح کئے ہوئے مجھے کیوں ساتھ لے کر چل رہے ہیں!
آپ کی حق گوئی کے لیے مشکور ہوں اللہ تعالیٰ اور ہمت عطا فرمایئے۔ جزاک اللہ خیرا فی الدارین ولک الشکر
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
بھائی جان میں تو دیوبندی ہوں اور فورم والوں کی کرم فرمائی ہے کہ یہ مجھ احقر کو نبھا رہے ہیں اور ساتھ لیکر چل رہے ہیں جب کہ میری اصلاح بھی نہیں کر پائے۔ آپ فورم کے منتظمین سے فرمائیں کہ بغیر میری اصلاح کئے ہوئے مجھے کیوں ساتھ لے کر چل رہے ہیں!
انکل اگر کوئی بارش کا پانی اکٹھا کرنے کے لیے کٹورا الٹا رکھ دے اور پھر پانی نہ بھرنے کا رونا روئے تو اسے کیا کہیں گے؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
اگر کٹورے کی تلی میں چھید ہو اور سیدھی جانب ڈھکن لگا ہو اور بظاہر الٹا ہوتو اس کو کیا کہیں گے: پانی جمع ہوگا کہ نہیں؟
پانی تو جمع ہو گا لیکن تھوڑا
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
پانی تو جمع ہو گا لیکن تھوڑا
جتنا بھی مل جائے اس پر اللہ کا شکر کرنا چاہئے اسی کا نام تقدیر ہے اور یہی توحید ہے زیادہ کی طلب یہ شیطانی عمل ہے ’’ھل من مزید‘‘
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جتنا بھی مل جائے اس پر اللہ کا شکر کرنا چاہئے اسی کا نام تقدیر ہے اور یہی توحید ہے زیادہ کی طلب یہ شیطانی عمل ہے ’’ھل من مزید‘‘
تھوڑی وضاحت کر دوں کہ آپ نے فورم کے اہلحدیث حضرات کے بارے میں کہا کہ انہوں نے میری اصلاح نہیں کی اسی ضمن میں میں نے کہا کہ آپ کی کئی بار اصلاح کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن آپ نے خود کوشش نہیں کی، میرا اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ آپ سے میں نے ایک چھوٹا سا سوال پوچھا تھا کہ اگر آپ کے امام کی بات کتاب و سنت سے ٹکرا جائے تو آپ کیا کریں گے؟ جس کا واضح جواب یہ تھا کہ امام کی بات چھوڑ دیں گے لیکن آپ نے یہ بات واضح طور پر نہیں کی تھی۔
 
Top