- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,396
- پوائنٹ
- 891
۳۶۔نبی جبر نہیں صرف نصیحت کیاکرتے ہیں
۳۷۔دنیا میں سرکشی اور فساد پھیلانے والے
۳۸۔ یتیم کی عزت کرنااور مسکین کو کھانا کھلانا
۳۹۔اللہ فرشتوں کی قطار کے ساتھ جلوہ فرما ہوگا
۴۰۔ نفسِ مطمئن خوش اور رب کی پسندیدہ ہوگی
اچھا تو (اے نبیﷺ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو، کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو۔ البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا۔ اِن لوگوں کو پلٹناہماری طرف ہی ہے، پھر ان کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے۔(الغاشیہ …۲۶)
۳۷۔دنیا میں سرکشی اور فساد پھیلانے والے
سورۃالفجر:اللہ کے نام سے جو بے انتہامہربان اور رحم فرمانے والا ہے۔قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی، اور جُفت اور طاق کی، اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو۔ کیا اس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟ تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیا اونچے ستونوں والے عادِ ارم کے ساتھ جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟ اور ثمودکے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں ؟ اورمیخوں والے فرعون کے ساتھ؟ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا۔ آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسادیا۔ حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے۔( الفجر :۱۴)
۳۸۔ یتیم کی عزت کرنااور مسکین کو کھانا کھلانا
مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنادیا۔ اور جب وہ اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کردیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کردیا۔ ہر گز نہیں ، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے، اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اُکساتے،اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھاجاتے ہو، اور مال کی محبت میں بُری طرح گرفتار ہو۔(الفجر …۲۰)
۳۹۔اللہ فرشتوں کی قطار کے ساتھ جلوہ فرما ہوگا
ہرگز نہیں ، جب زمین پے درپے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنادی جائے گی، اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اس حال میں کہ فرشتے صف درصف کھڑے ہوں گے، اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اُس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟ وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا! پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں ، اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں ۔ (سورۃ الفجر …۲۶)
۴۰۔ نفسِ مطمئن خوش اور رب کی پسندیدہ ہوگی
(دوسری طرف ارشاد ہوگا) اے نفس مطمئن، چل اپنے رب کی طرف اس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش(اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے۔ شامل ہوجا میرے (نیک) بندوں میں اور داخل ہوجا میری جنت میں ۔ (سورۃ الفجر …۳۰)