• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتابوں کی تحقیق

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
کتب لائبریری میں حال ہی میں دو کتب اپ لوڈ کی گئ ہیں "جدید فقہی مسائل 1 اور 2 "
کیا یہ کتب علما کی تصدیق اور اجازت کے بعد اپ لوڈ کی گئ ہیں اور وہ ان کتابوں کے مندرجات سے متفق ہیں ، جیسا کہ کتابوں کے شروع میں لکھا ہوتا ہے اور دوسری بات یہ کہ ایک بار زبیر علیزئ صاحب سے ملاقات ہوئ تو ان کی باتوں سے یہ تاٍثر ملا جیسے ان کی کتابوں کا انٹرنیٹ پر موجود ہونا ان کے علم میں نہیں۔ کوئ بھائ دونوں باتوں کی الگ الگ وضاحت کر دیں کہ آیا ہر کتاب کی تصدیق کی جاتی ہے اور ہر کتاب کے لیے متلعقہ لوگوں سے اجازت لی جاتی ہے ؟
علماء کی تصدیق سے مراد ادارہ محدث کے علماء کی تصدیق ہے نا کہ مصنفین کی جانب سے تصدیق۔

باقی ہم نے انٹرنیٹ پر کتب کی اشاعت کی عمومی اجازت اکثر مکتبہ جات سے لے رکھی ہے۔ خصوصا مکتبہ اسلامیہ (جن کی شائع کردہ کتب پر شیخ زبیر رحمہ اللہ نے اعتماد کا اظہار کیا ہے) سے تو بہت شروع سے ہی میں نے خود اجازت لی تھی۔ انہوں نے نہ ہمیں کتابیں دیں اور نہ ان پیج یا پی ڈی ایف۔ بلکہ صرف اس قدر اجازت تھی کہ آپ اپنی جانب سے ہماری شائع شدہ جو کتاب چاہیں اسکین کر کے اپ لوڈ کر دیں، انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔

گزشتہ سال ہم نے لاہور کے اکثر سلفی ناشرین کو ادارہ محدث مدعو کیا تھا اور وہاں دوران میٹنگ ان کے سامنے ہم نے محدث لائبریری اور دیگر سائٹس پر جاری تمام پراجیکٹس کی تفصیلات پیش کی تھیں۔ وہاں بھی سب ہی ناشرین نے تعاون کی یقین دہانی ہی کروائی، کسی کی جانب سے کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

معذرت کہ آپ کی اتنی ساری پوسٹس جانے کیسے نظروں میں آنے سے رہ گئیں اور جواب میں اس قدر تاخیر ہو گئی۔
 
Top