اچھا ؛ویسے حواشی بھی تحریر کیے ہیں؛وہ شاید بعد میں چھپیں گے؛ابھی ترجمہ ہی چھپا ہو گا۔
جی ایک ماہ پہلے دار السلام جانا ہوا ، کسی دوست نے بتایا کہ ، مفصل شرح مسلم بھی دار السلام کی طرف سے طبع کی جائے گی ۔ ان شاءاللہ ۔
عرض ہے کہ کتب احادیث کے اردو میں تراجم اور حواشی وغیرہ کی کثرت کی وجہ سے انتخاب بسا اوقات مشکل ہو جاتا ہے لہذا وہ ساتھی جن کا تخصص اور ذوق خاص ہے کتب احادیث کے ساتھ تو کیا ممکن ہے کہ وہ فوائد اور طباعت کے اعتبارسے بہترین کا ذکر یہاں کر دیں تاکہ عام خریدنے والے کے لیے اآسانی ہو جائے اور اآغاز صحیح بخاری سے کیا جائے پھر مسلم اور سنن اور باقی معروف کتب
کتب ستہ میں سے جن کتابوں پر دار السلام کی طرف سے کام ہوچکا ہے ، وہ سب سے بہترین طبعات ہیں ، سنن ابی داؤد ، سنن ابن ماجہ ، سنن النسائی تو خود میرے پاس ہے ، بہترین ترجمہ کے ساتھ مختصر مگر جامع انداز میں تشریحی نوٹس بھی دے دیے گئے ہیں ۔
صحیح بخاری کے حوالے سے داؤد راز کی شرح بہترین ہے ، مفتی عبدالستار حماد صاحب کی شرح میں نہیں دیکھ سکا ، لیکن یقینا بہترین ہوگی ۔ لیکن شاید اس کی بنیاد اصل بخاری نہیں بلکہ مختصر البخاری ہے ۔ واللہ اعلم ۔
شیخ الکل سید نذیر حسین رحمہ اللہ کے تلمیذ رشید مولانا ابو الحسن سیالکوٹی رحمہ اللہ نے فتح الباری اور دیگر شروح بخاری کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ضخیم اردو شرح مرتب کی تھی ، جو چند سال پہلے مکتبہ محمدیہ کی طرف سے چھپ تو گئی ، لیکن اردو قدیم ترین ہونے کی وجہ سے اس سے استفادہ کرنا کافی بوجھل سا محسوس ہوتا ہے ۔ اس قدر عظیم الشان کتاب کو چھاپنے سے پہلے اس کے زبان و بیان کے تقاضوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرنا ، انتہائی ضروری تھا ،لیکن افسوس اس طرف توجہ نہیں دی جاسکی ۔