• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتب احادیث کا اردو ترجمہ اور حواشی

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
عرض ہے کہ کتب احادیث کے اردو میں تراجم اور حواشی وغیرہ کی کثرت کی وجہ سے انتخاب بسا اوقات مشکل ہو جاتا ہے لہذا وہ ساتھی جن کا تخصص اور ذوق خاص ہے کتب احادیث کے ساتھ تو کیا ممکن ہے کہ وہ فوائد اور طباعت کے اعتبارسے بہترین کا ذکر یہاں کر دیں تاکہ عام خریدنے والے کے لیے اآسانی ہو جائے اور اآغاز صحیح بخاری سے کیا جائے پھر مسلم اور سنن اور باقی معروف کتب
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
صحیح بخاری کی شرح داود راز یا حافظ عبدالستار الحماد؛دونوں اچھی ہیں
مسلم شریف زیادہ تر وحید الزماں کے ترجمے اور حاشیے والی متداول رہی ہے لیکن ابھی حال ہی میں دارالسلام نے پروفیسر یحیٰ جلال پوری کے ترجمہ اور حواشی کے ساتھ شائع کی ہے؛وہ بہتر ہے۔اگر آپ مفصل مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تقابلی انداز میں تو بریلوی عالم غلام رسول سعیدی کی شرح ضرور دیکھیں۔
 
دار السلام کی طبع شدہ کل ہی خریدی ہے لیکن وہ صرف ترجمہ ہے کیا کوئی حواشی والی طبع بھی ہے
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
دار السلام کی طبع شدہ کل ہی خریدی ہے لیکن وہ صرف ترجمہ ہے کیا کوئی حواشی والی طبع بھی ہے
اچھا ؛ویسے حواشی بھی تحریر کیے ہیں؛وہ شاید بعد میں چھپیں گے؛ابھی ترجمہ ہی چھپا ہو گا۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اچھا ؛ویسے حواشی بھی تحریر کیے ہیں؛وہ شاید بعد میں چھپیں گے؛ابھی ترجمہ ہی چھپا ہو گا۔
جی ایک ماہ پہلے دار السلام جانا ہوا ، کسی دوست نے بتایا کہ ، مفصل شرح مسلم بھی دار السلام کی طرف سے طبع کی جائے گی ۔ ان شاءاللہ ۔
عرض ہے کہ کتب احادیث کے اردو میں تراجم اور حواشی وغیرہ کی کثرت کی وجہ سے انتخاب بسا اوقات مشکل ہو جاتا ہے لہذا وہ ساتھی جن کا تخصص اور ذوق خاص ہے کتب احادیث کے ساتھ تو کیا ممکن ہے کہ وہ فوائد اور طباعت کے اعتبارسے بہترین کا ذکر یہاں کر دیں تاکہ عام خریدنے والے کے لیے اآسانی ہو جائے اور اآغاز صحیح بخاری سے کیا جائے پھر مسلم اور سنن اور باقی معروف کتب
کتب ستہ میں سے جن کتابوں پر دار السلام کی طرف سے کام ہوچکا ہے ، وہ سب سے بہترین طبعات ہیں ، سنن ابی داؤد ، سنن ابن ماجہ ، سنن النسائی تو خود میرے پاس ہے ، بہترین ترجمہ کے ساتھ مختصر مگر جامع انداز میں تشریحی نوٹس بھی دے دیے گئے ہیں ۔
صحیح بخاری کے حوالے سے داؤد راز کی شرح بہترین ہے ، مفتی عبدالستار حماد صاحب کی شرح میں نہیں دیکھ سکا ، لیکن یقینا بہترین ہوگی ۔ لیکن شاید اس کی بنیاد اصل بخاری نہیں بلکہ مختصر البخاری ہے ۔ واللہ اعلم ۔
شیخ الکل سید نذیر حسین رحمہ اللہ کے تلمیذ رشید مولانا ابو الحسن سیالکوٹی رحمہ اللہ نے فتح الباری اور دیگر شروح بخاری کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ضخیم اردو شرح مرتب کی تھی ، جو چند سال پہلے مکتبہ محمدیہ کی طرف سے چھپ تو گئی ، لیکن اردو قدیم ترین ہونے کی وجہ سے اس سے استفادہ کرنا کافی بوجھل سا محسوس ہوتا ہے ۔ اس قدر عظیم الشان کتاب کو چھاپنے سے پہلے اس کے زبان و بیان کے تقاضوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرنا ، انتہائی ضروری تھا ،لیکن افسوس اس طرف توجہ نہیں دی جاسکی ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
مشکوۃ کی معروف اردو شرح مولانا اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کی ہے ، لیکن بعد میں شیخ زبیر علی زئی نے بھی أضواء المصابیح کے نام سے اس کتاب کی تحقیق ، ترجمہ ، شرح کی ہے ، اگر مکمل ہے تو یقینا بہترین کاوش ہے ۔ دیوبندی مکتبہ فکر کی طرف سے ’’ مظاہر حق ، جدید ‘‘ نامی مفصل شرح بھی کافی مواد سموئے ہوئے ہے ۔
بلوغ المرام کی اردو شرح اتحاف الکرام مولانا صفی الرحمن مبارکپوری طبع دار السلام معروف رہی ، پھر بعد میں عمران ایوب لاہوری نے فقہ الاسلام کے نام سے ایک شرح مرتب کی ، طالبعلم اس کو کافی خریدتے نظر آئے ، گوجرانوالہ کے ایک عالم دین نے بھی بلوغ المرام کی شرح لکھی تھی غالبا تفہیم الاسلام کے نام سے ، اس کا بھی کافی نام سنا ہے ۔
موطا امام مالک کا ترجمہ و تحقیق و تشریح از حافظ زبیر علی زئی صاحب ہی معروف ہے ، اس سے پہلے مدارس میں مولانا رفیق اثری صاحب ضوء السالک عربی بطور معاون رکھی جاتی تھی ۔
 
شمولیت
دسمبر 02، 2012
پیغامات
105
ری ایکشن اسکور
196
پوائنٹ
84
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اب اکثر کتب احادیث یونیکوڈ پی ڈی ایف فارمیٹ میں آپ ڈونلوڈ کر سکتے ہیں اور اپنے موبائیل، پی سی یا آئی پیاڈ یا ٹیاب میں مطالعہ کرسکتے ہیں۔ ان میں حدیث کے عنوان اور نمبروں کی فہرست ہے جس پر کلک کر کے اپنی مطلوبہ حدیث پر بآسانی پہنچ سکتے ہیں، الحمد للہ۔ www.cris.co.nf پر جائیں اور ڈؤنلوڈ کریں۔ اگر پسند آئے تو یہاں کہنا نہ بھولیں۔
والسلام
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ان میں حدیث کے عنوان اور نمبروں کی فہرست ہے جس پر کلک کر کے اپنی مطلوبہ حدیث پر بآسانی پہنچ سکتے ہیں،
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سکرین شارٹ لے کر وضاحت کرسکتے ہیں ؟
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم
یونیکوڈ کتابیں یہاں سے ڈاونلوڈ کیجئے
http://islamicurdubooks.com/books/word-files/

پی ڈی ایف یہاں سے
http://islamicurdubooks.com/books/pdf-files/

اور سوفٹویر یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں
http://islamicurdubooks.com/books/softwares/

اس ویبسائٹ پر ابھی کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے سنن ترمذی یونیکوڈ فائل ہم پبلش نہ کر سکے۔ جلد ہی ترمذی کی فائل پبلش ہوگی ان شاء الله
 
Top