- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,582
- ری ایکشن اسکور
- 6,751
- پوائنٹ
- 1,207
کثرت سے توبہ کرنے اور پاک صاف رہنے والے
{إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ o} [البقرہ:۲۲۲]
دوسرے مقام پر فرمایا:'' بے شک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو اور پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ ''
{وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُطَّھِّرِیْنَ o} [التوبۃ:۱۰۸]
تَوَّابُوْنَ: سے وہ لوگ مراد ہیں جو غلطی کے بعد اللہ تعالیٰ کا ذکر شروع کردیتے ہیں اور اپنے کیے پر شرمندہ ہوتے ہیں۔ گناہ کا احساس ہونے کے فوراً بعد توبہ و استغفار کرتے ہیں اور اس غلطی کو نہ دہرانے کا عہد کرتے ہیں۔ توبہ و استغفار کے بعد نیک اعمال بجا لاتے ہیں اور اگر کوئی گناہ سرزد ہو تو پھر توبہ کرتے ہیں۔ یہ بات یاد رہے کہ جو انسان گناہ سے توبہ کرتا ہے ایسے ہوجاتا ہے کہ جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔'' اور اللہ تعالیٰ پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ ''
مُتَطَھِّرِیْنَ: وہ لوگ مراد ہیں جو گندگی سے دور رہتے ہیں، حیض کی حالت میں اپنی بیویوں سے الگ رہتے ہیں اور ان کی دبر بھی استعمال نہیں کرتے، جنابت وغیرہ سے پانی کے ذریعہ پاکیزگی حاصل کرتے ہیں اور صفائی کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہوئے اس پر ہمیشگی کی حرص رکھتے ہیں۔
اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند