• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنز الایمان اردو ترجمہ یونیکوڈ - (مترجم: احمد رضا خان بریلوی)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ نٰزِعٰت
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) قسم ان کی کہ سختی سے جان کھینچیں
(2) اور نرمی سے بند کھولیں )
(3) اور آسانی سے پیریں
(4) پھر آگے بڑھ کر جلد پہنچیں
(5) پھر کام کی تدبیر کریں
(6) کہ کافروں پر ضرور عذاب ہو گا جس دن تھرتھرائے گی تھرتھرانے وا لی
(7) اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے وا لی
(8) کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے ،
(9) آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے
(10) کافر کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے
(11) کیا ہم جب گلی ہڈیاں ہو جائیں گے
(12) بولے یوں تو یہ پلٹنا تو نرا نقصان ہے
(13) تو وہ نہیں مگر ایک جھڑکی
(14) جبھی وہ کھلے میدان میں آ پڑے ہوں گے
(15) کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی
(16) جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں ندا فرمائی،
(17) کہ فرعون کے پاس جا اس نے سر اٹھایا
(18) اس سے کہہ کیا تجھے رغبت اس طرف ہے کہ ستھرا ہو
(19) اور تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں کہ تو ڈرے
(20) پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی
(21) اس پر اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی،
(22) پھر پیٹھ دی اپنی کوشش میں لگا
(23) تو لوگوں کو جمع کیا پھر پکارا،
(24) پھر بولا میں تمہارا سب سے اونچا رب ہوں
(25) تو اللہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑا
(26) بیشک اس میں سیکھ ملتا ہے اسے جو ڈرے
(27) کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا مشکل یا آسمان کا اللہ نے اسے بنایا،
(28) اس کی چھت اونچی کی پھر اسے ٹھیک کیا
(29) اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی
(30) اور اس کے بعد زمین پھیلائی
(31) اس میں سے اس کا پانی اور چارہ نکالا
(32) اور پہاڑوں کو جمایا
(33) تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کو،
(34) پھر جب آئے گی وہ عام مصیبت سب سے بڑی
(35) اس دن آدمی یاد کرے گا جو کوشش کی تھی
(36) اور جہنم ہر دیکھنے والے پر ظاہر کی جائے گی
(37) تو وہ جس نے سرکشی کی
(38) اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی
(39) تو بیشک جہنم ہی اس کا ٹھکانا ہے ،
(40) اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا
(41) تو بیشک جنت ہی ٹھکانا ہے
(42) تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی ہے ،
(43) تمہیں اس کے بیان سے کیا تعلق
(44) تمہارے رب ہی تک اس کی انتہا ہے ،
(45) تم تو فقط اسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے ،
(46) گویا جس دن وہ اسے دیکھیں گے دنیا میں نہ رہے تھے مگر ایک شام یا اس کے دن چڑھے ،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ عَبَس
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) تیوری چڑھائی اور منہ پھیرا
(2) اس پر کہ اس کے پاس وہ نابینا حاضر ہوا
(3) اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ ستھرا ہو
(4) یا نصیحت لے تو اسے نصیحت فائدہ دے ،
(5) وہ جو بے پرواہ بنتا ہے
(6) تم اس کے تو پیچھے پڑتے ہو
(7) اور تمہارا کچھ زیاں نہیں اس میں کہ وہ ستھرا نہ ہو
(8) اور وہ جو تمہارے حضور ملکتا (ناز سے دوڑتا ہوا) آتا
(9) اور وہ ڈر رہا ہے
(10) تو اسے چھوڑ کر اور طرف مشغول ہوتے ہو،
(11) یوں نہیں یہ تو سمجھانا ہے
(12) تو جو چاہے اسے یا د کرے
(13) ان صحیفوں میں کہ عزت والے ہیں
(14) بلندی والے پاکی والے
(15) ایسوں کے ہاتھ لکھے ہوئے ،
(16) جو کرم والے نکوئی والے
(17) آدمی مارا جائیو کیا ناشکر ہے
(18) اسے کاہے سے بنایا،
(19) پانی کی بوند سے اسے پیدا فرمایا، پھر اسے طرح طرح کے اندازوں پر رکھا
(20) پھر اسے راستہ آسان کیا
(21) پھر اسے موت دی پھر قبر میں رکھوایا
(22) پھر جب چاہا اسے باہر نکالا
(23) کوئی نہیں ، اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اسے حکم ہوا تھا
(24) تو آدمی کو چاہیے اپنے کھانوں کو دیکھے
(25) کہ ہم نے اچھی طرح پانی ڈالا
(26) پھر زمین کو خوب چیرا،
(27) تو اس میں اُگایا اناج،
(28) اور انگور اور چارہ،
(29) اور زیتون اور کھجور،
(30) اور گھنے باغیچے ،
(31) اور میوے اور دُوب ( گھاس)
(32) تمہارے فائدے کو اور تمہارے چوپایوں کے ،
(33) پھر جب آئے گی وہ کان پھاڑنے وا لی چنگھاڑ
(34) اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی،
(35) اور ماں اور باپ ،
(36) اور جورو اور بیٹوں سے
(37) ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے
(38) کتنے منہ اس دن روشن ہوں گے
(39) ہنستے خوشیاں مناتے
(40) اور کتنے مونہوں پر اس دن گرد پڑی ہو گی،
(41) ان پر سیاہی چڑھ رہی ہے
(42) یہ وہی ہیں کافر بدکار،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ تکویر
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) جب دھوپ لپیٹی جائے
(2) اور جب تارے جھڑ پڑیں
(3) اور جب پہاڑ چلائے جائیں
(4) اور جب تھلکی (گابھن) اونٹنیاں چھوٹی پھریں
(5) اور جب وحشی جانور جمع کیے جائیں
(6) اور جب سمندر سلگائے جائیں
(7) اور جب جانوں کے جوڑ بنیں
(8) اور جب زندہ دبائی ہوئی سے پوچھا جائے
(9) کس خطا پر ماری گئی
(10) اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں ،
(11) اور جب آسمان جگہ سے کھینچ لیا جائے
(12) اور جب جہنم بھڑکایا جائے
(13) اور جب جنت پاس لائی جائے
(14) ہر جان کو معلوم ہو جائے گا جو حاضر لائی
(15) تو قسم ہے ان کی جو الٹے پھریں ،
(16) سیدھے چلیں تھم رہیں
(17) اور رات کی جب پیٹھ دے
(18) اور صبح کی جب دم لے
(19) بیشک یہ عزت والے رسول کا پڑھنا ہے ،
(20) جو قوت والا ہے مالک عرش کے حضور عزت والا وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے
(21) امانت دار ہے
(22) اور تمہارے صاحب مجنون نہیں
(23) اور بیشک انہوں نے اسے روشن کنارہ پر دیکھا
(24) اور یہ نبی غیب بتانے میں بخیل نہیں ،
(25) اور قرآن، مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں ،
(0) پھر کدھر جاتے ہو
(1)
(27) وہ تو نصیحت ہی ہے سارے جہان کے لیے ،
(28) اس کے لیے جو تم میں سیدھا ہونا چاہے
(29) اور تم کیا چا ہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ انفطار
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) جب آسمان پھٹ پڑے ،
(2) اور جب تارے جھڑ پڑیں ،
(3) اور جب سمندر بہا دیے جائیں
(4) اور جب قبریں کریدی جائیں
(5) ہر جان، جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے
(6) اے آدمی! تجھے کس چیز نے فریب دیا اپنے کرم والے رب سے
(7) جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا پھر ہموار فرمایا
(8) جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا
(9) کوئی نہیں بلکہ تم انصاف ہونے کو جھٹلاتے ہو
(10) اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں
(11) معزز لکھنے والے
(12) جانتے ہیں جو کچھ تم کرو
(13) بیشک نیکو کار ضرور چین میں ہیں
(14) اور بیشک بدکار ضرور دوزخ میں ہیں ،
(15) انصاف کے دن اس میں جائیں گے ،
(16) اور اس سے کہیں چھپ نہ سکیں گے ،
(17) اور تو کیا جانیں کیسا انصاف کا دن،
(18) پھر تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن،
(19) جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے ،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ مُطفِّفیِن
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) کم تولنے والوں کی خرابی ہے ،
(2) وہ کہ جب اوروں سے ناپ لیں پورا لیں ،
(3) اور جب انہیں ناپ تول کر دی کم کر دیں ،
(4) کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے ،
(5) ایک عظمت والے دن کے لیے
(6) جس دن سب لوگ رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے ،
(7) بیشک کافروں کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے
(8) اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے
(9) وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے
(10) اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ،
(11) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
(12) اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش
(13) جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے اگلوں کی کہانیاں ہیں ،
(14) کوئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے ان کی کمائیوں نے
(15) ہاں ہاں بیشک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں
(16) پھر بیشک انہیں جہنم میں داخل ہونا،
(17) پھر کہا جائے گا، یہ ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے
(18) ہاں ہاں بیشک نیکوں کی لکھت سب سے اونچا محل علیین میں ہے
(19) اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے
(20) وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے
(21) کہ مقرب جس کی زیارت کرتے ہیں ،
(22) بیشک نیکوکار ضرور چین میں ہیں ،
(23) تختوں پر دیکھتے ہیں
(24) تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہنچانے
(25) نتھری شراب پلائے جائیں گے جو مُہر کی ہوئی رکھی ہے
(26) اس کی مُہر مشک پر ہے ، اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے
(27) اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے
(28) وہ چشمہ جس سے مقربانِ بارگاہ پیتے ہیں
(29) بیشک مجرم لوگ ایمان والوں سے ہنسا کرتے تھے ،
(30) اور جب وہ ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے
(31) اور جب اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے
(32) اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بیشک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں
(33) اور یہ کچھ ان پر نگہبان بنا کر نہ بھیجے گئے
(34) تو آج ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں
(35) تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں
(36) کیوں کچھ بدلا ملا کافروں کو اپنے کیے کا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ اِنشِقاق
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) جب آسمان شق ہو
(2) اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے ،
(3) اور جب زمین دراز کی جائے
(4) اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے اور خالی ہو جائے ،
(5) اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے
(6) اے آدمی! بیشک تجھے اپنے رب کی طرف ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا
(7) تو وہ وہ اپنا نامۂ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے
(8) اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا
(9) اور اپنے گھر والوں کی طرف شاد شاد پلٹے گا
(10) اور وہ جس کا نامۂ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے
(11) وہ عنقریب موت مانگے گا
(12) اور بھڑکتی آ گ میں جائے گا،
(13) بیشک وہ اپنے گھر میں خوش تھا
(14) وہ سمجھا کہ اسے پھرنا نہیں
(15) ہاں کیوں نہیں بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے ،
(16) تو مجھے قسم ہے شام کے اجالے کی
(17) اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں
(18) اور چاند کی جب پورا ہو
(19) ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے
(20) تو کیا ہوا انہیں ایمان نہیں لاتے
(21) اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے السجدۃ ۔13
(22) بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں
(23) اور اللہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں
(24) تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو
(25) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہو گا،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ بروج
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) قسم آسمان کی، جس میں برج ہیں
(2) اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
(3) اور اس دن کی جو گواہ ہے اور اس دن کی جس میں حاضر ہوتے ہیں
(4) کھائی والوں پر لعنت ہو
(5) اس بھڑکتی آ گ والے ،
(6) جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے اور وہ خد گواہ ہیں جو کہ مسلمانوں کے ساتھ کر رہے تھے
(8) اور انھیں مسلمانوں کا کیا برا لگا یہی نہ کے وہ ایمان لائے اللہ والے سب خوبیوں سرا ہے پر،
(9) کے اس کے لئے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے ،
(10) بے شک جنھوں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پھر تو بہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب
(11) بے شک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیابی ہے ،
(12) بے شک تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے
(13) بے شک وہ پہلے اور پھر کرے
(14) اور وہی ہے بخشنے والا اپنے نیک بندوں پر پیارا ،
(15) عزت والے عرش کا مالک ،
(16) ہمیشہ جو چاہے کہ لینے والا ،
(17) کیا تمھارے پاس لشکروں کے بات آئی
(18) وہ لشکر کون فرعون اور ثمود
(19) بلکہ کافر جھٹلا نے میں ہیں
(20) اور اللہ ان کے پیچھے سے انھیں گھیرے ہوئے ہے
(21) بلکہ وہ کمال شرف والا قران ہے ،
(22) لو ح محفوظ میں ،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الطارق
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی،
(2) اور کچھ تم نے جا نا وہ رات کو آنے والا کیا ہے ،
(3) خوب چمکتا تارا ،
(4) کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو
(5) تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا
(6) جَست کرتے ( اچھلتے ہوئے ) پانی سے ،
(7) جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے
(8) بے شک اللہ اس کے واپس کرنے پر قادر ہے
(9) جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہو گی
(10) تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہو گا نہ کوئی مددگار
(11) آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے
(12) اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے
(13) بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے
(14) اور کوئی ہنسی کی بات نہیں
(15) بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں
(16) اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں
(17) تو تم کافروں کو ڈھیل دو انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ اعلیٰ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے
(2) جس نے بنا کر ٹھیک کیا
(3) اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی
(4) اور جس نے چارہ نکالا،
(5) پھر اسے خشک سیاہ کر دیا،
(6) اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے (5)
(7) مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو،
(8) اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کر دیں گے
(9) تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے
(10) عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے
(11) اور اس سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا،
(12) جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا
(13) پھر نہ اس میں مرے اور نہ جیے
(14) بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا
(15) اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی
(16) بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو
(17) اور آخرت بہتر اور باقی رہنے وا لی،
(18) بیشک یہ اگلے صحیفوں میں ہے
(19) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ غاشیہ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) بیشک تمہارے پاس اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی
(2) کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے ،
(3) کام کریں مشقت جھیلیں ،
(4) جائیں بھڑکتی آگ میں
(5) نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں ،
(6) ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے
(7) کہ نہ فربہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں
(8) کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں
(9) اپنی کوشش پر راضی
(10) بلند باغ میں ،
(11) کہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے ،
(12) اس میں رواں چشمہ ہے ،
(13) اس میں بلند تخت ہیں ،
(14) اور چنے ہوئے کوزے
(15) اور برابر برابر بچھے ہوئے قا لین
(16) اور پھیلی ہوئی چاندنیاں
(17) تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا گیا،
(18) اور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا
(19) اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیے گئے ،
(20) اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی،
(21) تو تم نصیحت سناؤ تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو،
(22) تم کچھ ان پر کڑوڑا (ضامن) نہیں
(23) ہاں جو منہ پھیرے اور کفر کرے
(24) تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا
(25) بیشک ہماری ہی طرف ان کا پھرنا
(26) پھر بیشک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے ،
 
Top