• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ککڑی اور تر کجھور

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
کھجور کے بے شمار فوائد ہیں اور اگر تر ہوتو فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں ۔ طب نبوی میں ترکجھور کے ساتھ ککڑی کا استعمال ملتا ہے ۔ مسلم شریف کی حدیث میں ہے نبی ﷺ ککڑی اور ترکجھور ایک ساتھ تناول فرمایا کرتے تھے ۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رأيتُ رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ يأكل القِثَّاءَ بالرُّطَبِ(صحيح مسلم:2043)
ترجمہ: سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھجور کے ساتھ ککڑی کھاتے ہوئے دیکھا۔
ککڑی جو کھیرے کی شکل میں ہوتا ہے موجودہ طب میں بھی اس کے بڑے فوائد کا ذکر ہے ۔ یہ وہی ککڑی ہے جس کا مطالبہ بنواسرائیل نے موسی علیہ السلام کے ذریعہ اللہ تعالی سے کیا تھا۔
وَإِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَىٰ لَن نَّصْبِرَ عَلَىٰ طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنبِتُ الْأَرْضُ مِن بَقْلِهَا وَقِثَّائِهَا وَفُومِهَا وَعَدَسِهَا وَبَصَلِهَا
ۖ قَالَ أَتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنَىٰ بِالَّذِي هُوَ خَيْر(البقرۃ:61)
ترجمہ: اور جب تم نے کہا اے موسی ! ہم سے ایک ہی قسم کے کھانے پر ہرگز صبر نہ ہوسکے گا ، اس لئے اپنے رب سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں زمین کی پیداوار ساگ، ککڑی، گیہوں، مسور اور پیاز دے ۔ آپ نے فرمایا: بہتر چیز کے بدلے ادنی چیز کیوں طلب کرتے ہو۔
ککڑی کا تر کجھور کے ساتھ استعمال جو نبی ﷺ کا عمل تھا یقینا جسمانی اعتبار سے مقوی اور صحت بخش ہے جس کی صراحت ایک دوسری حدیث سے ہوتی ہے ۔
كانَت أمِّي تعالِجُني للسُّمنةِ، تريدُ أن تُدْخِلَني على رسولِ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ علَيهِ وسلَّمَ: فما استقامَ لَها ذلِكَ، حتَّى أَكَلتُ القثَّاءَ، بالرُّطَبِ، فسَمِنْتُ، كأحسَنِ سِمنةٍ۔(صحيح ابن ماجه:2701)
ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب میری والدہ نے مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس رخصت کرنے کا ارادہ کیا تو میرے دبلے پن کا علاج کرنے لگیں مگر کوئی علاج کارگر نہ ہوا۔ تو پھر میں نے ترکھجوروں کے ساتھ ککڑی کھانا شروع کی تو میں معتدل جسم والی ہوگئی۔
گرمی کے موسم میں عام طور سے ککڑی پائی جاتی ہے ہمیں اس کا استعمال کرنا چاہئے ، ساتھ ہی ترکجھور شامل کرلیں تاکہ منفعت بخش ہوجائے ۔
 
Top