تم یہی کام کرتے ہو اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخ بنتے ہو
کیسے؟
تم رد کرتے ہو
ہمیشہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا ۔کیوں کرتے ہوکہ نہیں ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت عمل ہے کہ نہیں؟
(1)
تم گستاخ بنتے ہو نبی کے عمل کے منکر بن کر کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدوں کی رفع الیدین کی۔ تم کس دلیل سے سجدوں کی رفع الیدین کے منکر ہو؟امتیوں کے اقوال سے؟ اور جھوٹ کہتے ہو کہ ہم جو نماز پڑھتے ہیں وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم والی ہے۔
(2)
تم گستاخ بنتے ہو سات قرائتوں میں سے صرف ایک پر ہی ہمیشہ تلاوت کرکے ،نبی صلی اللہ علیہ وسلم امت کو سات لغتوں پر قرآن پڑھنے کی اجازت دلوا کر گئے تھے،تم نے جو چھ قرائتوں کو چھوڑا تو کس دلیل سے ؟؟ امتیوں کے کہنے پر؟ اور جھوٹ کہتے ہو کہ تم صرف قرآن اور حدیث کے ہی ماننے والے ہو۔
(3)
تم جھوٹ بولتے ہو اپنے عمل پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اور نفس پرستی کو سنت کہتے ہو امتیوں کے حکم پر اگر کوئی مسئلہ غلط بیان کرتے ہو تو اس غلط مسئلہ کو بھی قرآن و حدیث سے ثابت کہہ کر پھیلاتے ہو
(4)
جوکہ جب غلط ثابت ہوجاتا ہے تو پھر اپنے مولویوں کو کوسنے دیتے ہو ،لیکن ہم اہل سنت والجماعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بلکل جھوٹ نہیں بولتے ہم صاف صاف بتاتے ہیں کہ ہم حنفی فقہ پر عامل ہیں ۔
(8)
چلو ایسا کرو اک سوال کا جواب دے دو قرآن و حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دکھاکر کہ
سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانا فرض ہے؟ واجب؟ یا سنت؟یا نفل؟ ۔ (5)
یاد رہے صرف قرآن کی آیت یا حدیث ہی پیش کردینا کافی ہے کسی بھی امتی کا قول پیش نہیں کرنا۔اوکے(6)؟
اور یہ مسئلہ ایسا نہیں جو کبھی سالوں میں ایک بار پیش آئے یہ کام آپ دن میں پانچ بار ضرور دھراتے ہوں گے ہر ہر نماز کی رکعتوں میں ۔ کیوں نماز تو پڑھتے ہی ہوں گے ناں؟ بے دلیل یا دلیل جان کر ؟اور حکم بھی معلوم ہوگا ؟ سورۃ فاتحہ کا آپ فرض کہتے ہیں اس کی دلیل نہیں پوچھی ابھی، ہاں فاتحہ کے بعد جو سورۃ تم بھی پڑھتے ہو اور تمہارا امام بھی جماعت میں ،اور منفرد ہوتے ہوئے آپ خود، اس کا حکم بتاؤ۔ (7)
شکریہ
1۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کھڑے ہوکر پیشاب کرنا عام معمول نہیں تھا ۔ بامر مجبوری آپ نے ایسا کیا تھا ۔ اگر کسی کو ایسی مجبوری بن جائے تو اس سنت پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔واللہ اعلم ۔ اور یہ ہمیشہ کا لفظ جو آپ نے شامل کیا ہے یہ سنت نبوی کے تعلق سےہےیا ہمارے عمل کےتعلق سے ؟
اگر آپ کی مراد پہلی بات ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سنت ہمیشہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا ہے ۔ جس کا ثبوت آپ کے ذمے ہے ۔
اور اگر ’’ ہمیشہ ‘‘ کا تعلق ہمارے عمل سے ہے توپھر اعتراض کیا ہے ؟ نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ ایسا کیا اور نہ ہی ہم کرتےہیں ۔
فورم پر اس حوالے سے
شاہد نذیر ابوالحسن علوی ابن بشیر الحسینوی صاحبان وضاحت کرچکے ہیں اور وہاں آپ بھی اپنا بیان لکھ چکے ہیں اس کو ایک نظر ضرور دیکھ لیں ۔
http://forum.mohaddis.com/threads/ہائے-ری-تقلید-تیرا-بیڑا-غرق.475/
2۔
سجدوں میں رفع الیدین کی روایات صحیح نہیں ہیں ۔ حافظ زبیر علی زئی صاحب کی نورالعینین میں اس کی تفصیل دیکھ لیں ۔ آپ ان کو صحیح ثابت کردیں ہم کرنا شروع کردیں گے ۔
3۔
یہ آپ کی ناواقفیت ہے ۔ اگر لاہور میں رہتے ہیں تو کبھی جامعہ لاہور اسلامیہ گارڈن ٹاؤن یا اسی جامعہ کی دوسری شاخ البیت العتیق میں آ جائیں ۔ اگر آپ کا جی چاہا تو اس سنت نبوی کے مطابق نماز پڑھانے والا امام اپنی مسجد کے لیے بھی لے جائیے گا ۔
4۔
کوئی مثال ؟
5۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت آپ نے کیا ہے ہم بھی کرتے ہیں ۔
کسی شرعی حکم پر عمل کرنے کے لیے یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ یہ فرض ، واجب ، سنت ، نفل کیا ہے ؟
ذرا یہی مسئلہ انہیں شروط کے ساتھ آپ امام صاحب سے ثابت کرکے دکھادیں ؟ کیونکہ آپ بھی تو امام ابو حنیفہ کی تقلید کا دعوی کرتے ہیں ۔
ویسے ایک بات ہے آپ تو ہوگئے مقلد لیکن امام صاحب نےتو یہ مسئلہ قرآن وسنت سے ہی لیا ہوگا نا ؟ ذرا بتائیں امام صاحب کا اس سلسلے میں کیا موقف ہے ؟
6۔
بالکل آپ نے بھی امام صاحب کے علاوہ امام مسجد کا مقلد نہیں بننا ۔ ٹھیک ؟
7۔
آپ کے لیے اتنی آسانی ہے کہ امام صاحب سے پوچھ کر بتادیں اور کسی سے پوچھ کر اس کی تقلید نہیں کرنی کیونکہ آپ صرف امام صاحب کی ہی تقلید کرتے ہیں نا ؟
8۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے تو آپ نے بزبان خود ہاتھ دھولیے ۔ جبکہ امام صاحب کی تقلید سے آپ عملا محروم رہتےہیں ۔ کبھی امام صاحب کی کسی کتاب کی آپ نے شکل دیکھی ہے ؟ آپ کو پتہ ہے کہ امام صاحب کی زبان عربی تھی یا فارسی تھی کہ ان کی کتابیں کس زبان میں ہوں گی ؟
آپ فقہ حنفی پر عامل ہونے کا دعوی کرتے ہیں ؟ حنفیوں کے ہاں عقیدہ بھی کسی شی کا نام ہے کہ نہیں ؟ جس کو امام صاحب کی طرف منسوب کرکے الفقہ الأکبر کہاجاتا ہے آپ کے ہاں وہ معتبر کتاب ہے ؟
امام ابوجعفر الطحاوی نے العقیدۃ الطحاویہ میں جوعقائد بیان کیے ہیں ان کےمطابق یہ عقیدہ کے مسائل فقہ حنفی ( ابو حنیفہ ، صاحبین ) کے مطابق ہیں کیا آپ کے عقیدے بھی ویسےہی ہیں ؟
کیا مانتےہیں کہ اللہ عرش پر مستوی ہے؟ کیا مانتے ہیں کہ اللہ کی صفات ید ، رجل ، وجہ ۔۔۔ ہیں ؟
آپ کوشاید نہیں لیکن آپ کے بڑوں کو پتہ ہوگا کہ آپ عقیدہ میں اشعری و ماتریدی ہیں ۔۔۔ یہاں فقہ حنفی کدھر گئی ؟ کیا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالی عقیدے میں گمراہ تھے ؟
اور بریلوی حضرات نےجگہ جگہ شرکیات کے جو بازار قائم کر رکھے ہیں یہ سارے فقہ حنفی کےمطابق ہیں ؟ کس بابے سے جاکر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالی مانگتے تھے ؟
کس دربار پر جاکر نذر و نیاز دیتے تھے ؟
امام صاحب نے کتنی دفعہ عید میلاد النبی منائی یا صلاۃ عید میلاد النبی پڑھی تھی ؟