• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا احناف امام صاحب کی مکمل تقلید کرتے ہیں ؟

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
مین یہاں صرف اتنا کہوں گا تم امام صاحب کے مقلد بالکل نہیں ہو ، یہ صرف تمہا رے منہ کی باتیں ہیں ، جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ،تم نے امام صاحبکی سینکڑوں آراء کو رد کیا ہے ، مجھے بتاؤ ایسا کیوں کیا ہے اور جب ہم یہ کام کرتے ہیں تو تم ہم پر گستاخ کا فتوی لگاتے ہو م،ایسا دہرا معیار آخر کیوں ؟
تیری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی
وہ تیرگی جو میرے نامہ سیاہ میں ہے


نوٹ:
محترم جناب حافظ عمران صاحب کی بالا بات ’’ اہل حدیث کا امام کون؟ ‘‘ والے تھریڈ میں پوسٹ تھی موضوع سے غیر متعلق ہونے کی وجہ سے نئے تھریڈ میں منتقل کردی گئی ہے۔۔ انتظامیہ
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
مین یہاں صرف اتنا کہوں گا تم امام صاحب کے مقلد بالکل نہیں ہو ، یہ صرف تمہا رے منہ کی باتیں ہیں ، جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ،تم نے امام صاحبکی سینکڑوں آراء کو رد کیا ہے ، مجھے بتاؤ ایسا کیوں کیا ہے اور جب ہم یہ کام کرتے ہیں تو تم ہم پر گستاخ کا فتوی لگاتے ہو م،ایسا دہرا معیار آخر کیوں ؟
تیری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی
وہ تیرگی جو میرے نامہ سیاہ میں ہے
تم یہی کام کرتے ہو اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخ بنتے ہو
کیسے؟
تم رد کرتے ہو ہمیشہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا ۔کیوں کرتے ہوکہ نہیں ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت عمل ہے کہ نہیں؟
تم گستاخ بنتے ہو نبی کے عمل کے منکر بن کر کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدوں کی رفع الیدین کی۔ تم کس دلیل سے سجدوں کی رفع الیدین کے منکر ہو؟امتیوں کے اقوال سے؟ اور جھوٹ کہتے ہو کہ ہم جو نماز پڑھتے ہیں وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم والی ہے۔
تم گستاخ بنتے ہو سات قرائتوں میں سے صرف ایک پر ہی ہمیشہ تلاوت کرکے ،نبی صلی اللہ علیہ وسلم امت کو سات لغتوں پر قرآن پڑھنے کی اجازت دلوا کر گئے تھے،تم نے جو چھ قرائتوں کو چھوڑا تو کس دلیل سے ؟؟ امتیوں کے کہنے پر؟ اور جھوٹ کہتے ہو کہ تم صرف قرآن اور حدیث کے ہی ماننے والے ہو۔
تم جھوٹ بولتے ہو اپنے عمل پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اور نفس پرستی کو سنت کہتے ہو امتیوں کے حکم پر اگر کوئی مسئلہ غلط بیان کرتے ہو تو اس غلط مسئلہ کو بھی قرآن و حدیث سے ثابت کہہ کر پھیلاتے ہو
جوکہ جب غلط ثابت ہوجاتا ہے تو پھر اپنے مولویوں کو کوسنے دیتے ہو ،لیکن ہم اہل سنت والجماعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بلکل جھوٹ نہیں بولتے ہم صاف صاف بتاتے ہیں کہ ہم حنفی فقہ پر عامل ہیں ۔
چلو ایسا کرو اک سوال کا جواب دے دو قرآن و حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دکھاکر کہ

سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانا فرض ہے؟ واجب؟ یا سنت؟یا نفل؟ ۔

یاد رہے صرف قرآن کی آیت یا حدیث ہی پیش کردینا کافی ہے کسی بھی امتی کا قول پیش نہیں کرنا۔اوکے؟
اور یہ مسئلہ ایسا نہیں جو کبھی سالوں میں ایک بار پیش آئے یہ کام آپ دن میں پانچ بار ضرور دھراتے ہوں گے ہر ہر نماز کی رکعتوں میں ۔ کیوں نماز تو پڑھتے ہی ہوں گے ناں؟ بے دلیل یا دلیل جان کر ؟اور حکم بھی معلوم ہوگا ؟ سورۃ فاتحہ کا آپ فرض کہتے ہیں اس کی دلیل نہیں پوچھی ابھی، ہاں فاتحہ کے بعد جو سورۃ تم بھی پڑھتے ہو اور تمہارا امام بھی جماعت میں ،اور منفرد ہوتے ہوئے آپ خود، اس کا حکم بتاؤ۔


شکریہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
تم یہی کام کرتے ہو اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخ بنتے ہو
کیسے؟
تم رد کرتے ہو ہمیشہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا ۔کیوں کرتے ہوکہ نہیں ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت عمل ہے کہ نہیں؟ (1)
تم گستاخ بنتے ہو نبی کے عمل کے منکر بن کر کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدوں کی رفع الیدین کی۔ تم کس دلیل سے سجدوں کی رفع الیدین کے منکر ہو؟امتیوں کے اقوال سے؟ اور جھوٹ کہتے ہو کہ ہم جو نماز پڑھتے ہیں وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم والی ہے۔ (2)
تم گستاخ بنتے ہو سات قرائتوں میں سے صرف ایک پر ہی ہمیشہ تلاوت کرکے ،نبی صلی اللہ علیہ وسلم امت کو سات لغتوں پر قرآن پڑھنے کی اجازت دلوا کر گئے تھے،تم نے جو چھ قرائتوں کو چھوڑا تو کس دلیل سے ؟؟ امتیوں کے کہنے پر؟ اور جھوٹ کہتے ہو کہ تم صرف قرآن اور حدیث کے ہی ماننے والے ہو۔ (3)
تم جھوٹ بولتے ہو اپنے عمل پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اور نفس پرستی کو سنت کہتے ہو امتیوں کے حکم پر اگر کوئی مسئلہ غلط بیان کرتے ہو تو اس غلط مسئلہ کو بھی قرآن و حدیث سے ثابت کہہ کر پھیلاتے ہو (4)
جوکہ جب غلط ثابت ہوجاتا ہے تو پھر اپنے مولویوں کو کوسنے دیتے ہو ،لیکن ہم اہل سنت والجماعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بلکل جھوٹ نہیں بولتے ہم صاف صاف بتاتے ہیں کہ ہم حنفی فقہ پر عامل ہیں ۔ (8)
چلو ایسا کرو اک سوال کا جواب دے دو قرآن و حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دکھاکر کہ

سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانا فرض ہے؟ واجب؟ یا سنت؟یا نفل؟ ۔ (5)

یاد رہے صرف قرآن کی آیت یا حدیث ہی پیش کردینا کافی ہے کسی بھی امتی کا قول پیش نہیں کرنا۔اوکے(6)؟
اور یہ مسئلہ ایسا نہیں جو کبھی سالوں میں ایک بار پیش آئے یہ کام آپ دن میں پانچ بار ضرور دھراتے ہوں گے ہر ہر نماز کی رکعتوں میں ۔ کیوں نماز تو پڑھتے ہی ہوں گے ناں؟ بے دلیل یا دلیل جان کر ؟اور حکم بھی معلوم ہوگا ؟ سورۃ فاتحہ کا آپ فرض کہتے ہیں اس کی دلیل نہیں پوچھی ابھی، ہاں فاتحہ کے بعد جو سورۃ تم بھی پڑھتے ہو اور تمہارا امام بھی جماعت میں ،اور منفرد ہوتے ہوئے آپ خود، اس کا حکم بتاؤ۔ (7)
شکریہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کھڑے ہوکر پیشاب کرنا عام معمول نہیں تھا ۔ بامر مجبوری آپ نے ایسا کیا تھا ۔ اگر کسی کو ایسی مجبوری بن جائے تو اس سنت پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔واللہ اعلم ۔ اور یہ ہمیشہ کا لفظ جو آپ نے شامل کیا ہے یہ سنت نبوی کے تعلق سےہےیا ہمارے عمل کےتعلق سے ؟
اگر آپ کی مراد پہلی بات ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سنت ہمیشہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا ہے ۔ جس کا ثبوت آپ کے ذمے ہے ۔
اور اگر ’’ ہمیشہ ‘‘ کا تعلق ہمارے عمل سے ہے توپھر اعتراض کیا ہے ؟ نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ ایسا کیا اور نہ ہی ہم کرتےہیں ۔
فورم پر اس حوالے سے شاہد نذیر ابوالحسن علوی ابن بشیر الحسینوی صاحبان وضاحت کرچکے ہیں اور وہاں آپ بھی اپنا بیان لکھ چکے ہیں اس کو ایک نظر ضرور دیکھ لیں ۔
http://forum.mohaddis.com/threads/ہائے-ری-تقلید-تیرا-بیڑا-غرق.475/

سجدوں میں رفع الیدین کی روایات صحیح نہیں ہیں ۔ حافظ زبیر علی زئی صاحب کی نورالعینین میں اس کی تفصیل دیکھ لیں ۔ آپ ان کو صحیح ثابت کردیں ہم کرنا شروع کردیں گے ۔

یہ آپ کی ناواقفیت ہے ۔ اگر لاہور میں رہتے ہیں تو کبھی جامعہ لاہور اسلامیہ گارڈن ٹاؤن یا اسی جامعہ کی دوسری شاخ البیت العتیق میں آ جائیں ۔ اگر آپ کا جی چاہا تو اس سنت نبوی کے مطابق نماز پڑھانے والا امام اپنی مسجد کے لیے بھی لے جائیے گا ۔

کوئی مثال ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت آپ نے کیا ہے ہم بھی کرتے ہیں ۔
کسی شرعی حکم پر عمل کرنے کے لیے یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ یہ فرض ، واجب ، سنت ، نفل کیا ہے ؟
ذرا یہی مسئلہ انہیں شروط کے ساتھ آپ امام صاحب سے ثابت کرکے دکھادیں ؟ کیونکہ آپ بھی تو امام ابو حنیفہ کی تقلید کا دعوی کرتے ہیں ۔
ویسے ایک بات ہے آپ تو ہوگئے مقلد لیکن امام صاحب نےتو یہ مسئلہ قرآن وسنت سے ہی لیا ہوگا نا ؟ ذرا بتائیں امام صاحب کا اس سلسلے میں کیا موقف ہے ؟

بالکل آپ نے بھی امام صاحب کے علاوہ امام مسجد کا مقلد نہیں بننا ۔ ٹھیک ؟

آپ کے لیے اتنی آسانی ہے کہ امام صاحب سے پوچھ کر بتادیں اور کسی سے پوچھ کر اس کی تقلید نہیں کرنی کیونکہ آپ صرف امام صاحب کی ہی تقلید کرتے ہیں نا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے تو آپ نے بزبان خود ہاتھ دھولیے ۔ جبکہ امام صاحب کی تقلید سے آپ عملا محروم رہتےہیں ۔ کبھی امام صاحب کی کسی کتاب کی آپ نے شکل دیکھی ہے ؟ آپ کو پتہ ہے کہ امام صاحب کی زبان عربی تھی یا فارسی تھی کہ ان کی کتابیں کس زبان میں ہوں گی ؟
آپ فقہ حنفی پر عامل ہونے کا دعوی کرتے ہیں ؟ حنفیوں کے ہاں عقیدہ بھی کسی شی کا نام ہے کہ نہیں ؟ جس کو امام صاحب کی طرف منسوب کرکے الفقہ الأکبر کہاجاتا ہے آپ کے ہاں وہ معتبر کتاب ہے ؟
امام ابوجعفر الطحاوی نے العقیدۃ الطحاویہ میں جوعقائد بیان کیے ہیں ان کےمطابق یہ عقیدہ کے مسائل فقہ حنفی ( ابو حنیفہ ، صاحبین ) کے مطابق ہیں کیا آپ کے عقیدے بھی ویسےہی ہیں ؟
کیا مانتےہیں کہ اللہ عرش پر مستوی ہے؟ کیا مانتے ہیں کہ اللہ کی صفات ید ، رجل ، وجہ ۔۔۔ ہیں ؟
آپ کوشاید نہیں لیکن آپ کے بڑوں کو پتہ ہوگا کہ آپ عقیدہ میں اشعری و ماتریدی ہیں ۔۔۔ یہاں فقہ حنفی کدھر گئی ؟ کیا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالی عقیدے میں گمراہ تھے ؟
اور بریلوی حضرات نےجگہ جگہ شرکیات کے جو بازار قائم کر رکھے ہیں یہ سارے فقہ حنفی کےمطابق ہیں ؟ کس بابے سے جاکر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالی مانگتے تھے ؟
کس دربار پر جاکر نذر و نیاز دیتے تھے ؟
امام صاحب نے کتنی دفعہ عید میلاد النبی منائی یا صلاۃ عید میلاد النبی پڑھی تھی ؟
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
و بعبارۃ أخری :
اہلحدیث کی اصل دلیل حدیث یعنی اقوال رسول ہیں اس لیے وہ ان کو امام اعظم مانتے ہیں ۔
جبکہ مقلدین کی اصل دلیل اقوال امام ہیں اس لیے وہ ان کو امام اعظم کہتے ہیں ۔
پہلی بات
دونوں عبارات جھوٹ ،دجل و فریب ہیں جو کہ آپ جیسے سمجھدار شخص کے شایان شان بلکل نہیں ، ہاں اہل سنت والجماعت احناف دیوبند کی دشمنی میں ایسا کیا جانا عین جائز ہے آپ کے ہاں ۔
جناب کی دلیل کیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو " امام اعظم " کہنے کی ؟قرآن پیش کردیں یا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک اور بس۔لیکن یہاں آپ نے جو قول پیش کیا ہے
یہی وجہ ہے کہ امام سیوطی علیہ الرحمہ نے اہل حدیث کا امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرار دیا ہے۔ اور اسی طرح بہت سارے آئمہ کرام سے اس طرح کا مضمون باختلاف عبارات ثابت ہے ۔
اور امام سیوطی رحمہ اللہ نا تو نبی ہیں اور ناہی اللہ (معاذ اللہ) پھر بقول آپ جناب خضر حیات صاحب کے (اور آپ بھی نبی یا اللہ نہیں ہیں)
اس لیے ان کو امام اعظم کہتے ہیں ۔
کو کیسے مان لیں ؟؟؟؟؟بھئی یہ آپ کا قول ہے اور "دلیل" میں آپ نے امام سیوطی کا قول مبارک پیش کیا ہے ۔کیوں یہی بات ہے کہ نہیں؟
ایک قول امام سیوطی رحمہ اللہ کا ،یعنی امام سیوطی علیہ الرحمہ نے اہل حدیث کا امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرار دیا ہے۔نہ یہ بات قرآن ہے اور نا ہی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
دوسرا قول آپ کا ، یعنی اس لیے ان کو امام اعظم کہتے ہیں ۔ اور یہ قول جناب کا ہے نہ قرآن ہے اور ناہی حدیث
اور یہ جو آپ نے فرمایا کہ
اہل حدیث احکام شریعت براہ راست محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لیتے ہیں اور ان کو دوسروں پر حکم مانتے ہیں
لیکن آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو "امام اعظم " کہنے میں صرف امتی کی اتباع کے مرتکب ہیں وہ بھی اندھی۔ نہ دلیل دیکھی،ناہی پیش فرمائی۔بس امام سیوطی نے کہا اور آپ نے مان لیا۔جوکہ آپ کے دعوٰی کے عین خلاف ہےکہ آپ احکام شریعت براہ راست محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لیتے ہیں
دوسری بات
مقلدین کی اصل دلیل اقوال امام ہیں
اس بارے میں کو ئی حوالہ پیش کردیں کہ عین یہی بات کسی حنفی دیوبندی عالم نے لکھی ہو کہ ہماری اصل دلیل ہے ہی قول امام؟
جبکہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی بات ہمارے ہاں چوتھے نمبر پر ہے
سب سے پہلا نمبر دلیل شرعی قرآن
دوسرا نمبر سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
تیسرا نمبر اجماع امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آخری اور چوتھی دلیل شرعی قیاس
آپ ثابت کیجئے کہ
1
قرآن ہماری دلیل نہیں ؟
2
سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری دلیل نہیں؟
3
اجماع امت ہماری دلیل نہیں؟
پھر یہ دجل انگیز بات کیجئے گا کہ مقلدین کی اصل دلیل اقوال امام ہیں ۔ ٹھیک؟
شکریہ
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

اہل سنت والجماعت احناف دیوبند کی دشمنی میں ایسا کیا جانا عین جائز ہے آپ کے ہاں ۔




اہل سنت والجماعت احناف دیوبند
میرے بھائی کیا امام ابو حنیفہ رحم اللہ دیوبند تھے - اگر نہیں تو آپ نے کیوں لکھا​
اہل سنت والجماعت احناف دیوبند
یہاں دیوبند سے آپ کی کیا مراد ہے​
دیوبند حیاتی گروپ​
یا​
دیوبندی مماتی گروپ​
بریلوی والے بھی اپنے آپ کو حنفی کہتے ہیں​
پلیز ہمارے علم میں اضافہ کر دیں بتا کر​
اللہ آپ کو جزاۓ خیر دے​
آمین​
یہاں اہل سنت والجماعت احناف دیوبند سے آپ کی کیا مراد ہے
سنن ترمذی میں حدیث ہے کہ ایک گروہ قیامت تک حق پر رھے گا​
aik grooooh.jpg

اب یہاں کون حق پر ہے​
اہل سنت والجماعت احناف دیوبند
یہاں دیوبند سے آپ کی کیا مراد ہے​
دیوبند حیاتی گروپ​
یا​
دیوبندی مماتی گروپ​
بریلوی والے بھی اپنے آپ کو حنفی کہتے ہیں​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
پہلی بات
دونوں عبارات جھوٹ ،دجل و فریب ہیں جو کہ آپ جیسے سمجھدار شخص کے شایان شان بلکل نہیں ، ہاں اہل سنت والجماعت احناف دیوبند کی دشمنی میں ایسا کیا جانا عین جائز ہے آپ کے ہاں ۔
جناب کی دلیل کیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو " امام اعظم " کہنے کی ؟قرآن پیش کردیں یا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک اور بس۔لیکن یہاں آپ نے جو قول پیش کیا ہے
اور امام سیوطی رحمہ اللہ نا تو نبی ہیں اور ناہی اللہ (معاذ اللہ) پھر بقول آپ جناب خضر حیات صاحب کے (اور آپ بھی نبی یا اللہ نہیں ہیں)
۔۔۔
کو کیسے مان لیں ؟؟؟؟؟بھئی یہ آپ کا قول ہے اور "دلیل" میں آپ نے امام سیوطی کا قول مبارک پیش کیا ہے ۔کیوں یہی بات ہے کہ نہیں؟
ایک قول امام سیوطی رحمہ اللہ کا ،یعنی امام سیوطی علیہ الرحمہ نے اہل حدیث کا امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرار دیا ہے۔نہ یہ بات قرآن ہے اور نا ہی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
دوسرا قول آپ کا ، یعنی اس لیے ان کو امام اعظم کہتے ہیں ۔ اور یہ قول جناب کا ہے نہ قرآن ہے اور ناہی حدیث
اور یہ جو آپ نے فرمایا کہ
۔۔۔۔
لیکن آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو "امام اعظم " کہنے میں صرف امتی کی اتباع کے مرتکب ہیں وہ بھی اندھی۔ نہ دلیل دیکھی،ناہی پیش فرمائی۔بس امام سیوطی نے کہا اور آپ نے مان لیا۔جوکہ آپ کے دعوٰی کے عین خلاف ہےکہ آپ احکام شریعت براہ راست محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لیتے ہیں
دوسری بات
۔۔۔
اس بارے میں کو ئی حوالہ پیش کردیں کہ عین یہی بات کسی حنفی دیوبندی عالم نے لکھی ہو کہ ہماری اصل دلیل ہے ہی قول امام؟
جبکہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی بات ہمارے ہاں چوتھے نمبر پر ہے
سب سے پہلا نمبر دلیل شرعی قرآن
دوسرا نمبر سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
تیسرا نمبر اجماع امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آخری اور چوتھی دلیل شرعی قیاس
آپ ثابت کیجئے کہ
1
قرآن ہماری دلیل نہیں ؟
2
سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری دلیل نہیں؟
3
اجماع امت ہماری دلیل نہیں؟
پھر یہ دجل انگیز بات کیجئے گا کہ مقلدین کی اصل دلیل اقوال امام ہیں ۔ ٹھیک؟
شکریہ
میرے خیال سے آپ نے جو کچھ اعتراض کیا اس کا جواب دو باتوں پر مشتمل ہے ۔
پہلی بات
میں نے وضاحت کی تھی کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو امام اعظم کیوں کہتے ہیں جس پر آپ نے اعتراض کیا میں سمجھتا ہوں آپ میری بات کو سمجھ نہیں سکے میں نے گزارش کی تھی :
’’اس کی وضاحت میرے ذہن کے مطابق یوں ہوسکتی ہے کہ ہمارا ( اہل حدیث ) اور احناف کا تقلید و اتباع کا بنیادی اختلاف ہے اہل حدیث اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے براہ راست قائل ہیں جبکہ اس کے بالمقابل احناف تقلید امام کے قائل ہیں گویا وہ براہ راست امام صاحب کی اتباع (تقلید ) کی دعوت دیتے ہیں ۔
تو اس لحاظ ہر کوئی جس کی طرف دعوت دیتا ہے ا سکو اپنا امام اعظم مانتا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ امام سیوطی علیہ الرحمہ نے اہل حدیث کا امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرار دیا ہے۔ اور اسی طرح بہت سارے آئمہ کرام سے اس طرح کا مضمون باختلاف عبارات ثابت ہے ‘‘
اس عبارت سے بالکل واضح ہے کہ ہم امام اعظم کس کو کہتے ہیں اور کیوں کہتے ہیں ؟ یعنی دعوی بھی موجود ہے اور اس کی توجیہ بھی موجود ہے ۔
اور رہا آپ کا اس بات کی قرآن وسنت سے دلیل کا مطالبہ کرنا تو میرے خیال سے یہ درست نہیں ہے ۔ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم امام الانبیاء نہیں ہیں ؟ کیا آپ سارے مخلوق میں سے افضل نہیں ہیں ؟ آپ سے بڑا کوئی اس دنیا میں امام ہے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے أنا سید ولد آدم و لا فخر کا کیا مطلب ہے ؟
و لیس یصح فی الأذہان شیء
إذا احتاج النہار إلی دلیل
رہا سیوطی رحمہ اللہ کا قول تو اس حوالے سے بھی آپ غلط فہمی کا شکار ہوگئےہیں جناب میں نے ان کوبطور دلیل پیش نہیں کیاتھا بلکہ میں نے بطور تائید پیش کیا تھا کہ جو توجیہ میں نے بیان کی ہے یہ کوئی خانہ ساز توجیہ نہیں بلکہ پہلے علماء سے اس طرح کے اقوال مروی ہیں ۔ آپ نے کیسی عجیب بات کی ہے کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو امام اعظم ثابت کرنے کے لیے امام سیوطی کے قول کے علاوہ اور کوئی دلیل ہی نہیں ہے ۔ میں نے حضور کے امام اعظم ہنے کی دلائل کی طرف تو توجہ کی ہی نہیں کہ یہ تو معروف و مشہور بات ہے ہر کوئی جانتا ہے ۔
میں ایک دفعہ پھر اپنی بات کو دہرا دیتا ہوں کہ جو جسطرف اپنے آپ کو منسوب کرتا ہے اس کو اپنا امام اعظم مانتا ہے ۔ تو اہلحدیث خود کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہیں اس لیے وہ ان کو اپنا امام اعظم مانتے ہیں ۔مثلا مقلدین کسی شرعی مسئلے پر عمل کریں گے تو کس لیے کیونکہ امام صاحب نے ایسا کیا یا کہا ہے ۔ جبکہ اہلحدیث اگر کسی شرعی مسئلے پر عمل کریں گے تو کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےایسا کیا ہے۔
یہ امام اعظم کی دلیل والا مسئلہ چھیڑکر آپ نے اپنے لیے مشکل کھڑی کر لی ہے ۔ آپ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو امام اعظم مانتے ہیں تو ذرا امام صاحب سے ثابت کریں کہ انہوں نے خود کو امام اعظم کہا ہو یا کہنے کی ترغیب دلائی ہو ۔ کیونکہ آپ مقلد ہیں اور مقلد کی دلیل قول امام ہوتاہے ۔ ( یہ آپ کے لب و لہجہ میں سوال ہے ورنہ میں سمجھتا ہوں اس طرح کی چیزوں کے اس طرح کے دلائل کی پابندی نہیں ہوتی )
دوسری بات
مقلد کی دلیل قول امام ہی ہوتی ہے آپ نےاس پر حوالے کا مطالبہ کیا تو ملاحظہ فرمائیں :
مولانا محمود الحسن دیوبندیوں کے نامور عالم دین سمجھے جاتے ہیں فرماتے ہیں :
’’ لیکن سوائے امام اور کسی کے قول سے ہم پر حجت قائم کرنا بعید از عقل ہے ۔ ‘‘ ( ایضاح الأدلۃ ص 276 )
اسی طرح ایک اور دیوبندی عالم رشید احمد لدھیانوی لکھتے ہیں :
’’ ہم امام رحمہ اللہ کے مقلد ہیں اور مقلد کے لیے قول امام حجت ہوتا ہے نہ کہ ادلہ اربعہ ، کہ ان سے استدلال وظیفہ مجتہد ہے ۔ ‘‘ ( ارشاد القاری إلی صحیح البخاری ص 412 )
(انتباہ : مذکورہ کتابیں فی الوقت میرے پاس نہیں ہیں اس لیے حوالے کسی اور کتاب کی مدد سے نقل کیے ہیں ہاں البتہ عند الضرورۃ ہم پیش کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔ )
مذکورہ بالا حوالوں سے چند باتیں واضح ہوجاتی ہیں کہ :
1۔ مقلد کی اصل دلیل قول امام ہے ۔
2۔ ادلہ اربعہ ( کتاب ، سنت ، اجماع ، قیاس ) یہ وظیفہ مجتہد ہے مقلد کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
3۔ مقلد کی دلیل اول و آخر قول امام ہے ۔ نہ کہ یہ چھوتھے درجے کی دلیل ہے جیساکہ سہج صاحب نے کہا ۔

حرف اعتذار : میں سہج صاحب کو بریلوی مکتبہ فکر سے سمجھتا تھا لیکن اب مجھے معلوم ہوگیا ہے کہ آپ دیوبندی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ۔ میری پچھلی مشارکات میں اگر کسی جگہ بریلویوں والے اعتراض آپ پر کیے گئے ہیں تو میں ان کو واپس لیتا ہوں ۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436


اس بارے میں کو ئی حوالہ پیش کردیں کہ عین یہی بات کسی حنفی دیوبندی عالم نے لکھی ہو کہ ہماری اصل دلیل ہے ہی قول امام؟
جبکہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی بات ہمارے ہاں چوتھے نمبر پر ہے




imam ka qawl na chorna.jpg
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436


اس بارے میں کو ئی حوالہ پیش کردیں کہ عین یہی بات کسی
حنفی دیوبندی
عالم نے لکھی ہو کہ ہماری اصل دلیل ہے ہی قول امام؟
جبکہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی بات ہمارے ہاں چوتھے نمبر پر ہے




یہاں آپ کی مراد کون سا حنفی دیوبندی ہے​
حنفی دیوبندی حیاتی​
یا​
حنفی دیوبندی مماتی​
 
Top