• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گائے کا پیشاب پینے کا حکم

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
میرے پاس یہ لنک اوپن نہیں ہو رہے۔ میرا سوال صرف یہ ہے کہ جو آپ نے فرمایا؛
اس حدیث کی وجہ سے بعض اہل علم نے ماکول اللحم جانور کا پیشاب پینا جائز قرار دیا ہے ۔
ان بعض اہلِ علم کے بارے استفسار کیا تھا کہ وہ کون اصحاب ہیں؟
ان کے اسمائے گرامی بتا کر شکریہ کا موقعہ دیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,477
پوائنٹ
964
’’(یہ بے دین لوگ اور کفار ) سانپ ، خنزیر اور کیڑے مکوڑوں سے تیار کی گئی ادویہ سے علاج کر لیتے ہیں ، اور اونٹ کے پیشاب سے علاج کی سنت کو رد کر دیتے ہیں ! خواہشِ نفس نے قریش کو بھی اندھا کر دیا تھا ، انھوں نے پتھر سے تراشے گئے بت کو رب بنا لیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو اس لیے ٹھکرا دیا کہ آپ بشر ہیں “
(شیخ عبد العزیز الطریفی کی ایک ٹویٹ کا اردو ترجمہ)
موھب الرحیم​
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

گائے کا پیشاب پینے کا حکم

صحیح حدیث میں مذکور ہے کہ نبی ﷺ نے قبیلہ عرینہ اور عکل کے کچھ لوگوں کو اونٹ کا پیشاب پینے کا حکم دیا تھا۔

عن أنس أن ناسًا اجتَوَوا في المدينةِ، فأمَرهمُ النبيُّ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم أن يَلحَقوا براعِيْه، يعني الإبلَ، فيَشرَبوا من ألبانِها وأبوالِها، فلَحِقوا براعِيْه، فشَرِبوا من ألبانِها وأبوالِها، حتى صلَحَتْ أبدانُهم.
(صحیح بخاری: 5686 )
ترجمہ : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ مدینے کی آب وہوا موافق نہ آنے پر وہ لوگ بیمار ہو گئے۔ (ان کو استسقاء یعنی پیٹ میں یا پھیپھڑوں میں پانی بھرنے والی بیماری ہوگئی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے اونٹنی کے دودھ اور پیشاب کو ملا کر پینے کی دوا تجویز فرمائی۔ یہاں تک کہ اسے پی کروہ لوگ تندرست ہو گئے۔


اس حدیث کی وجہ سے بعض اہل علم نے ماکول اللحم جانور کا پیشاب پینا جائز قرار دیا ہے۔ تائید کے لئے کچھ نصوص اور بھی پیش کئے جاتے ہیں۔


واللہ اعلم بالصواب


معذرت کے ساتھ میری رائے کے مطابق عنوان اور بعض اہل علم کی رائے ایسی ورڈنگ درست نہیں کیونکہ حدیث مبارکہ میں اونٹی کا دودھ اور پیشاب اکٹھا لکھا ہوا ہے اس لئے عنوان اگر یہ ہوتا تو بہتر تھا "اونٹنی کے دودھ اور پیشاب سے بیماری کا علاج" یا ایسا عنوان جس میں دودھ اور پیشاب دونوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔


والسلام
 
Top