• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گوگل میپ میں معلومات کے اضافے یا اندراج کا طریقہ

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
"گوگل میپ میکر"کے ذریعےنئی جغرافیائی معلومات کا اندراج یا موجودہ میں ترمیم و اضافہ کیا جاسکتا ہے جس کو " گوگل میپ" یا "گوگل ارتھ " کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔
آپ کی درج کی گئی معلومات پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور منظوری کے بعد پبلک کے لیے آن لائن کردی جاتی ہے۔
اس کام کے لیے آپ کو صرف ایک گوگل کا اکاؤنٹ چاہیے، جیسے جی میل کا اکاؤنٹ۔
گوگل میپ میکر کا ویب ایڈریس یہ ہے
http://www.google.com/mapmaker
جب آپ اس کی زیارت کریں گے تو آپ کو "سائن ان" کا کہا جائے گا۔
اپنے جی میل والے اکاؤنٹ کےیوزر نیم اور پاسورڈ کو داخل کرنے پر آپ "گوگل میپ میکر" میں پہنچ جائیں گے۔
جاری۔۔۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
گوگل میپ میکر میں سائن ان ہونے کے بعد آپ اپنی مطلوبہ جگہ پر نیوی گیشن (ڈھونڈتے ہوئے) کرتے ہوئے پہنچتے ہیں جیسا کہ نیچے ،میں لاہور، ملتان روڈ اور پھر حسن ٹاؤن پہنچ چکا ہوں۔
یہ مسجد میں نے کل جاکر دیکھی تھی۔
جب ملتان روڈ سے حسن ٹاؤن مین روڈ پر اندر آئیں تو دائیں طرف والی تیسری گلی یعنی جناح سٹریٹ کے آخر میں دائیں طرف مسجد حسنین موجود ہے، ہم اس کو میپ میں ایڈ کریں گے۔
upload_2015-3-17_1-0-35.png

اس تصویر کے بائیں جانب آپ دیکھ سکتے ہیں جن مساجد کو میری طرف سےایڈ کیا گیا ہے، اُس کی فہرست موجود ہے، گویا یہ مساجد گوگل میپ میں کوئی بھی ڈھونڈ سکتا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
جس جگہ میں نے مسجد کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے اُس جگہ کا ویو "سیٹلائٹ" آپشن استعمال کر کے دیکھیں تو اس طرح نظر آئے گا۔
upload_2015-3-17_1-35-31.png

مسجد کے گرد ایک مربع لگا دیا ہے تاکہ آپ کو آسانی سے نظر آئے اور اس میں آپ یہ بھی دیکھیں گے کہ اس کا رخ دوسری عمارتوں سے مختلف ہے اور اوپر سے دیکھنے پر مسجد کا احساس بھی ہوتا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
مذکورہ مسجد کو "سٹیلائٹ ویو "میں یا "میپ ویو "میں جیسے بھی آپ اس کو ایڈ کرنا چاہتے ہیں یہ آپ کی مرضی ہے، میپ ویو میں صرف مسجد کا نام نظر آئے گا اور سٹیلائٹ ویو میں دونوں چیزیں۔
اب ہم اس کو ایڈ کرتے ہیں۔

upload_2015-3-17_1-45-6.png

اپنا ماؤس "ایڈ نیو" والے لال رنگ کے بٹن پر لے جائیں تو ایک" ڈراپ ڈاؤن مینو" خود بخود کھل جائے گا۔ اس کی سب سے پہلی والی آپشن " ایڈ اے پلیس" پر کلک کردیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
نیچے دئیے گئے "ایڈ نیو" کے ساتھ تیر کے نشان کے ساتھ ایک چھوٹا سا تیر کا نشان نظر آرہا ہے اس پر کلک کر کے دائیں طرف والی فہرست کو ختم کرنے سے میپ کا ویو بڑا ہوجائے گا اور مزید سٹیپ آسانی سے ہوں گے۔
upload_2015-3-17_10-17-3.png


اس طرح ویو نظر آئے گا۔
upload_2015-3-17_10-21-52.png
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
"ایڈنیو" والی آپشن پر ماؤس رکھنے سے "ڈراپ ڈاؤن مینو" کھلنے پر "ایڈ اے پلیس" کو کلک کرنے پر آپ کے ماؤس کا "کرسر" ایک سرخ غبارےمیں تبدیل ہوجائے گا۔

upload_2015-3-17_11-9-33.png


اس سرخ غبارے کو آپ متعلقہ جگہ پر لے جاکر کلک کردیں تو یہ سرخ غبارہ اُسی جگہ پر ڈراپ ہوجائے گا۔ اور ساتھ ہی "سلیکٹ کیٹگری" والا ایک مینو ظاہر ہوگا۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اس طرح

upload_2015-3-17_11-18-16.png

اس مینو میں مسجد والی کٹیگری نظر نہیں آرہی۔ اس کے لیے آپ Mosque لکھیں ۔
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ڈراپ ڈاؤن مینو کھلنے پر نیچے پہلی لائن جس پر Mosque لکھا ہوا ہے اس کو کلک کردیں۔

upload_2015-3-17_11-36-19.png


اور پھر مینو اس طرح نظر آئے گا۔

اس کے بعد continue پر کلک کریں۔
upload_2015-3-17_11-39-43.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
Continue پر کلک کرنے سے اب آپ کو منظر اس طرح نظر آئے گا۔
upload_2015-3-17_11-49-28.png

اس تصویر کے بائیں طرف دیکھیں ۔ گوگل میپ پر موجود جگہ کا ایڈریس خودکار طریقے سے ظاہر ہوگیا ہے۔اور متعلقہ جگہ کو کیٹگری Mosque الاٹ ہوگئی ہے۔
اب آپ نے مزید معلومات مہیا کرنی ہیں۔
سب سے پہلے English لنگوئج والے بٹن کو کلک کریں تو ایک ڈراپ ڈاؤن مینو کھلے گا، وہاں سے Urdu کو منتخب کر لیں۔
اور دائیں طرف Primary والے بٹن کو کلک کریں تو ڈاپ ڈاؤن مینو سے "لوکل" کو ٹک کردیں۔
اور ان دونوں کے درمیان موجود جگہ پر اردو میں مسجد کا نام لکھ دیں۔
 
Top