• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ فرشتہ جو زمین کی طرف اترا ہے

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
عن ابن عباس قال
بينما جبريل قاعد عند النبي صلی الله عليه وسلم
سمع نقيضا من فوقه فرفع رأسه فقال
هذا باب من السماء
فتح اليوم لم يفتح قط إلا اليوم فنزل منه ملک
فقال هذا ملک نزل إلی الأرض لم ينزل قط إلا اليوم
فسلم وقال أبشر بنورين أوتيتهما لم يؤتهما نبي قبلک
فاتحة الکتاب وخواتيم سورة البقرة
لن تقرأ بحرف منهما إلا أعطيته

سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں
کہ جبرائیل علیہ السلام
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے
کہ اچانک اوپر سے ایک آواز سنی
تو انہوں نے اپنا سراوپر کی طرف اٹھا کر دیکھا
پھر فرمایا کہ یہ آسمان کا وہ دروازہ ہے
جو کہ آج سے قبل کبھی نہیں کھلا تھا۔
پھر اس سے ایک فرشتہ اترا،
جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا کہ
یہ فرشتہ جو زمین کی طرف اترا ہے
یہ آج سے پہلے کبھی نہیں اترا
اس فرشتے نے سلام کیا اور کہا کہ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان دو نوروں کی خوشخبری ہو
جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیئے گئے جو کہ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیئے گئے
ایک سورت الفاتحہ اور دوسری سورت البقرہ کی آخری آیات
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں سے جو حرف بھی پڑھیں گے
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کے مطابق دیا جائے گا۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1871
فضائل قرآن کا بیان :
سورت فاتحہ اور سورت بقرہ کی آخری آیات کی فضلیت
اور سورت بقرہ کی آخری آیات پڑھنے کی ترغیب کے بیان میں
 
Top