• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث‘کا تیسرااجلاس

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(٧)جمع صوتی
قرآن کریم کی مختلف روایات میں ریکارڈنگ کے حوالے سے مکتبہ دارالسلام کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں کہ جنہوں نے شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کے ساتھ مل کر روایت ورش میں مکمل قرآن کی ریکارڈنگ کی، تاکہ عوام الناس میں قرآنی تعلیم کو آسان بنانے کے لیے حسن صوت اور حسن ِ اداء دونوں کا مجموعہ مصحف ِمعلم تیار کر کے انٹرنیشنل سطح پر پیش کیا جائے، جو کہ قابل رشک اور خدمت قرآن کی ایک بہترین صورت ہے۔
اسی طرح پاکستان میں ’ادارہ بحوث قرآنیہ‘ کے تحت بیس روایات میں بیس قرآنوں کی ریکارڈنگ کا عالمی منصوبہ بھی زیر تکمیل ہے۔ ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ کی آواز میں انٹرنیشنل معیار پر قراء ات عشرہ اور بیس روایات پر مشتمل ایک ’مصحف مرتل‘ اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے ، جسے کویت کے ایک معروف ادارہ تسجیلات حامل المسک الإسلامیۃ نے چند سال قبل شائع کیا تھا۔ اس وقت محترم قاری صاحب حفظہ اللہ کی متنوع روایات کے حوالے سے الگ الگ روایات میں مستقل کیسٹس کافی تعداد میں نشر ہو کر مختلف ممالک میں پہنچ چکی ہیں۔ یہ مصحف درحقیقت کام کی ابتداء ہے، کیونکہ اس کے بعد جمع صوتی کے نام سے بیس روایات میں سے ہر ایک روایت میں الگ الگ مکمل قرآن کریم کی ریکارڈنگ کا پروجیکٹ جاری ہے، جو بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔اِن شاء اللہ
اس وقت تک درج ذیل چار روایات میں قرآن کریم کی ریکارڈنگ مکمل ہوچکی ہے اور باقی روایات میں ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ چار روایات عنقریب نشر ہوکر منظر عام پر آجائیں گی۔
(١) روایت ابی الحارث عن الامام کسائی (٢)روایت دوری عن الامام کسائی
(٣)روایت اسحاق عن خلف العاشر کوفی (٤) روایت ادریس عن خلف العاشر
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(٨) جمع کتابی
’ادارہ بحوث قرآنیہ‘ کے تحت ایک انتہائی شاندار اور خدمت قرآن پر مبنی پروگرام جمع کتابی کے نام سے جاری ہے،جس میں مختلف ممالک میں پڑھی جانے والی قراء ا ت متواترہ کے ماسوی دیگر غیر متداول روایات کی طباعت کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس کام کا پہلا بنیادی مرحلہ عرصہ تین سال میں بخوبی پورا ہوچکا ہے۔ اس مرحلے میں بیس روایات پر مبنی بیس قرآن کریم عملی طور پر تیار کیے گئے، جن پر علمی وتحقیقی کام ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ، قاری انس مدنی حفظہ اللہ اور قاری محمد فیاض حفظہ اللہ کی زیر نگرانی ’ادارہ بحوث قرآنیہ‘ کے ۱۲ ؍محقق قراء کرام نے کام کیا اور بفضلہ تعالیٰ اعداد کے کام کو تکمیلی مراحل میں پہنچایا۔ اس تحقیقی کام میں انتہائی احتیاط کا معاملہ کرتے ہوئے اعداد کے بعد اس کی سات سات ابتدائی مراجعت ادارہ کے ہی ارکان کرچکے ہیں۔ بعد ازاں اس اہم مشروع کو مختلف ممالک کی عالمی لجنات میں پروف ریڈنگ اور تصدیق کے لیے بھیجا جائیگا اورپھر طبع کیا جائے گا ۔ تاحال اس تحقیقی پراجیکٹ کی ایک انتہائی مراجعت کے لیے لجنۃ مراجعۃ المصحف،جامعہ ازہرسے بات ہوچکی ہے۔
آج کل یہ کام اس مرحلہ میں ہے کہ کمپیوٹر کے ذریعے ’مصحف مدینہ‘ کو سامنے رکھتے ہوئے متعدد مقامات پر تبدیلی کرکے ۲۰ عدد مصاحف کی کاپی تیار کی جا رہی ہیں۔ تنفیذی مرحلہ یہ کام بھی ’ادارہ بحوث قرآنیہ‘ کے ذمہ دار ادارے مجلس التحقیق الاسلامی کی بلڈنگ میں ہی کیا جارہا ہے۔
مشروع جمع کتابی کی اشاعت میں سب سے بڑی خوبی یہ ہوگی کہ اس میں رسم الخط اور طریقہ ضبط میں تعریب وتنقیط قرآن کے ابتدائی دور کی مثل مختلف رنگوں میں کی جائے گی، جس سے اسلاف کے طریقہ ضبط ِ قرآن سے مماثلت کا احیاء ہوسکے گا ۔
جمع کتابی کے سلسلہ میں انٹر نیشنل ادارہ ’دارالسلام‘ بھی قدم بقدم آگے بڑھ رہا ہے اور اس میں پہلی کامیاب کوشش کرتے ہوئے ’روایت حفص‘کی اشاعت میں رسم عثمانی اور صحیح اوقاف وآیات کی حتی الامکان پابندی ایک خوش آئند مرحلہ ہے، کیونکہ پاکستانی طباعت میں عام طور پر رسم عثمانی وفواصل وغیرہ کی کافی حدتک کمی موجود تھی، جس کو دارالسلام نے دور کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں ان کی انتہائی کامیاب کوشش وہ قرآن کریم ہو گا، جس کا نام ’تجویدی قرآن‘ ہے۔اس میں رسم عثمانی اور سلف کے مروج ضبط القرآن کے قواعد کی عین مطابقت کے ساتھ ساتھ طباعت قرآن کے حوالے سے تمام اصول وضوابط کو مدنظر رکھ کر مصحف کے تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی طرح اس مصحف کی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں مختلف تجویدی اصطلاحات کو مختلف رنگوں سے واضح کیا گیا ہے، تاکہ ایک عام آدمی تجوید کے اصول وضوابط کو آسانی سے سمجھ سکے اور اس کے مطابق قرآن کریم کی تلاوت کر سکے۔ یہ سارا کام شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ کے شاگرد اور فاضل نوجوان قاری عبید اللہ غازی حفظہ اللہ کے زیر نگرانی پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ قاری صاحب موصوف آج کل ’دارالسلام‘ میں قرآن سیکشن کے انچارج کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ قرآن کریم کی طباعت اور خوبصورت آوازوں میں ریکارڈنگ وغیرہ کے حوالے سے ’دارالسلام‘جو خدمات سرانجام دے رہا ہے، اس پر ڈائریکٹردارالسلام مولانا عبدالمالک مجاہدحفظہ اللہ اور جناب حافظ عبدالعظیم اسد حفظہ اللہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ جن کی محنتوں سے ایک عظیم فریضہ پایۂ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔۔۔۔٭
 
Top