کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
اہم ترین کتب کو یونیکوڈائز کروانے میں محدث ٹیم کے ساتھ تعاون کیجیے!
قارئین کرام! ................................... السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسلمانوں کو ہر دور میں اپنے عقائد، عبادات، معاملات، مسلموں اور غیر مسلموں سے تعلقات، داخلی وخارجی اختلافات و نزاعات اور اخلاقیات غرضیکہ ہر شعبہ میں پیش آمدہ مسائل میں علما کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔ اور دین میں اس کی اہمیت کے پیش نظر علما بھی خاطر خواہ اس کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ کتاب وسنت اور سیرصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بغور مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ فتویٰ دینا سنت اللہ، سنت رسولﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، سلف صالحین و ائمہ دین رحمہم اللہ کی سنت بھی ہے۔
اسلام کے ابتدائی ادوار میں فتویٰ نویسی میں کتاب وسنت، آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین عظام رحمہم اللہ کو بنیاد بنایا جاتا رہا لیکن قرون ثلاثہ کے بعد جب امت مسلمہ گروہی، مسلکی اور تقلیدی جمود کی وجہ سے فرقوں میں بٹ گئی اور ہر مفتی نے اپنے مذہب کے اصول وفروع کے مطابق فتویٰ دینا شروع کر دیا اور براہ راست کتاب وسنت اور دیگر ائمہ مجتہدین کی آراء کو نظر انداز کردیا گیا تو اس طرح کے تقلیدی جمود نے امت کو کتاب وسنت کے چشمہ صافی سے مستفیض ہونے سے محروم کر دیا۔اس کے برعکس اہل حدیث اور سلفی علما کا فتویٰ نویسی میں طریق کار اور انداز دیگر علما سے بالکل مختلف رہا۔ انہوں نے فتویٰ نویسی میں سلف کے طریقہ کو اپنایا اور کتاب و سنت پر اعتماد کرتے ہوئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وتبع تابعین عظام رحمہم اللہ اور دیگر ائمہ مجتہدین اور فقہائے عظام کے اقول سے خوب خوب استفادہ کیا۔
آج کے اس تحقیقی اور سائنسی دور میں جب انٹرنیٹ معاشرے کا جزو لا ینفک بنتا جا رہا ہے اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ عوام الناس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنے پیش آمدہ مسائل کا آسانی کے ساتھ شریعت کی روشنی میں حل معلوم کر سکیں۔ تو'مجلس التحقیق الاسلامی' نے 'محدث فتویٰ' کے نام سے ایسے پلیٹ فارم کا اجرا کیا۔
اس پلیٹ فارم پر جہاں نت نئے سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں، وہاں اس امر پر بھی شد ومد سے کام جاری ہے کہ اب تک منہج سلف پر جو کتبِ فتاویٰ لکھی گئی ہیں۔ سب کی ٹائپنگ کرا کر محدث فتویٰ سائٹ پہ اپلوڈ کردیا جائے۔ اب تک محدث ٹیم ان کتب فتاویٰ کو محدث فتویٰ پہ پیش کرچکی ہے۔
ان میں سے پہلی دو فتاویٰ کتب کو باقاعدہ رقم دے کر ٹائپ کروایا گیا ہے۔اور دوسری دو کتب کی ٹائپنگ فائل مہیا ہوگئی تھیں، سو ان پر صرف اپلوڈنگ کاخرچ دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ محدث ٹیم ذیل کی لسٹ میں موجود کتب فتاویٰ کو بھی محدث فتویٰ پہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔1۔ فتاویٰ علمائے حدیث۔ (مختلف علمائے اہل حدیث) 14 جلدیں
2۔ فتاویٰ اہل حدیث (حافظ عبد اللہ محدث روپڑی) ۔3 جلدیں
3۔ قرآن وسنت کی روشنی میں احکام ومسائل (مولانا عبد المنان نور پوری)۔3 جلدیں
4۔ فتاویٰ ارکان اسلام (محمد بن صالح العثیمین)۔ایک جلد
ان فتاویٰ کتب میں سے '' ضمیمہ جدیدہ فتاویٰ ستاریہ '' کی ٹائپنگ کے علاوہ کسی بھی فتویٰ کی ٹائپنگ ہمارے پاس نہیں۔ اور کوشش کے باوجود نہ اب تک کہیں سے وصول کر پائے ہیں۔1۔ مجموعہ فتاویٰ رد پرویزیت
2۔ فتاویٰ برائےخواتین
3۔ مقالات وفتاویٰ ابن باز
4۔ فتاویٰ مکیہ
5۔ فقہی احکام ومسائل (صالح بن فوزان)
6۔ فتاویٰ الدین الخالص
7۔ فتاویٰ محمدیہ
8۔ فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ
9۔ فتاویٰ اصحاب الحدیث
10۔فتاویٰ سماحۃ الشیخ ابن باز
11۔ فتاویٰ اسلامیہ (محمد بن عبدالعزیز المسند)
12۔ فتاویٰ توضیح الاحکام (زبیر علی زئی ﷾)
13۔ فتاویٰ راشدیہ
14۔ فتاویٰ صراط مستقیم
15۔ مقالات راشدیہ
16۔ فتاویٰ سلفیہ
17۔ فتاویٰ ابوالبرکات
18۔ فتاویٰ نواب صدیق حسن خاں
19۔ فتاویٰ نور العین من فتاویٰ الشیخ حسین الیمنی
20۔ فتاویٰ مولانا شمس الحق عظیم آبادی
21۔ فتاویٰ سعدیہ
22۔ فتاویٰ مولانا عبدالقادر غازی پوری
23۔ اسلامی فتاویٰ
24۔ فتاویٰ رفیقہ
25۔ فتاویٰ مولانا عبدالقادر غارفی حصاروی
26۔ فتاویٰ عبداللہ ویروالوی
27۔ ضمیمہ جدیدہ فتاویٰ ستاریہ
28۔ آپ کے مسائل کا حل (ابتسام الٰہی ظہیر﷾)
29۔ فتاویٰ مولانا عبدالمجید خادم
30۔ فتاویٰ علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی
31۔ فتاویٰ حصاریہ
32۔ فتاویٰ البانیہ
ادارہ محدث پر جہاں دوسرے کاموں کے بوجھ ہیں، وہاں پر ان کتب کو پہلے ٹائپ کروانے پہ رقم دینا اور پھر اپلوڈ کرنے والے حضرات کو ان کا معاوضہ دینا بھی ایک ایسا بوجھ ہے، جو ادارہ کےلیے خاصی مشکلات پیش کررہا ہے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ اس ہمیشہ رہنے والے کارِ خیر (صدقہ جاریہ) میں آپ حضرات سے کچھ یوں تعاون کی صورت پیش کی جائے۔
ہمیں اپنے ساتھیوں پر فخر واعتماد ہے کہ ہم نے جب کسی دینی مقصد کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے (جیسے پچھلے دنوں سکینر کا مسئلہ درپیش تھا)، ساتھیوں نے ہمیشہ ہماری پکار پر لبیک کہا اور ہماری توقع سے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیا۔1۔پہلی صورت: آپ میں سے کوئی بھی لسٹ میں موجود کتبِ فتاویٰ کے ساتھ اسی منہج پر مزید فتاویٰ کتب کی ان پیج یا ورڈ فائل کسی بھی طرح اور کہیں سے بھی حاصل کر سکتے ہوں تو ہمیں مہیا کریں۔
2۔ دوسری صورت: اس بیان لسٹ میں سے اپنی مرضی کا کوئی بھی فتویٰ لے کر کہیں سے بھی ٹائپ کروائیں، اور ٹیکسٹ فائل ہمیں مہیا کریں۔ ایک بات یاد رہے کہ جو کتاب آپ خود ٹائپ کریں، یا رقم دے کر ٹائپ کروانا چاہیں۔ اس بارے اس دھاگہ میں بتانا ضروری ہے۔تاکہ ڈبل محنت سے بچا جاسکے۔
3۔ تیسری صورت: یہ ہے کہ براہ راست آپ ہمیں رقم ادا کر یں اور ہم انہیں فی الفور ٹائپ کروا کر اپلوڈ کروا دیں گے۔ ان شاءاللہ
معزز اراکین:
ایک ساتھ مل جل کراور تعاون سے کام کرتے ہوئے ان شاءاللہ ایک دن وہ بھی آئے گا کہ انٹر نیٹ پہ منہج سلف پر لکھے گئے فتاویٰ کا انسائیکلوپیڈیا دستیاب ہوگا۔ ایک ایک سوال کا جواب تیس چالیس مختلف کتبِ فتاویٰ جات سے آرہا ہوگا جو ہر پیاسے کی پیاس بجھا رہا ہوگا۔ اور جس جس نے بھی اس کار خیر میں جتنا بھی حصہ ڈالا ہوگا۔ اسی حساب سے ہمیشہ کےلیے نیکیوں میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دین حنیف کی ہر ممکن حد تک خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین
Last edited by a moderator: