خبر کہتی ہے کہ سب سے جرات مندی اور بہترین خطاب دینی پس منظر رکھنے والے جناب صفدر صاحب نے کیا وہ کہ رہے ہیں کہ
1۔مفتیان کرام اذان کے اوقات پر فراخ دلی سے فتوی جاری کر دیتے ہیں لیکن اس قدر عظیم گناہ بارے ابھی تک ایک بھی فتوی نہیں دیکھنے کو ملا
2-اسمبلی میں تلاوت کی جانے والی آیات کا ترجمہ پیش کیا جانا چاہئے اور اسکے بعد نعت رسول ہونی چاہئے تاکہ گستاخوں کو پتا چلے کہ وہ گستاخی سے ہمارے دلوں میں موجود محبت نہیں نکال سکتے
3۔آج عالم اسلام میں ایسا کوئی مبلغ اور شارح موجود نہیں جو پیرس جا کر فرانس میں مباحثہ اور مناظرہ کر کے باور کرا سکے کہ انکے بعض ادارے اآزادی اظہار کے نام پر جو کر رہے ہیں وہ سنگین جرم ہے
4-انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیغمبر کے نام پر کٹ مرنے والوں کی یاد میں یادگاریں تعمیر کی جائیں
5۔انہوں نے قائد اعظم کو علم دین شہید کا مقدمہ لڑنے پر خراج عقیدت پیش کیا