• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نواقض اسلام۔ از ڈاکٹر شفیق الرحمن۔ ۱

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
عرضِ مرتب
یہ پمفلٹ امام محمد بن عبدالوہاب a کی تحریر کردہ ''نواقضِ اسلام'' کی تشریح پر مبنی ہے ۔امام محمد بن عبدالوہاب a نے اسلام کے منافی امور کو اختصار سے لکھا تھا۔ اس کی شرح شیخ سلیمان ناصر بن عبداﷲالعلوان فک اللہ اسرہ نے بڑے بہترین اسلوب میں طوالت واختصار سے احتراز کرتے ہوئے لکھی ہے۔میں نے شیخ ناصر العلوان کی شر ح اور دیگر اہل علم کی شروحات سے استفادہ کرتے ہوئے یہ تحریر ترتیب دی ہے ۔جس میں چند اہم نواقض اسلام کا ذکرہے۔تفصیل جاننے کے لیے اہل علم کی کتابوں کی طرف رجوع فرمائیں ۔اللہ تعالیٰ ان کے ارتکاب سے ہمیں اپنی حفاظت اور امان میں رکھے ۔آمین

شیخ سلیمان فک اللہ أسرہ کا تعارف:
علامہ سلیمان بن ناصر العلوان امام محمد بن عبدالوہاب a کے شہر درعیہ میں پیدا ہوئے ۔آپ نے علماء ِ کبار سے علم حاصل کیا۔زمانہ طالب علمی میں اور اس کے بعد بھی آپ تحصیل علم میں دن کے ۱۵گھنٹے گزارتے تھے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم حدیث کا امام بنا دیا ۔علامہ حمود بن عقلاء الشعیبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

((لقد التقیت بکثیر من الحفظۃ، ولکني لم أر من جمع بین الحفظ والفھم الا الشیخ سلیمان فاني لا أعرف فی المملکۃ یضارعہ فی ذلک)) (صفحات من حیاۃ فضیلۃ الشیخ سلیمان ۸)
''میں حدیث کے بہت سے حفاظ سے ملا ہوں لیکن میں نے مملکت سعودی عرب میں کسی کو شیخ سلیمان کی طرح حافظ اور فقیہ نہیں پایا۔ ''

شیخ نے کئی ایک کتب تصنیف کی ہیں چند اہم کتب ملاحظہ فرمائیں :
۱۔تنبیہ الاخیار علی عدم فناء النار
۲۔التبیان في شرح نواقض الاسلام
۳۔تنبیہ الامۃ علی وجوب الاخذ بالکتاب والسنۃ
۴۔التوکید في وجوب الاعتناء بالتوحید
۵۔ألا ان نصراللہ قریب
علامہ ابن باز رحمہ اللہ نے شیخ سلیمان اورآپ کی بعض تصانیف کی مدح سرائی کی ہے ۔علامہ ابن باز رحمہ اللہ شیخ سلمان فک اللہ اسرہ کوبھیجے گئے ایک خط میں لکھتے ہیں :

((فقد اطلعت علی بعض مؤلفاتکم وقرأت بعض ما کتبتم فی الرد علی ابن الجوزي والسقاف فسررت بذلک کثیراً،وحمدت اللہ سبحانہ علی ما وفقکم من فقہ في الدین ،والتمسک بالعقیدۃ السلفیۃ وتدریسھا للطلبۃ والرد علیٰ من خالفھا فجزاکم اللہ خیراًوضاعف مثوبتکم وزادکم من العلم والھدی)) (الرقم ۸۴۰، تاریخ: ۱۱/ ۵/ ۱۴۱۷، بحوالہ (صفحات من حیاۃ فضیلۃ الشیخ سلیمان ۲۲)
''آپ کی بعض تالیفات اور ابن جوزی اور سقاف کے رد میں لکھی گئی تحریریں میری نظر سے گزریں' جنہیں پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی 'میں نے اللہ کا شکرادا کیا کہ جس نے آ پ کو دین میں فقاہت عطاء کی اور سلفی عقیدہ سے تمسک ،اس کی تدریس اوراہل بدعت پر رد کی توفیق دی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اس کا بہتربدلہ دے اور آپ کے علم وہدایت میں اضافہ فرمائے ۔''

شیخ سلمہ اللہ نے علمائے سوء کی طرح اپنے منصب و جاہ کی خاطر حق کو نہیں چھپایا بلکہ جب امریکہ افغانستان اور عراق پر حملہ آور ہوا تو آپ نے اُس کے خلاف جہاد کی فرضیت کا فتویٰ دیا اور طالبان کی نصرت و اعانت کی دعوت دی ۔آپ نے یہ فتویٰ بھی دیا کہ مسلمانوں کے مقابلے پر امریکہ سے تعاون کرنا کفر و ارتداد ہے ۔شیخ کے فتویٰ کے الفاظ ملاحظہ فرمائیں :

((من واجبات الدین وضروریاتہ مناصرۃ المسلمین في حکومۃ طالبان وفلسطین والشیشان وغیر ذلک من بلاد المسلمین والذب عن حرماتھم واعراضھم ))
'' طالبان ،فلسطین اور چیچنیا کے مسلمانوں کی مدد کرنا،اُن کا دفاع کرنا ،اُنکی عزتوں کی حفاظت کرنا واجب ہے اور یہ ہمارے دین کے بنیادی اور ضروری امور سے تعلق رکھتا ہے ۔''

پھر کہتے ہیں :''ہم پوری دنیا کے مسلمانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ افغانستان، عراق، فلسطین اور چیچنیا کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق جدوجہد کریں ۔اپنے جان و مال سے اُن کی مدد کریں، نمازوں میں دعائے قنوت کریں اور اہل نفاق و باطل کا جرأت سے مقابلہ کریں۔''

آ پ نے یہ فتویٰ بھی دیا :
((وقد حکی غیر واحد من العلماء الاجماع علیٰ أن مظاھرۃ الکفار علی المسلمین ومعاونتھم بالنفس والمال والذب عنھم بالسنان والبیان کفر وردۃ عن الاسلام قال تعالیٰ (ومن یتولھم منکم فانہ منھم ان اللہ لا یھدي القوم الظالمین ) وأي تول أعظم من مناصرۃ اعداء اللہ ومعاونتھم وتھیئۃ الوسائل والامکانیات لضرب الدیار الاسلامیۃ وقتل القادۃ المخلصین۔))
''بہت سے اہل علم نے اس بات پر علمائے دین کا اجماع نقل کیا ہے کہ مسلمانوں کے مقابلہ پر کفار کی مدد ،مال یا جان سے اُن کا تعاون ،زبان یا تلوار سے اُن کا دفاع کفر اور دین اسلام سے ارتداد ہے ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

وَمَنْ يَّتَوَلَّہُمْ مِّنْكُمْ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ۝۲۳ (التوبہ:۲۳)
''تم میں سے جو کوئی اُن سے تولی (دوستی )کرے گا وہ انہی میں شمار ہوگا بے شک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔''

دیارِ اسلام کو تباہ وبرباد کرنے والے دشمنان اسلام کو وسائل فراہم کرنے اور مخلص قیادتوں کو قتل کرنے میں تعاون سے بڑھ کر کفار سے تولی (دوستی )کیا ہو سکتی ہے ؟'' (موقع لشیخ علوان)

حق گوئی کے اسی جرم میں شیخ کو پابند سلاسل کیا گیا ۔آپ کی گرفتاری کو کئی سال بیت چکے ہیں ۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو ایمان و صحت کی عافیت کے ساتھ بہت جلد رہائی عطا فرمائے اور آپ کو راہ ِحق پر ثابت قدم رکھے ۔ (آمین)
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
کیا یہ کتاب مکتبہ دار السلام پر موجود ہے؟
شیخ سلیمان ناصر بن عبداﷲالعلوان فک اللہ اسرہ کی شرح نواقض اسلام کا اردو ترجمہ دستیاب ہے؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

جزاک اللہ خیرا
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس کتاب کا لنک چاہیۓ

والسلام علیکم
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
142
پوائنٹ
118
یہ میں نے پی ڈی ایف بنایا ہے اس کو دیکھ لیں۔ ویسے اگر کتاب وسنت لائبریری میں اس کتاب کو اپلوڈ کرلیا جائے تو لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا
 
اٹیچمنٹس

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے دستخط میں شیخ رحمہ اللہ کے مذکورہ رسالے کا صرف اردو ترجمہ موجود ہے۔
 
Top