• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ کتب دستیاب ہو سکتی ہیں؟

طارق راحیل

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 01، 2011
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
694
پوائنٹ
125
السلام علیکم۔۔۔!!!
سب سے پہلے اس ویب کی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں کہ یہاں اس ویب پر کئی معیاری کتب آن لائن مطالعہ اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے موجود ہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔اور امید ہے کہ مجھے جن کتب کی تلاش ہے ان کو آپ لوگ مہیا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے میری ان احباب سے جو تاریخ و اسلامی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور خاص کر وہ کہ جن کے پاس اس حوالے سے درجہ ذیل کتب اردو ترجمہ میں (یونی کوڈ ،ان پیج اور پی ڈی ایف )میں موجود ہوں یا ایسا لنک و ویب سائیٹ کا علم ہو جہاں یہ کتب اردو ترجمہ میں دستیاب ہوں ، مہربانی فرما کر لنک فراہم کر دیجئے:
تفسیر مظہری
تفسیر عزیزی
بہیقی
سیرۃ ابن ہشام
سیرۃ ابن اسحاق
سیرت حلبیہ
عہد زریں
قاضی محمد سلیمان منصور پوری کی "رحمۃ اللعالمین"
تاریخ الخلفاء
طبقات ابن سعد
فتح الباری
اخبار مکہ
الاستیعاب
الاصابہ
وفاء الوفاء
معارف ابن قتیبہ
کتاب الاشتقاق
معجم البلدان
مجمع البحار
کتاب المحبر و اسواق العرب لمحمد حبیب (مزروقی)
معالم التنزیل
المسبوط للسرخی
عیون الاثر
النکۃ العیون
جواہر الحسان (ثعلبی ؒ)
جوامع السیرت
مجموعہ تفاسیر امام سندھی (مولانا عبید اللہ سندھی)
ترجمان القرآن (مولانا ابو کلام آزاد)
الوحی المحمدی (سید رشید رضا صاحب)
توریت (بائبل قدیم)
 

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,597
پوائنٹ
139
عامر بھائی اس کتاب کے تعارف میں یہ بات لکھی ہوئی ہے۔
Click to Enlarge Picture
کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔(ط۔ا)
 
Top