وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ! بالکل خیر خیریت سے ہوں۔ آپ سنائیں! کیسی گزر رہی ہے، خصوصاً رمضان المبارک میں؟!
یہاں اور وہاں (امریکہ) کے رمضان میں کیا فرق ہے؟
فورم کو پسند کرنے کا شکریہ! یہ آپ لوگوں کا اپنا (ہوم) فورم ہے، کوئی خاص مشکل تو نہیں ہے اس میں۔ ابھی آپ چونکہ نئے نئے آئے ہیں، ایک دو روز میں تمام کمانڈر سمجھ آجائیں گی تو کافی آسان لگے گا، ان شاء اللہ!
کسی خاص کمانڈ میں کوئی مسئلہ ہو تو بتائیں! ویسے کچھ تفصیلات معلومات محدث فورم نامی زمرہ سے بھی مل جائیں گی۔
جامعہ لاہور الاسلامیہ نامی زمرہ کا بھی مطالعہ کریں، آپ کو پسند آئے گا، یہ جامعہ کے فاضلین کی دلچسپی کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔
نئے اراکین کے تعارف نامی زمرہ میں اپنا تعارف کرائیں، تاکہ دیگر حضرات (جامعہ کے) کو بھی علم ہو سکے کہ مبشر ورک صاحب بھی ما شاء اللہ سے فورم جوائن کر چکے ہیں۔
جامعہ اسلامیہ جانے کے بعد کبھی صحیح طریقے سے تراویح پڑھانے کا موقع ہی نہیں مل سکا، کیونکہ رمضان میں ابو کے ساتھ اٹیچ ہوتا ہوں، انہوں نے عموماً سعودیہ وغیرہ کا چکر لگانا ہوتا ہے، لیکن تراویح پڑھانا مشکل ہو جاتا ہے، یہی صورتحال اس دفعہ بھی ہے، وسط رمضان میں سعودیہ کا پروگرام ہے، لہٰذا جامعہ رحمانیہ اور البیت العتیق وغیرہ میں تراویح پڑھ لیتے ہیں۔
بس آج کل کچھ مصروفیت ہے، فجر کے بعد ترجمہ کی کلاس، پھر لائبریری عصر تک، عصر کے بعد ’روحی ٹی وی‘ پر میرا ایک پروگرام رمضان اور قصص الانبیاء کے حوالے آن ائیر ہو رہا ہے 5 سے ساڑھے پانچ بجے (پاکستانی وقت) پھر افطاری اور تراویح وغیرہ!
اور آپ اپنا سنائیں!
پھر ملاقات ہوگی، ان شاء اللہ!
والسلام!