الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
محمد ارسلان الزبیری
اہل حدیث کون؟ محمد ارسلان الزبیری
اہل حدیث وہ لوگ ہیں، جو کتاب وسنت کو منہج سلف کے فہم کی روشنی میں سمجھتے ہیں۔ ان کے فہم کے خلاف بعد والے کسی کے فہم کو درست نہیں گردانتے۔ ان کے ہاں کتاب وسنت کی وہی تعبیریں معتبر ہیں، جو سلف امت نے لی ہیں، کیوں کہ زبان نبوی سے انہیں خیر القرون کہا گیا ہے۔ یہ فضیلت جیسے ایمان ویقین اور نیکی تقوی میں ہے، ایسے ہی علم وفہم اور تدبر کتاب وسنت میں بھی ہے۔
مختصر یہ کہ مسلک اہل حدیث کتاب وسنت کو فہم سلف کی روشنی میں سمجھنے کا نام ہے۔