السلام علیکم!
بھائی میری رہنمائی فرمائیں۔
میں ان پیج میں مزید فونٹس انسٹال کرنا چاہتا ہوں۔ مگر میں نے ہر طرح سے آزما لیا میرے سے نہیں ہو رہا۔
ونڈو کے فولڈر میں جو فونٹس انسٹال کیں وہ بھی نہیں اِن پیج میں کہیں نظر نہیں آتیں اور سی ڈرائیو میں جہاں ان پیج انسٹال ہوتاہے اس کے فولڈر میں بھی رکھیں مگر ان پیج کے فونٹس لسٹ میں نظر نہیں آتیں۔
جو میں نے نئی فونٹس انسٹال کیں ہیں وہ ورلڈ میں نظر آتی ہیں اور apply بھی ہو جاتی ہیں مگر مائیکروسوفٹ ورلڈ سے کورل ڈرا میں اردو و عربی کاپی نہیں ہو رہی مجھ سے۔
وعلیکم السلام ...
بھائی جان مجھے ان پیج استعمال کرنے کا جرا بھی تجربہ نہیں ہے. اس لئے میں اس بارے میں نہیں بتا سکتا.
آپ نے کہا کی کورل ڈرا میں کاپی پیسٹ نہں ہو رہا ہے تو اس کا ایک حل یہ ہے کی آپ مائیکروسوفٹ ورلڈ سے مواد کاپی کر کے اسے google کے سرچ باکس میں کاپی کر لیں اور پھر اسکے بعد سرچ باکس میں پیسٹ ہوا مواد واپس کاپی کر کے کورل میں پیسٹ کر دے. ان شاء الله آپ کی مشکل حل ہو جاےگی.
کوئی مسکل ہو تو ضرور یاد کیجئے.