درج ذیل امور سے غسل واجب ہو جاتاہے:
1- منی کے نکلنے سے، چاہے وہ بیداری کی حالت میں نکلے یا سوتے ہوئے۔
ارشاد باری تعالی ہے:
وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا (المائدة: 6)
’’اور اگر جنبی ہو توغسل کر لو۔‘‘
سيده ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ام سلیم ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور عرض...