نوجواں
شاعر: اظہر پاشاہ اظہر
اے جواں ‛ اپنا طرزِ عمل تو بدل دے
جو باطل ہے پیروں سے اس کو مسل دے
انہیں پیار دے جو بھی ہیں تیرے دشمن
جو کانٹے چبھوئیں انہیں تو کنول دے
یہ دنیا تجھے اپنی جانب جو کھینچے
تو نفسانی خواہش کے سر کو کچل دے
پریشان سب ہوں گے جب حشر کے دن
انہیں اے خدا اپنی رحمت کا پھل دے...